Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, December 31, 2020

چلو آج ہاتھ سے پھسل چکے سال کے

چلو آج ہاتھ سے پھسل چکے سال کے 
تمام لمحیں یاد کرلیتے ہیں
وہ باتیں جن پہ اختلافات بڑھنے کے ڈر سے 
چپ سادھ لی تھی ہم نے 
وہ سب بول دیتے ہیں
کچھ خدشے بھی تو دامن سے لپٹے رہتے تھے 
انکو بھی ہواؤں کے سپرد کرکے 
کسی اور نگر بھیج دیتے ہیں
وہ سب اچھی یادیں 
جو آنکھ  نم کرنے کا سبب بنی 
ان پہ مسکرا دیتے ہیں 
کچھ سانسیں جو ہم کھلی فضا میں لینا چاہتے تھے  جو وبا کی نظر ہوئی 
ان سانسوں کو چھت پہ جاکر
شام کے دھندلکے میں 
آزاد کردیتے ہیں 
گزرتے سال کی تمام تلخ یادیں کسی صندوق میں 
قید نہ کرنا 
کسی ساحل کنارے وہ سب دریا میں بہا دیں گے 
گزرتے سال کے گزرتے لمحے 
آؤ ہم سنگ منا لیتے ہیں !



Wednesday, December 30, 2020

دسمبر

دسمبر 
سال کا آخری مہینہ 
جو اپنے اختتام کو ہے، 
زندگی ایک بار پھر کسی نئے اور انجانے سال میں داخل ہونے جارہی ہے 
تو کیوں نہ مسکراہٹوں کا آغاز ___ بھی ابھی سے کیا جائے
یہ سمجھ کر کہ
یہ دسمبر ریل کا آخری ڈبہ ہے
اس پہ سال کی تمام بری یادوں کو
سوار کر کے
اپنی زندگی سے رخصت کردیں
اور آخر میں۔۔۔۔۔
ہاتھ ہلا کر خوشی سے کہیں
الوداع دسمبر ! 


Friday, December 25, 2020

شبِ یلدا

شبِ یلدا 
زمانہ آج سال کی طویل ترین رات منارہا ہے 
اک شور سا مچا ہوا ہے
کے لوگوں سال کی یہ واحد رات ہے جسنے طوالت اختیار کی ہو 
جو اتنی لمبی ہے جیسے تارکول کی سیاہ سڑک بنا کسی موڑ کے اک اُجلی صبح کی طرف نکلتی ہے

مگر میں اس سیاہ رات کے فسوں میں کھوٸ سوچتی ہوں کے فقط سال میں اک شب، شبِ یلدا تو نہیں میں اس شب یلدا کو پیچانتی ہوں
تمارے بعد میری زندگی کی ہر شب،  شبِ یلدا ہے 
جسکی طوالت صدیوں پر مشتمل رہی ہے
جسے کاٹتے کاٹتے میں نے خود اونگھتے کبھی گرتے دیکھا ہے  
 اپنی ہتھیلیوں پر زندگی کو سرد پڑھتے دیکھا ہے 
جن ہتھیلیوں پر فرصت کے لمحوں میں زندگی کے حساب کتاب ہوا کرتے تھے۔۔
وہ انگلیاں جو کسی پیشانی پرصراط کھینچتی تھیں۔ تو زندگی بخت کی صورت روشن ہوجایا کرتی تھی
اب وہ انگلیاں شب کی گہراٸ کو کھودتے کھودتے شل ہوچکی ہیں
 اور زندگی کی رمق کھو چکی ہیں
اور اس تاریک شب میں تمہارے لمس کی وہ حرارت جو ہمارے بیچ آنے والی پہلی شب یلدا پر میری انگلیوں کے پُوروں پر آن ٹہری تھی۔
اب اپنی سُن ہوتی انگیوں پر کھو چکی ہوں اور یہ تمہارے بعد میری زندگی کا آخری خسارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔



Saturday, December 19, 2020

خوابوں کی سمت جاتے سب رستے

خوابوں کی سمت جاتے سب رستے 
ساحل سے آتے سب پیروں کے نشاں
کسی دیوار پہ لگے رنگین اتھوں کے نقش و نگار
کسی ڈائری میں رکھی اک پرانی تصویر 
یاد دہانی کےلئے دروازے پہ لگائی گئی کوئی چٹ
بےربط سی کچھ باتیں 
کبھی نہ ملائے جانے والے مانوس سے نمبر
یاد کرنے کے , یاد آنے کے سب استعارے ہیں!


Sunday, December 13, 2020

مجهے ضرورت ہے۔.

مجهے ضرورت ہے۔...
اُس چھوٹی سے چھوٹی آیت پاک کی،...
 اُس چھوٹی سے چھوٹی بات کی، 
اُس چھوٹی سے چھوٹی نصیحت کی، ....
بار بار میرے کانوں میں وہ گونجیں،....🌹
 بار بار میری آنکھیں پڑهیں، بار بار میرا منہ 
اُس طرف رُخ کرے
بار بار میرے کان سنیں... 
جس میں اللّٰہ پاک کہہ رہے ہوں... 
میں تمھارا رب ہوں،...
 میں تمہارے ساتھ ہوں، ..
میں تمہیں یاد کرتا ہوں، تم بهی مجهے یاد کرو، ...
پریشان نا ہو، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ..
میں بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہوں۔ ❤
ہاں مجهے ضرورت ہے اُن سب چهوٹی چهوٹی
 سرگوشیوں کی جو شفاء ہیں ,امید ہیں...


Saturday, December 12, 2020

جب بھی آپ کے سامنے کسی کا اسٹیٹس آئے

جب بھی آپ کے سامنے کسی کا اسٹیٹس آئے جس میں کوئی حدیث یا پھر آیت ہو یا کچھ بھی ایسا motivational پڑھنے کو ملے... جس سے آپ کو آپ کے سوالوں کا جواب ملیں تو یہ سب coincidence نہیں ہوتا یہ سب ایسے ہی کوئی اپنے سٹیٹس پر نہیں لگا لیتا وہ جو اوپر عرش پر مستوی ہمارا رب ہے ناں وہ آپ کی دِلی کیفیت سے بخوبی واقف ہوتا ہے عرش والے کی طرف سے زمین والوں کو جواب ملتے ہیں___ یہ الله کی آپ پر رحمت ہوتی ہے کہ وہ آپ کو ایسے روتا ہوا depressed نہیں چھوڑتا.. 
وہ کسی نہ کسی کو سبب بنا کر اپنے پیارے بندوں کو indirect  تسلیاں ضرور دیتا ہے... محسوس کیا کریں اپنے اوپر الله کی رحمت کو برستے ہوئے!


Friday, December 11, 2020

بلاگ


 بلاگ کی دنیا میں  کسی پیج گروپ  کا ایڈمن بن جانا صرف ایک پہچان کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔۔ہماری ذاتی حیثیت سے کسی کا بھی کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔
۔ہم اصل زندگی میں کون ہیں کیا ہیں کیسے ہیں کہاں رہتے ہیں کیا کرتے ہیں
????
ان باتوں سے کسی کو فرق نہیں پڑنے والا۔۔
لوگ کسی بھی پیج گروپ کا انتخاب وہاں موجود اچھی پوسٹس یا ایڈمن کے دوستانہ رویے کی وجہ سے کرتے ہیں۔۔اور بس۔۔۔۔
کہنا بس اتنا ہی ہے۔۔اپنے اپنے پیجز پر بس اچھی اچھی پوسٹ کیا کریں۔۔نہ اپنی خوبیاں بیان کریں اور نہ لوگوں کی خیامیاں
بلاگ پر نفرتیں پھیلانا بند کر دیں
ہم سے سیکھیے۔۔لوگوں کا جینا حرام کرنا۔۔وہ بھی بنا شور کئے😂😁😁

خوش رہے۔۔اور لوگوں کو جینے دیں😍😁😁


Thursday, December 10, 2020

میرے آنچل پر تیری محبت نے

میرے آنچل پر تیری محبت نے
یوں گوٹا کناری کی ہے__ 
جیسے فن کا کوئی شاہ پارہ 
کہ ماہر سے ماہر کاریگر کا ہنر بھی ،
اس کے آگے مات کھا جائے___
 اور ہر دیکھنے والی آنکھ عش عش کر اٹھے___🧡


Tuesday, December 8, 2020

اُس کی زباں میں اِتنا اثر ہے، کہ نصفِ شب وہ روشنی کی بات کرے، اور دِیا جلے


 تارِیکیوں کو آگ لگے اور دِیا جلے
یہ رات بَین کرتی رہے اور دِیا جلے

اُس کی زباں میں اِتنا اثر ہے، کہ نصفِ شب
وہ روشنی کی بات کرے،  اور دِیا جلے

تم چاہتے ہو تم سے بچھڑ کے بھی خوش رہُوں
یعنی ہَوا بھی چلتی رہے اور دِیا جلے

کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لو
پھر تو مِرا مزار بنے اور دِیا جلے

سورج تو میری آنکھ سے آگے کی چیز ہے
میں چاہتا ہُوں، شام ڈھلے اور دِیا جلے

تم لوٹنے میں دیر نہ کرنا، کہ یہ نہ ہو !
دِل تِیرَگی میں ڈوب چُکے اور دِیا جلے


Wednesday, December 2, 2020

تم سردی کی سنہری دھوپ میں

تم سردی کی سنہری دھوپ میں
جب کچھ دیر حرارت جذب کرنے کو
وسیع فرش پر آ بیٹھتی ہو
تو غور سے دیکھا کرو...
دیکھا کرو کہ سورج تمہاری خاطر
اپنی کرنوں کی نوک تراش لیتا ہے
دیکھا کرو کہ فلک مسکرا رہا ہوتا ہے
اور جب اٹھ کر چل دو
تو دیکھا کرو
کہ تمہارے بعد بھی کتنی ہی دیر
پرندے تمہاری جگہ پر بیٹھے رہتے ہیں...

تم محبت کا وہ اشارہ ہو
جسے پرندے بھی سمجھ سکتے ہیں.. 
میں تو پھر بھی تمہارا گھائل ہوں!! 


Tuesday, December 1, 2020

اپنی اذیت کو لفظوں میں اتاریں


اپنی اذیت کو لفظوں میں اتاریں
خاموشی اختیار کر لیں مگر سامنے والے سے گلہ مت کریں گوشہ نشیں ہو جائیں مگر اپنا معیار مت گرائیں عزت نا ملے تو کنارہ کشی کر لیں وقت کی بھیک نہ مانگیں
عزت اور محبت کے بغیر کسی رشتے کا وجود نہیں عزت وہ نہیں جو باتوں سے سنائی جاتی ہے عزت وہ ہے جو عمل سے دکھائی دیتی ہے۔۔



')