Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, December 29, 2023

〰️❤️ ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

 


〰️❤️ ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ ❤️〰️

〰️❤️ صـبـــــح بــخیــر ❤️〰️


〰️❤️ سفر میں ہر شخص یہ چاہ کرتا ہے کہ ہر موڑ، آسان ہو۔ ہر قدم، پر ٹھنڈا سایہ ہو۔ ہر سانس، ٹھنڈی ہوائیں آئیں۔ ہمارے ساتھ ساتھ ایک ٹھنڈا سایہ دار شجر چلتا ہو۔ جو ہمارے سفر کو آسان بنا دے، ❤️〰️


〰️❤️ یاد رکھیں وہ شجر قرآن پاک ہے۔ ❤️〰️


〰️❤️ قرآن پاک فرقان حمید ایک سرسبز و شاداب شجر ہے۔ جو ہمیشہ ہرا بھرا رہتا ہے۔ گھٹن کے موسم میں ٹھنڈی ہوا دیتا ہے۔ سانس لینا آسان ہو جاتا ہے۔ تپتے موسم میں ٹھنڈا سایہ ہے، جلنے سے بچا لیتا ہے۔ زندگی کے سفر میں تھک جائیں تو سہارا دیتا ہے، اپنی گود دیتا ہے، سستانے کے لیے۔ یہ وہ شجر ہے۔ زندگی کے سفر میں سفر کے ہر موڑ پر جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے، جس کی ہم چاہ کرتے ہیں۔اس لئے زندگی کے اس سفر کی کڑواہٹوں، تھکن اور جلن سے اپنا دامن بچانے کے اس مبارک اور بابرکت شجر کو مضبوطی سے تھام لیں اس کے سائے میں پناہ لے لیں ۔سفر ان شاءاللہ العظیم پرسکون اور کامیاب رہے گا اور اختتام پر ایک خوبصورت منزل ہمارا استقبال کرے گی۔❤️〰️ 


〰️❤️ #انــشـــاء_الـلّٰــــہ ••✮



گناہــوں کی بھی ایکــ حد ہوتــی ہــے

 


گناہــوں کی بھی ایکــ حد ہوتــی ہــے

 جب آپ وہ حــد کــراس کرتــے ہیں تــو 

پکڑ آ جاتــی ہے پھر رونــا کام نہیــں آتــا، 

بھگتنا پڑتــا ہے اس لیــے اُس وقتــ سے پہلــے

توبــــہ اور ندامتـــ سے ان گناہــوں کو دھــو دیں

🥀🍂



آخر میں، مجھے یقین ہوا ہے کہ سب سے خوبصورت اور پیارے دن وہ نہیں ہوتے ہیں

 



•🩷💭•

"آخر میں، مجھے یقین ہوا ہے کہ سب سے خوبصورت اور پیارے دن وہ نہیں ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی حیرت انگیز، شاندار، یا بہت ہی دلچسپ واقعہ پیش آتا ہے، بلکہ صرف وہ دن ہوتے ہیں جو چھوٹی اور سادہ خوشی لاتے ہیں، جو خاموشی سے ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔۔۔


ایک فاتحہ

 


ایک فاتحہ 

ان گلاب چہروں پہ 

جو غموں کے بوجھ سے مرجھا گئے 


ایک فاتحہ

ان انسانوں پہ ، جو جیتے جی مر گئے 

!♥️

“آپ کسی کو دھوکہ دیں خدا تب بھی دیکھتا ہے اور آپ

 


“آپ کسی کو دھوکہ دیں خدا تب بھی دیکھتا ہے اور آپ کسی کے لیے مخلص رہیں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔ آپ کسی کی آنکھوں کے آنسوؤں کا سبب بنیں خدا تب بھی دیکھتا اور آپ کسی کے چہرے کی مسکراہٹ کا سبب بنیں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔ آپ کسی کا دل دکھائیں خدا تب بھی دیکھتا ہے اور آپ کسی کا دل رکھنے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ کریں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔ 

لیکن خدا صرف دیکھتا ہی نہیں بلکہ جزا وسزا بھی دیتا ہے۔ اب آپ سزا کے مستحق ہیں یا جزا کے یہ آپ خود بہتر جانتے ہیں.”



Sunday, December 24, 2023

شبِ یلدا

 


شبِ یلدا 

زمانہ آج سال کی طویل ترین رات منارہا ہے 

اک شور سا مچا ہوا ہے

کے لوگوں سال کی یہ واحد رات ہے جسنے طوالت اختیار کی ہو 

جو اتنی لمبی ہے جیسے تارکول کی سیاہ سڑک بنا کسی موڑ کے اک اُجلی صبح کی طرف نکلتی ہے


مگر میں اس سیاہ رات کے فسوں میں کھوٸ سوچتی ہوں کے فقط سال میں اک شب، شبِ یلدا تو نہیں میں اس شب یلدا کو پہچانتی ہوں

تمہارے بعد میری زندگی کی ہر شب،  شبِ یلدا ہے 

جسکی طوالت صدیوں پر مشتمل رہی ہے

جسے کاٹتے کاٹتے میں نے خود اونگھتے کبھی گرتے دیکھا ہے  

 اپنی ہتھیلیوں پر زندگی کو سرد پڑھتے دیکھا ہے 

جن ہتھیلیوں پر فرصت کے لمحوں میں زندگی کے حساب کتاب ہوا کرتے تھے۔۔

وہ انگلیاں جو کسی پیشانی پرصراط کھینچتی تھیں۔ تو زندگی بخت کی صورت روشن ہوجایا کرتی تھی

اب وہ انگلیاں شب کی گہراٸ کو کھودتے کھودتے شل ہوچکی ہیں

 اور زندگی کی رمق کھو چکی ہیں

اور اس تاریک شب میں تمہارے لمس کی وہ حرارت جو ہمارے بیچ آنے والی پہلی شب یلدا پر میری انگلیوں کے پُوروں پر آن ٹھہری تھی۔

اب اپنی سُن ہوتی انگلیوں پر کھو چکی ہوں اور یہ تمہارے بعد میری زندگی کا آخری خسارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔



Sunday, December 10, 2023

_*ذہنی طور پر مضبوط بننے کے طریقے*_



_*ذہنی طور پر مضبوط بننے کے طریقے*_


1️⃣ : مہینے میں کم از کم ایک بار کوئی مشکل کام کریں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا ذہنی طور پر مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


2️⃣ : کتنا سفر رہ گیا ہے کہ بجائے ۔۔۔ کتنا سفر طے ہو گیا ہے کی خوشی منائیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


3️⃣ : برائی کا جواب اچھائی سے دے دیں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


4️⃣ : دن میں شعوری طور پر کم از کم 15 منٹ خاموش رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


5️⃣ - اپنی زندگی کے اہم لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


6️⃣ : حال میں رہیں ۔۔۔ اپنی طاقت ماضی کے ماتم اور مستقبل کے خوف میں رہنے کی بجائے حال میں رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


7️⃣ : خود پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے ۔۔۔ 


8️⃣ : جسم صرف وہی کر سکتا ہے جو ذہن اس کو بتاتا ہے کہ تم کر سکتے ہو ۔۔۔ میں کیا نہیں کر سکتا کہ بجائے ۔۔۔ میں کیا کر سکتا ہوں پر غور کرنا شروع کریں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ 


9️⃣ : حالت اور حالات کی بجائے حل پر توجہ دیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔


0️⃣1️⃣ : زندگی میں ذہنی طور پر تکلیف کے لئے تیار رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے ۔۔۔



Friday, December 8, 2023

دل خوش ہو تو ہر چیز خوبصورت لگتی ہے

 


دل خوش ہو تو 

ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ، اپنے دل کی حفاظت کریں کیونکہ پریشان سوچیں دل کے سکون اور خوشی کو تباہ 

کر دیتی ہیں ۔۔۔۔



کُچھ لوگ آدھی رات تک جاگتے تو ہیں

 


کُچھ لوگ آدھی رات تک جاگتے تو ہیں

لیکن نہ یہ لوگ کسی سے بات کر رہے ہوں گے

نہ اِن کا کِسی سے بات کرنے کا دل کرے گا 

کوئی بات کر لے تو ٹھیک 

ورنہ خاموشی کےساتھ اپنے آپ میں مگن رہیں گے 

نہ یہ سوئیں گے

بس یہ فیس بک کے پیجز کو اوپر نیچے کرتے رہیں گے اور سکرول کرتے کرتے کب آنکھ لگ جائے کوئی خبر نہیں ہوتی ........

اور بعض اوقات رات کی خاموشی دن کے شور سے زیادہ بلند ہوتی ہے 



شکر ہے اداسیاں اللہ سے بانٹی جاسکتی ہیں

 


شکر ہے اداسیاں اللہ سے بانٹی جاسکتی ہیں

 دکھ اسے بتائے جاسکتے ہیں

 اس کے آگے کھل کر رویا جاسکتا ہے 

شکر ہے وہ سنبھال لیتا ہے ورنہ ہم جیسے لوگ شاید جلد مر جاتے 



Thursday, December 7, 2023

‏ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز، سوال ،دل دکھانے والے تبصرے ہیں

 


‏ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز، سوال ،دل دکھانے والے تبصرے ہیں

اگر صرف زبان روک لی جائے تو لوگوں کے دلوں کی تکالیف کم ہو جائیں گی

اور بہت سے دلوں کو سکون مل جائے گا



Monday, December 4, 2023

گنوا کے مجھ کو کسی عہد خوش گمانی میں

 


گنوا کے مجھ کو کسی عہد خوش گمانی میں

!وہ شاید اب کوئی مجھ سا تلاش کرتا ہے



')