Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Showing posts with label Poetry. Show all posts
Showing posts with label Poetry. Show all posts

Sunday, August 1, 2021

اگر زندگی کے کڑے وقتوں میں تمہاری مسکراہٹ کی ہلکی سی جھلک

 


اگر زندگی کے کڑے وقتوں میں تمہاری مسکراہٹ کی ہلکی سی جھلک بھی دیکھ پاتی تو یہ احساس تک نہ ہوتا کہ غم کسے کہتے ہیں؟

!


امرتا پریتم 


Friday, July 23, 2021

تہوار خوبصورت ہوتے ہیں



 تہوار خوبصورت ہوتے ہیں 

کیونکہ ایک مدت انتظار کروانے کےبعد یہ واپس لوٹ آتے ہیں 

انسان بھی خوبصورت ہوتے ہیں 

لیکن ان میں ایک خرابی ھے

یہ ایک بار زندگی سے چلیں جائیں 

تو پھر ساری زندگی انتظار میں گزار دیں  

یہ پلٹ کر نہیں آتے




Tuesday, July 20, 2021

ٹوٹے پھوٹے الفاظ



 ٹوٹے پھوٹے الفاظ


پھیلتی رات کے گہرے ہوتے سائے ۔۔ چمکتا چاند۔۔۔

کہیں اِکا دُکا ستارے مگر بہت مدھم سے نہ ہونے کے برابر ہوں جیسے 

ہوا میں نمی سی ہے 

شائد کہیں پھر سے بارش برس رہی ہے 

اور میں یہاں کھلے آسمان کے بیچ و بیچ لیٹی پھر سے کشمکس میں مبتلا ہوں 

کچھ ہے اندر ہی اندر سے بہت بری طرح کاٹ رہا ہے 

کچھ چبھ رہا ہے مگر

اب سوچتی ہوں کہ بس _____ 


اففففف یہ پانی کے ٹپکنے کی آواز بھی عجیب سماع خراشی کا باعث بن رہی ہے 

وہ سامنے دیوار پہ بیٹھی بلی نجانے کسے دیکھ رہی

ہے 

اور یہ پاؤں کا اکھڑا ناخن عجیب سی تکلیف دے رہا ہے سوچتی ہوں اب اسے اکھاڑ ہی پھینکوں

 

تو میں کہہ رہی تھی 


کچھ ہے جو چبھ رہا ہے ،شائد کچھ کِیکر جیسا ہے خاردار جو جڑیں پکڑ رہا ہے اندر ہی اندر 

لیکن بس اب اسے نوچ کر پھینکنا ہے ، مزید نہیں اگنے دینا 

ہے

مگر یہ کیسے ہوگا ، ہو بھی پائیگا یا نہیں!


کہیں ایسا نہ ہو آگے بڑھنے کی کوشش ایک بار پھر سے پیچھے رہ جاؤں، کچھ پا لینے کی خواہش میں ایک بار پھر سے سب کھو دوں اور پھر خالی ہاتھ لیے پھوٹ پھوٹ کر رو دوں؟

 :')


نجانے میں بھی کیا کچھ یہاں ہانکنے لگی ہوں 

 لیکن تم مجھے بتاؤ کبھی محسوس کیا ہے بھلا یہ کہیں بہت پیچھے رہ جانے کا خوف ؟؟

اکیلے رہ جانے کا ڈر 

یا

منزل کے پاس آکر اسے کھونے کا دکھ ؟؟؟



Sunday, July 18, 2021

اپنا خیال خود رکھیں ...!!!



اپنا خیال خود رکھیں

...!!!

اتار پھینکیں ماضی کے بوجھ کو ماضی کے بوجھ تکلیف کے سوا کچھ نہ دیں گے ، خود کو صاف رکھیں ، سجا کرکھیں خوکو اچھا کھانا کھلائیں ، خود کو سیر پر لے جائیں 

اکیلے بیٹھ کر اپنے ساتھ انجوائے کریں چائے کے ایک ایک گھونٹ کا لطف محسوس کریں ، ہم کب تک اپنی خوشیوں کے لیے دوسروں کا منہ دیکھیں گے ، اپنی خوبیاں تلاش کریں ، ان کو استعمال کریں 

جو اپنی قدر نہیں کرتا ، لوگ بھی اس کی قدر نہیں کرتے ، جوخود سے محبت نہیں کرتا ، وہ پریشان ہی رہتا ہے 

 آج سے کسی کام کافیصلہ کریں ، خود کو مصروف رکھیں غیبتیں سازشیں منفی سوچ حسد یہ سب سکون چھنے والے عناصر ہیں ، ہر بات اور ہر کام میں ہمیشہ اچھا پہلو ہی تلاش کریں ، پرسکون رہیں۔

خوش رہیں۔



Saturday, July 17, 2021

محبت میں کیے جانے والے تمام دعوے اور وضاحتیں وقتی ہوتی ہے


 محبت میں کیے جانے والے تمام دعوے اور وضاحتیں وقتی ہوتی ہے جنہیں سوچ سوچ کر انسان اپنی باقی زندگی بھی جہنم بنا لیتا ہے



Wednesday, July 14, 2021

" وقت مرہم نہیں ہے "


" وقت مرہم نہیں ہے "


جو کہتا ہے وقت مرہم  ہے وہ جھوٹا ہے ، وہ منافق ہے وہ پاگل ہے 

وقت  مرہم نہیں ہے نورے 

وقت حاکم ہے ، جابر  ہے ظالم  ہے 

 ، فرعون ہے یزید ہے ، وقت  قلت ہے وقت ذلت ہے وقت مرہم نہیں ہے





"دسترس "


وہ میرے ہاتھوں کی دسترس سے

بہت پرے تھا

مَیں جُھک گیا تھا

مگر وہ پھر بھی نشیب میں تھا

اُسے اٹھانے کے واسطے مَیں

اگرچہ اُترا تھا پستیوں میں

مگر وہ میری اَنا کے زینے پہ پاؤں رکھ کے

کُچھ ایسا اُونچا ہوا کہ دیکھو

وہ میرے ہاتھوں کی دسترس میں نہیں رہا ہے 



ایک آدھ خواب میرا بھی پورا کر دے اے مالک



 ایک آدھ خواب میرا بھی پورا کر دے اے مالک

ہوجاۓ یہ یقیں مجھے، تو خفا نہیں مجھ سے


Tuesday, July 13, 2021

بہت سادہ ہے وہ اور اُس کی دُنیا میری دُنیا سے سَراسَر مُختلف ہے



 بہت سادہ ہے وہ

اور اُس کی دُنیا 

میری دُنیا سے سَراسَر مُختلف ہے

الگ ہیں خواب اُس کے

زندگی میں اُس کی ترجیحات ہی کچھ اور لگتی ہیں


بہت کم بولتا ہے وہ

مجھے

اُس نے لِکھا ہے

"صُبح،

میں نے لان میں کچھ خُوبصورت پُھول دیکھے

مجھے بے ساختہ یاد آ گئیں تم


مجھے معلوم ہے

میں عُمر کے اُس مَلگجے حصّے میں ہوں

جب میرا چہرہ

کِسی بھی پُھول سے قُربت نہیں رکھتا

مگر جی چاہتا ہے

اُس کی باتوں پر

ذرا سی دیر کو ایمان لے آؤں



Sunday, July 11, 2021

عجب لڑکی ہے باتوں سے پھول چنتی ہے


عجب لڑکی ہے باتوں سے پھول چنتی ہے  

خاموشیوں سے نظم بُنتی ہے آنکھوں میں خواب سجاتی ہے دل کو یونہی بہلاتی ہے 

اور پھر ٹوٹ جاتی ہے 


Saturday, July 3, 2021

ایک مرتا ہوا شخص س اپنی موت کے دن کیا کیا سوچ سکتا ہے



 ایک مرتا ہوا شخص س اپنی موت کے دن  کیا کیا سوچ سکتا ہے


وہ سوچ سکتا ہے زندگی تو وہ زندگی نا تھی جو جئی 

وہ سوچ سکتا ہے دوائے درد وہ دوا نا تھی جو لی

وہ سوچ سکتا ہے محبت وہ محبت نا تھی جو کی 

وہ سوچ سکتا ہے راحت وہ راحت ناتھی جو لی 

 وہ سوچ سکتا ڈر وہ ڈر نا تھا جو سمجھا 

وہ سوچ سکتا ہےشر وہ وہ شر نا تھا جو سینچا 

وہ سوچ سکتا ہے مروت وہ مروت نا تھی جو خدا سے رکھی

وہ سوچ سکتا ہے عقیدت وہ عقیدت نا تھی جو اپنی رضا سے کی 

وہ سوچ سکتا ہے کہ سوچنا وہ سوچنا نا تھا جو سوچتا رہا

وہ سوچ سکتا ہے کوسنا وہ وہ کوسنانا تھا جو مقدر کو کوستا رہا

وہ سوچ سکتا ہے بعذ از موت حق مل ہی جائے گا

وہ سوچ سکتا ہے تخلیق کا راز کھل ہی جائے گا

وہ سوچ سکتا ہے کار حیات بیکار ہی گئی 

وہ سوچ سکتا ہے محنت دوام لاچار ہی گئی 

وہ سوچ سکتا ہے موت ہی ہے آخر کو زندگی کا خواب 

وہ سوال جو شروع ہوا تھا وقت پیدائش مانند خواب 


سوچے وہ کچھ بھی،ڈرے یا ڈولےبس اس بات کو تولے کہ مابعد الموت خود کو دیکھ لے اگر لیے  سب سوالوں کے جواب تو ٹوٹ نا جائیں وہ خواب جو سرکشی میں بنتا رہا دوران عرصہ حیات ۔



کسی کے خواب تو ہونگے میرے جیسے


 کسی کے خواب تو ہونگے میرے جیسے 

کوئی تو مجھ سا سوچتا ہو گا 

__❤



ہماری خواہشیں تو دل کے باغیچے میں اُڑتی تِتلیاں ہیں



 ہماری خواہشیں تو

دل کے باغیچے میں اُڑتی تِتلیاں ہیں

کہ جن کے رنگ کَچے اور عُمریں مُختصر ہیں



کیا ایسا ہوسکتا ہے



کیا ایسا ہوسکتا ہے

کسی شخص کو کبھی دیکھا نہیں کوئی ملاقات نہ کی ہو مگر اس کے لفظ پڑھ کر اسکی ذات سے عشق ہو جائے؟

....!-"





Wednesday, June 16, 2021

نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی


 نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی 

نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے 


نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے 

نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے 


تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے 

مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں 


مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی 

تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں 


تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر 

تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا 


وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن 

اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا 



اس گول دنیا سے نجانے کیوں مجھے عجب سا خوف آتا ہے ہ



 اس گول دنیا سے نجانے کیوں مجھے عجب سا خوف آتا ہے ہم جس نقطے کو الوداع کرکے رخصت چاہتے ہیں ایک دن اسی مرکز پر واپس موجود ہوتے ہیں 

دراصل ہم کبھی اس نقطے سے آگے بڑھتے ہی نہیں ہیں اور پھر وقت یہ کا اتار چڑھاٶ بھی ہمیں خوش گمانیوں میں کئی برس زندہ رکھتا ہے پر جب ہم آنکھیں وا کیے چاروں اطراف نظریں دوڑاتے ہیں تو ہم ننگے پاٶں اسی مقام پر واپس دھر لیے جاتے ہیں 

ہمارا وہ بویا جس کو کہیں پیچھے چھوڑ کر ہم آگے بڑھے تھے ہمارے سامنے تناور پیڑ کی مانند 

سینہ تانے کھڑا ہوتا ہے 

اور یہ لمحہ وہی ہوتا ہے کہ جب ہمیں دنیا کی گولائی سے نفرت ہونے لگتی ہے 

شدید نفرت



Tuesday, June 15, 2021

اور ایک دن وہ تھک جائے گا...آپ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے



 اور ایک دن وہ تھک جائے گا...آپ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے

آپ کا خیال کرتے کرتے... آپ کی فکر کرتے کرتے

اِس لیے نہیں کہ وہ مزید کوشش نہیں کر سکتا.... بلکہ 

اِس لئے کہ "آپ کوشش کی قدر نہیں کرتے


اور دل بُجھ جائے تو خوش رہنے کے سارے طریقے بیکار چلے جاتے ہیں


 اور دل بُجھ جائے تو خوش رہنے کے سارے طریقے بیکار  چلے جاتے ہیں 

حتیٰ کہ آپ کے ہاتھ تک کچھ نہیں آتا ماسوائے پچھتاوؤں 

کے اور چند بےنام آنسوؤں کے۔


کیا زندگی اتنی جلدی گزر جاتی ہے؟؟


 "کیا زندگی اتنی جلدی گزر جاتی ہے؟؟ 

اس سے بھی جلدی گزر جاتی ہے۔ ہمیں پتا بھی نہیں چلتا اور ہمارا وقت ختم ہوجاتا ہے۔۔

 :')



شام کے گہـــرے ہوتے سائے، بادلــوں سے ڈھــکا ہوا آسمان

 


شام کے گہـــرے ہوتے سائے، بادلــوں سے ڈھــکا ہوا آسمان 

،بارش کی اُمید ، چہــرے سے ٹکراتی نرم ہوا 

_ ⁦♡زمین کو چُھــوتا ہوا آنچــل کا کونا 

کچن سے آتی برتنـــوں کی آواز، خاموشــی میں پڑتا ہوا عجـــیب سا خلل 

دل میں کہیں ہلکــی سی خلـــش، مگر _

ہونٹــوں پہ مدھــم سی اُبھـرتی ہوئی مُســـکراہٹ …

اور ساتھ ساتھ چلتا راحت فتح کا گِـــیت (عِـــشق ، جنــون  ، دیوانگـــی)

 💙



')