بہت سادہ ہے وہ
اور اُس کی دُنیا
میری دُنیا سے سَراسَر مُختلف ہے
الگ ہیں خواب اُس کے
زندگی میں اُس کی ترجیحات ہی کچھ اور لگتی ہیں
بہت کم بولتا ہے وہ
مجھے
اُس نے لِکھا ہے
"صُبح،
میں نے لان میں کچھ خُوبصورت پُھول دیکھے
مجھے بے ساختہ یاد آ گئیں تم
مجھے معلوم ہے
میں عُمر کے اُس مَلگجے حصّے میں ہوں
جب میرا چہرہ
کِسی بھی پُھول سے قُربت نہیں رکھتا
مگر جی چاہتا ہے
اُس کی باتوں پر
ذرا سی دیر کو ایمان لے آؤں
No comments:
Post a Comment