" کچھ نیکیاں بھی ہلکے ٹھنڈے میٹھے سے گلابی رنگ کی ہوتی ہیں جو کسی کو بتائی نہیں جاتی بس وہ چہروں پر نور بن کر ٹھہر جاتی ہیں رب کی رحمت کا نور....❤️
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Saturday, October 31, 2020
فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔
فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔
اِک دوجے کو دور دور سے دیکھ دیکھ کر جلتے بُجھتے
اور پھر اِک دن
شاخِ فلک سے گرتے اور تاریک خلاؤں میں کھو جاتے
دریا کے دو دھارے ہوتے
اپنی اپنی موج میں بہتے
اور سمندر تک اس اندھری، وحشی اور منہ زور مسافت
کے جادو میں تنہا رہتے
فرض کرو ہم بھور سمے کے پنچھی ہوتے
اُڑتے اُڑتے اِک دوجے کو چھوتے۔۔۔ اور پھر
کھلے گگن کی گہری اور بے صرفہ آنکھوں میں کھو جاتے!
ابرِ بہار کے جھونکے ہوتے
موسم کے اِک بے نقشہ سے خواب میں ملتے
ملتے اور جُدا ہو جاتے
خشک زمینوں کے ہاتھوں پر سبز لکیریں کندہ کرتے
اور اَن دیکھے سپنے بوتے
اپنے اپنے آنسو رو کر چین سے سوتے
فرض کرو ہم جو کچھ اب ہیں وہ نہ ہوتے
Thursday, October 29, 2020
الفاظ کی جنگ لڑنا چھوڑ دی ہے میں نے
الفاظ کی جنگ لڑنا چھوڑ دی ہے میں نے
اب میں ایک تماشائی کی طرح
لوگوں کے بدلتے ہوئے چہرے دیکھتی ہوں
ان کی حرکات دیکھتی ہوں
وہ کیسے دوسروں کے دلوں سے کھیلتے ہیں
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیں..!
Wednesday, October 28, 2020
ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
اور پھر چیخوں کہ دیکھو ، ایسی حالت ہے میری
ایک نوخیر کلی پاؤں میں پھینکوں ، مسلُوں
اور پھر روؤں کہ سمجھو ، یہ اذیت ہے میری
Monday, October 26, 2020
”چابی “
میں نے تمہاری محبت
وقت کے ریپر میں
لپیٹ کر
الماری میں رکھ چھوڑی ہے
الماری کو قفل لگا کر
چابی میں نے گم کر دی ہے
عقل مصلحت کے مصلے پر
دعا گو ہے
کہ شہر کے سارے کلید ساز
اب چابیاں بنانا بھول جائیں
مگر دل کا وظیفہ ہے
"شہر کے سارے چور سلامت رہیں "
Friday, October 23, 2020
Wednesday, October 21, 2020
میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں
میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں جسے چمکنے کی خواہش کے ساتھ تمام تر بے حسی سے زمین کی سمت ایسے پٹخ دیا ہو___
جس کی باقیات کرہ ارض پر بسنے والے کسی شفیق انسان کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی خلا میں ریزہ ریزہ بکھر گئیں ___
کہیں نا ملنے کے لیے ___ کبھی نا سمٹنے کے لیے ___
Friday, October 16, 2020
میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں
میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں تمھارا نام بہت نیچے چلا گیا ہے۔
اب کے بورڈ بھی تمھارے نام کا پہلا حرف لکھنے پر پورا نام Suggest نہیں کرتا۔
فیسبک کی Search Listt میں بھی تمھارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہو گیا ہے
اب تمھاری ڈیپی کے ساتھ سبز نشان دیکھ کر میرے دماغ کے Neurons میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ میں تمھارے Inbox میں میسجز کے انبار لگا دوں
تمھارا نام سن کر میری دھڑکنوں کے ادھم میں پہلی سی شدت نہیں رہی
تمھاری بے رُخی، بے اعتنائی، لاپروائی اور بے قدری کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نڈھال ہو کر اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں.
Wednesday, October 14, 2020
محبت کم نہیں ہو گی
محبت ایک موسم ہے
کہ جس میں خواب اگتے ہیں تو
خوابوں کی ہری شاخیں گلابوں کو بلاتی ہیں
انہیں خوشبو بناتی ہیں
یہ خوشبو جب ہماری کهڑکیوں میں دستکیں دے کر گزرتی ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
محبت کم نہیں ہو گی
کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں
کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں ـ جنہیں وقت اور حالات کھنڈرات بنا دیتے ہیں ـ اور دیکھنے والے یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ـ " کبھی یہ بہت خوبصورت تھی "ـ!
Tuesday, October 13, 2020
مجھے جاننے پہچاننے کا دعویٰ ہرگز مت کرنا
مجھے جاننے پہچاننے کا دعویٰ ہرگز مت کرنا
میں انشاجی کی شاعری کی وہ اچھی لڑکی نہیں ہوں
کہ جس کے لانبے گیسوؤں کا چرچا ہے!
نہ میں فراز کی غزل سے ملتی حسینہ ہوں
کہ جس کے بات کرنے سے پھول جھڑتے ہیں!
نہ ہی جون کی وہ فارہہ ہوں
جو فرقت میں سہیلیوں سے ملنا چھوڑ دے!
نہ میں کسی کو ایسی عزیز تر ہوں کہ
فیض جیسے معجزوں پہ یقین نہ کرتے ہوئے بھی
لحد سے اٹھ کر آنا چاہیں!m
میں تو گلزار کی شاعری میں جیتی لڑکی ہوں
جسے بےپناہ حسن نہ بھی ملا ہو
سادگی انتہا کی عطاہوئی ہو!
جو کسی کیفے میں بیٹھ کر کافی یا چائے کے تلخ گھونٹ بھر کر بھی میٹھا بولے!
جس کا پاؤں جھٹک کر چلنا بھی
خوبصورت ادا مان لیا جائے!
جوجب مرضی ایک سو سولہ چاند کی راتیں
بلا جھجھک واپس مانگ لے!
شاعری میں لفظوں کی زیبائش سے آراستہ ہو کر بھی
اپنی سادگی قائم رکھتی ہو!❤
♦️〰️
〰️♦️ ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ ♦️〰️
〰️♦️ صـبـــــح بــخیــر ♦️〰️
〰️♦️ یاد رکھیں روحانیت کی راہ پر چلنا ھے تو دل سے حسد، نفرت، کینہ اور تکبر کو نکالنا پڑے گا۔ ♦️〰️
〰️♦️ اللہ کی دوستی حاصل کرنی ھے تو اس کے بندوں پر مہربان ھونا پڑے گا، کیونکہ عبادت کرنے سے جنت ملتی ھے اور خدمت کرنے سے ربّ ملتا ھے........!!! ♦️〰️
〰️♦️ اللہ تعالی ھم پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمائے، اپنے احکامات اور اپنے حبیب کی سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.....!!!! ♦️〰️
〰️♦️ سدا شاد و آباد رھیں، اللہ ربّ العزت آپ سب کو کسی کا محتاج نہ کرے۔ ♦️〰️
〰️♦️ آمین ثم آمیـــــــن یارب العالمین ♦️〰️
Friday, October 9, 2020
میں نے اپنے لیے صرف ڈیڑھ سال گزارا
میں نے اپنے لیے صرف ڈیڑھ سال گزارا ، اس ڈیڑھ سال نے مجھے پاتال میں پھینک دیا ۔۔ میں دوبارہ کبھی اس پاتال سے باہر نہیں نکل سکی ۔
آپ کی زندگی کو بڑی بڑی چیزیں نہیں بدلتی
آپ کی زندگی کو بڑی بڑی چیزیں نہیں بدلتی بلکہ... یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو....آپ کی زندگی کو بدلتی ہیں.... مثلاً...
آپ صبح "کیسے" اٹھتے ہیں....؟
ہر روز کیا "سنتے" ہیں....؟
ہر روز کیا "دیکھتے" ہیں....؟
"خود کو" کیسے treat کرتے ہیں....؟
"کن لوگوں کو" اپنا best دیتے ہیں....؟
لال آسمان بھلا کہاں دل کو بھاتا ہے
لال آسمان بھلا کہاں دل کو بھاتا ہے
اس آسمان پہ صرف دو ہی رنگ سجتے ہیں
ایک نیلا رنگ اور اس پہ تیرتے شفاف سفید بادل کے چھوٹے ٹکڑے
اور
گہرا سیاہ رنگ اور اس پہ چمکتے چھوٹے چھوٹے تارے
بس
باقی ہر رنگ مجھے صرف اور صرف بیزار کرتا ہے
Thursday, October 8, 2020
ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نہیں ہوتا
ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نہیں ہوتا
اس لیے زرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ہے.....پر انجام....
اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ہے۔۔۔ حاسد کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔
لا_تعلّقی_بھی_ہزار_نعمت_ہے
ذرا سا کسی کو احساس دلایئے کہ وہ آپ کے لئے بہت اہم اور معتبر ہے ،،
پھر دیکھئے !!
وہ آزمائش کا پیمانہ اٹھا کر کیسے آپ کی برداشت اور ضبط کو ماپنا شروع کر دیتا ہے ,
اور دیکھتے ہی دیکھتے حکمرانی پہ اتر آتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آشنائی ہر بار کام نہیں آتی
#لا_تعلّقی_بھی_ہزار_نعمت_ہے
Tuesday, October 6, 2020
زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہئے
زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہئے جو چیز ہاتھ سے نکل جائے اسے بھول جانے کی عادت۔ یہ عادت بہت سی تکلیفوں سے بچا دیتی ہے۔ :)
Sunday, October 4, 2020
قرطاس کے چہرے پہ
قرطاس کے چہرے پہ،
اک لفظ لکھا میں نے
اُس لفظ کی خوشبو سے
قرطاس معطر ہے
اُس نام کی کرنوں سے
ہر چیز منور ہے
وہ لفظ مکمل ہے
وہ لفظ محمد ﷺ ❤
Saturday, October 3, 2020
جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا الزام کسی
جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا الزام کسی اور پر نہیں تھوپا جا سکتا۔ ہم سب اپنے احساسات، اپنے جذبات کے خود ہی ذمے دار ہوتے ہیں۔ یہ بڑا دُکھ اور تکلیف کا مقام ہوتا ہے کہ انسان اکثر اُنہیں کو کھو دیتا ہے جن کے لئے اس کے دل میں محبت کا ایک مفہوم مگر خالص جذبہ موجود ہوتا ہے۔
مگر اس بات سے یہ فیصلہ با آسانی کیا جاسکتا ہے کہ انسان کبھی کسی کو" کھو نہیں سکتا" کیونکہ وہ کسی کو "پا ہی نہیں سکتا" اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ یعنی ایسی چیز جو ہمیں سب سے پیاری ہو اسے اپنے پاس رکھنا مگر اپنا بنائے بغیر۔۔!
Friday, October 2, 2020
یہ نعمتیں آزمائش ہوتی ہیں
یہ نعمتیں آزمائش ہوتی ہیں.....نہ ان کا ملنا آپ کی اچھائی کی دلیل ہے اور.....نہ ان کا چھن جانا آپ کا گناہگار ہونا ظاہر کرتا ہے.... یہ تو صبراور شکر کے امتحان ہوتے ہیں.....❤
Thursday, October 1, 2020
زندگی بڑی سہل سی گزر رہی ہے
زندگی بڑی سہل سی گزر رہی ہے (الحمداللہ)
اس میں کبھی کوئی غم کی رات
آتی بھی ہے تو اے آسانیاں دینے والے رب!
ضبط کے باوجود کوئی آنسو
اگر بہہ بھی گیا تو وہ
شکوے میں نہیں بہے گا
بلکہ اسے ان تمام غموں کا صدقہ سمجھا جائے
تیری رضا میں ,میں راضی, میرا قلب راضی
میری آنکھوں کا پانی بھی راضی!
میرا جھکا سر بھی راضی
جو کہ صرف تیری اطاعت میں جھکا ہے
نہ کہ کسی بشر کے لیے
اور نہ ہی کسی خواہش کے لیے
میرا ایمان ہے کہ
خواہشیں من میں ڈالنے والا بھی تُو
ان پر کن فرمانے والا بھی تُو
انہیں آزمائش بنانے والا بھی یارب تُو ہی ہے
انعام کی صورت ان کو ماتھے پر سجانے والا بھی
تُو ہی ہے!
میرے قلب کو ہمیشہ اپنی سمت
اپنی چاہ میں ہی لگائے رکھنا
ہر قدم تیری چاہ میں اگر اٹھے گا تو
بہار کی سمت جائے گا
ورنہ خزاں ہے راستے سارے
اے بہار و خزاں پر قادر
جسے چاہے معتبر کرنے والے رب!
Subscribe to:
Posts (Atom)