Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Sunday, June 9, 2019
عجیب ہے زندگی بھی
عجیب ہے زندگی بھی
پل میں نیل پار کروا کر امید دیتی ہے
اور پل میں ہی نمرود کی آگ کا ایندھن بناتی ہے
پل میں ہزاروں سپنے سجاۓ یہ آنکھیں کھولتی ہے
اور پل میں منوں مٹی تلے دفنا دی جاتی ہے
پل میں اشکوں کے دریا بہا کر
وہ لڑکی خوش ہوتی ہے
اور پل میں ہی اداسیوں کے بھنور
میں ڈوب کر وہ خاموش ہوجاتی ہے
کیوں کہ زندگی عجیب ہے بہت
Friday, June 7, 2019
جب سے تنہا سفر شروع کیا ہے
جب سے تنہا سفر شروع کیا ہے تو شدت سے احساس ہونے لگا ہے کہ لوگوں کا ہجوم کبھی بھی روح کا ساتھی نہیں ہوتا... ہر شخص اپنی اپنی منزل کی طرف رواں ہے کوئی بھی ہماری خاطر اپنے راستے نہیں بدلتا.... بس ہم اپنے راستے چھوڑ کر ان کے راستوں پہ چل پڑتے ہیں اور انجانے راستوں پہ منزلیں کہاں ملتی ہیں؟؟؟ بس گر د راہ ہونا ہی نصیب میں آتا ہے...
راستے اپنے ہی اچھے..... نہ کوئی قافلہ نہ کسی راہزن کا ڈر.... نہ کسی کے ہاتھ چھوڑ جانے کا خوف ہے... نہ کسی کی راہ بدل جانے کا اندیشہ
....🔥
Subscribe to:
Posts (Atom)