Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, August 23, 2022

'تخیل'



'تخیل'

کچھ تخیل پہ کوئی قید نہیں

اک اچانک خیال یہ آیا


آسماں کے جو ستارے ہیں 

وہ مرے ہوتے

میں انہیں بھر کے اپنے آنچل میں

اپنے تن پر لپیٹ کر رکھتی

پھر اندھیرا مجھے نہ تڑپاتا


یا کبھی, اس طرح کیا کرتی

کچھ ستارے لگا کے تنکوں پر

ان کو گلدان میں سجا لیتی

اور رکھ دیتی ایک کونے میں

گھر کے اندھیارے جگمگا اٹھتے


یا ہتھیلی پہ کچھ ستاروں کو

رکھ کے پانی کا گلاس لے آتی

پھر نگلتی انہیں دوا کی طرح

اس طرح من کی تیرگی چھٹتی

,

مجھ کو دیوانہ سمجھنے والو

کہہ دیا ناں!

 کہ تخیل پہ کوئی قید نہیں



مُحبتـــــــــ" اتنی معصوم ہوتی ہے

 


مُحبتـــــــــ" اتنی معصوم ہوتی ہے "

کہ اُس کا اسیر اپنی آدھی زندگی کِسی 

ایسے اِنسان کے پیچھے 

برباد کر دیتا ہے

جو اُس کا ہوتا ہی نہیں ہے

اور باقی کی آدھی زندگی 

اِسی پچھتاوے میں گُزار دیتا ہے

کہ "وہ" میرا کِیوں نہیں ہُوا.....؟



یہ جو کر رہے ہیں نصیحتیں اِنہیں مشوروں کی ہیں عادتیں

 


یہ جو کر رہے ہیں نصیحتیں

اِنہیں مشوروں کی ہیں عادتیں

دلِ غم زدہ انہیں چھوڑ یہ

تیری داستان نہیں جانتے۔

******

میرے دردِ دل سے ہیں بے خبر

میرا کربِ جاں نہیں جانتے

میرے آس پاس جو لوگ ہیں

میری تلخیاں نہیں جانتے


وہ لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں


وہ لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں

جو آپ سے محبت کرتے ہیں  

اور  

انھیں آپ سے کچھ غرض نہیں ہوتی  

سوائے اس کے  

کہ وہ آپ کی خیرو عافیت چاہتے ہیں "ـ

ما أجمل أن تجد قلبا يحبك دون أن يطالبك بأي شيء سوى أن تكون بخير



Sunday, August 14, 2022

تم مُسکرایا کرو تاکہ تتلیوں کے رابطے قائم رہ سکیں

 

تم مُسکرایا کرو تاکہ تتلیوں کے رابطے قائم رہ سکیں

انہیں اس وہم سے چھٹکارا مِل جائے کہ۔۔۔دنیا میں خوبصورت رنگ ان کے پاس نہیں بلکہ تمھارے پاس بھی ہیں۔



Friday, August 12, 2022

اے اللّٰه ! میـــری بھـــلائی مــجھ پرالہـــام کـــر اور

 

اللَّهُمَّ أَلْهِـــمْنِي رُشْـــدِي وَأَعِـــذْنِي مِـــنْ شَرِّ نَفْسِي


اے اللّٰه ! میـــری بھـــلائی مــجھ پرالہـــام کـــر

اور مـجھــے مـــیرے نفـــس کے شـــر سے بچـــا لـــے


(محمد الرسول اللہﷺ)


آمین ثم آمین یاربُـــ العالمین

 🤲



Thursday, August 11, 2022

اگر آرام اور سکون سے رہنا چاہتے ہیں

 


اگر آرام اور سکون سے رہنا چاہتے ہیں تو ہر چیز میں مختصر رہنا سیکھیں۔ گفتگو میں، احساسات میں اور کبھی کبھی لوگوں کے چناؤ میں بھی

 🌸



Wednesday, August 10, 2022

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں کوئی یہ تو دعویٰ نہیں کرتا کہ

 


ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں کوئی یہ تو دعویٰ نہیں کرتا کہ

"I am perfect.!"

پر جب بات غلطی کو تسلیم کرنے کی ہوتی ہے یا فیصلہ بظاھر غلط لگتا ہے تو کبھی بھی عاجزی کے ساتھ معافی نہیں مانگی جاتی بلکہ کہا جاتا ہے:

"How can I be wrong?!"


ارے بھئی جب آپ کبھی غلط ہیں ہی نہیں، آپ کی ہر بات hundred percent correct ہے تو 

                   "I am perfect" 

کہنے میں کیا ہرج ہے!؟


شاید ہمیں بُرا لگے پر تقریباً ہم میں ہر دوسرا بندہ directly یا indirectly یہیں ظاہر کرتا ہے اپنے عمل سے کہ بھئی perfect ہوں.!


جانتے ہیں اس بات سے نقصان کس کا ہوتا ہے؟


آپ کا اپنا!


کیونکہ غلطیوں کو تسلیم کرنے پر ہمارے اندر اُن کو ختم کرنے کی چاہت پیدا ہوتی ہے، جب کہ اُن کو justify کرنے سے ہم اُن پے اور جم جاتے ہیں۔

اور میرے نزدیک یہ تکبر ہے۔


جب کہ تکبر کے بارے میں آپ ﷺ کا ارشاد ہے:

’’ جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو گا ، وہ جنت میں داخل نہ ہو گا ۔‘‘

 اِس پر ایک آدمی نے یہ سمجھا کہ شاید تکبر اچھا پہننا وغیرہ ہے۔ توآپ ﷺ نے  تکبر کو واضح کرتے ہوئے فرمایا :

’’ تکبر ، حق کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے ۔‘‘ 


        (مفہومِ حدیث: صحیح مسلم_۲۶۵)

        

غلطیوں پر عاجزی بندے کو عروج پر پہنچاتی ہے جب کہ غلطی پر جم کر تکبر کرنا، بندے کو نیچے سے نیچے گرا دیتا ہے۔


Sunday, August 7, 2022

ایسی دنیا میں بھلا گزارا کیسے ہو جہاں دن کلینڈر کی تاریخوں سے بھرے ہوئے ہوں

 


ایسی دنیا میں بھلا گزارا کیسے ہو جہاں دن کلینڈر کی تاریخوں سے بھرے ہوئے ہوں 

دل جذبات و احساسات سے خالی ہوں 

انگلیاں موبائل کی سکرین پر ساکت جمی ہوں ، اور آنکھیں کئی سال پرانے کسی انتطار میں ٹھہری رہ گئی ہوں

پھر انتطار بھی ایسے لوگوں کا ... جو کبھی نہ لوٹ کر آنے والے ہوں۔


 :")




Saturday, August 6, 2022

میرے پاس دینے کو کچھ نہیں ‏جب میں تمہیں اپنا وقت دیتا ہوں


 

میرے پاس دینے کو کچھ نہیں ‏جب میں تمہیں اپنا وقت دیتا ہوں، تو میں تمہیں اپنی زندگی کا وہ حصّہ دیتا ہوں جس کو میں کبھی واپس نہیں لا سکتا۔


Thursday, August 4, 2022

ہم، ہم بن کر کب جیتے ہیں؟


ہم، ہم بن کر کب جیتے ہیں؟

ہمیں دوسروں کے پاس موجود نعمتیں چاہیے، لیکن ان کی تکلیفیں نہیں، ان کے سکھ دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے مصائب اور مشکلیں نہیں۔ 

ہم اگر ہم بن کر رہیں تو بہت سکھی رہیں۔۔۔۔



')