لوٹ آو گے....؟؟؟
اگر میں بولوں
اداس ہوں میں
شب کے کالے تاریک پردے
میری آنکهوں کو نوچتے
ہیں
رات کی خاموشی میں
رقصاں
اندهی اداسی
میری روح کو چیرتی ہے
اگر میں بولوں
ہر رات ستارے
میری سونی مانگ پہ
ہنستے ہے
رات کی رانی جوبن پا
کر
جانے کیوں اتراتی ہے
تو کیا تم
میرے ویران لمحوں پر
مرہم رکهنے
میری مانگ میں محبت
بهرنے
.میرے پاس لوٹ آو
گے..؟؟
No comments:
Post a Comment