Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, February 1, 2018

لاہوری قتلمہ


لاہوری قتلمہ
اجزاء:
آٹے کے لئے اجزاء 
میدہ-------------- 300گرام 
نمک------------ حسب ِذائقہ 
تیل----------------------- 4کھانے کے چمچے 
میدے میں نمک اور تیل ڈال کر نیم گرم پانی سے نرم سا آٹا گوندھ کر 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ 

کوٹنگ کے لئے اجزاء: 
لال مرچ پاﺅڈر--------------- 2کھانے کے چمچ 
ٹماٹر-------------------------- ہلکے سے ابلے ہوئے 3عدد 
انڈہ------------------------- 1عدد 
تیل-------------------------- فرائی کے لئے 
لال رنگ-------------------- 1/4چائے کا چمچ 
سوکھا دھنیا------------------ 2کھانے کے چمچ 
اناردانہ---------------------- 2کھانے کے چمچ 
نمک------------------------ حسبِ ذائقہ 
زیرہ------------------------ 2کھانے کے چمچ 
اجوائن---------------------- 1کھانے کا چمچ 


Lahori Katlama banane ka tarika 

ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں لال مرچ پاﺅڈر، نمک، کُٹا زیرہ، کُٹادھنیا،اجوائن اور اناردانہ ڈال کر مکس کریں۔اُبلے ہوئے ٹماٹروں کا چھلکا اُتار کر بلنڈر میں ڈال کر بلنڈ کریںاور ساتھ ہی لال رنگ بھی ڈال دیں، اب اس آمیزے کو انڈے والے آمیزے میں ڈال کر مکس کرلیں۔جب استعمال کرنا ہوتو سبزدھنیاباریک کاٹ کے مکس کرلیں۔ 
اب آٹے کے درمیانے سائز کے یا جتناآپ کو پسند ہو، پیڑے بنا کر روٹی کی طرح رول کرتے جائیں اور چھُری سے کہیں کہیں نشان لگا دیں تاکہ فرائی کرتے ہوئے تیل آسانی سے نکل جائے،اب تیار کیا ہوا آمیزہ اس روٹی پہ اسطرح لگائیں جیسے پزا کے بیس پر پزا کی ساس لگاتے ہیں۔اب ایک کھلے منہ کے پین میں تیل ڈال کر روٹی کو سادے حصے کی جانب سے گرم تیل میں ڈال کر 3-4منٹ کے لئے پکائیں اورپھر سائیڈ بدل کر مصالحے والی سائیڈ کو 5سے 7منٹ تک پکا کر تیل سے نکال لیں۔قتلمہ قیمے اور آلو سے بھی بنایا جاتا ہے۔اسے زیادہ تر سبزیوں کے قورمے یا روغن قورمے کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کیا جاتا ہے مگر رائتے یا چٹنی کے ساتھ بھی مزہ دے گا 

No comments:

Post a Comment

')