تیکھا بٹیر
اجزاء:
بٹیر------------------------ 6عدد
دہی (پھینٹی ہوئی) --------- 250گرام
پسی ہوئی لال مرچ -------- ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی ہری مرچیں------ 3کھانے کے چمچے
پسا ہوا لہسن ادرک --------- 2کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا ------------------- 4/1گڈی
ثابت سفید زیرہ ------------- ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی ------------- ایک چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ -------------- ایک کھانے کا چمچہ
پانی ----------------------- ایک پیالی
نمک ---------------------- حسبِ ذائقہ
تیل ------------------------ 4کھانے کے چمچے
Teekha Batair banane ka tarika
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک سنہر ی کریں اور بٹیر شامل کردیں۔ 5منٹ بُھوننے کے بعد اس میں باقی تمام مصالحے شامل کریں۔اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہوجائے تو چولہا تیز کرکے بھُون لیں اورمزیدار بٹیر گرم پیش کریں۔
No comments:
Post a Comment