Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Saturday, January 24, 2015
Friday, January 23, 2015
"کال کاٹ دو"
"کال کاٹ دو"
وہ اک سیدھی سادی سی لڑکی تھی
چارسال پہلے میں اسکی کال اٹینڈ نہیں کرتا تها
کبهی کر بهی لی تو سیدهے منہ بات نہیں کرتا تها
پهر ایک دن اس نے میسج کیا کہ میری یہ آخری کال ہے
پلیز اٹینڈ کر لو
میں نے اس پر واضح کیا کہ تمہارے پاس 2 منٹ ہیں
جو بولنا ہے بول دو
ایک منٹ 40 سیکنڈ تک اس کی سسکیوں کی آواز آتی رہی
اگلے دس سیکنڈ میں اس نے صرف ایک جملہ کہا تها
" میں نے تمہیں معاف کیا - مگر محبت اپنا انتقام ضرور لے گی "
اس دن ____ پہلی دفعہ کال اس نے کاٹی
میں نے اسے دو منٹ پورے دٸيے تهے مگر اس نے اپنے دس سیکنڈ میری طرف چهوڑ دیئے تهے
میں پچھلے چار سالوں سے وہ دس سیکنڈ گزار رہا ہوں
!!______کال ابهی تک کٹی نہیں ہے
ہماری اس محبت کا بھلا کیا فائدہ ہو گا ؟
میری جان
ٹھیک کہتی ہو
ہماری اس محبت کا بھلا
کیا فائدہ ہو گا ؟
ہمارے درمیاں جو
دوریاں ہیں
کم نہیں ہوں
گی
کبھی بارش کے موسم میں
ہمشہ ساتھ رہنے کی جو خواہش دل میں جاگی تھی
جو سپنے ہم نے دیکھے تھے
وہ سپنے ٹوٹ جا ئیں گے
میری جان
ٹھیک کہتی ہو
مقدر کے لکھے کو ہی اگر تسلیم کرنا ہے
تو پھر ایسی محبت کا
بھلا کیا فائدہ ہو گا ؟
مگر اس کو
اگر چاہو تو میری بے بسی کہہ لو
مجھے تم سے محبت ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)