ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی، کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر ہوتی ہیں کسی چیز کے نا ملنے پر اللّٰہ کریم سے بدگمان نہیں ہونا چاہیے۔۔🥀
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Sunday, September 13, 2020
اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،
اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،
اور مجھے صرف لائنر !
وہ چائے اور پراٹھے کا شوقین تھا ،
میں فرینچ ٹوسٹ پہ مرنے والی تھی !
اسے فاسٹ میوزک پسند تھا ،
اور میں نصرت صاحب کے سروں پہ سر دھننے والی تھی !
وہ کیپٹن جیکسپیرو کا فین تھا ،
اور میں نے یہ نام پہلی بار شائد اسی سے سن رکھا تھا جانے کون تھا وہ !
خیر اسے گھنٹوں بولنا پسند تھا ،
اور مجھے فقط اسے سننا !
وہ سگریٹ کے دھوؤں کا شیدائی تھا ،
اور میں ڈارک چاکلیٹ پہ مر مٹنے والی تھی !
اسے چوڑیوں سے بھری کلائیاں اور گالوں کو چھوتی بالیاں بھاتی تھیں ،
اور میں سونے کان لئے بائیں ہاتھ پے رسٹ واچ باندھنے والوں میں سے تھی !
اسے ہتھیلیوں پے حنائی رنگ پسند تھے ،
اور میں مہندی کے اترتے رنگوں سے کوفت زدہ تھی
وہ جون کی وحشتوں کا ساتھی تھا ،
اور میں امرتا کی نظموں میں جیتی تھی !
وہ حقیقت شناس تھا ،
اور میں ناولوں کے خمار میں ڈوبی !
وہ روشنیوں کے شہر کا چمکتا دمکتا ستارا تھا ،
اور میں فرید نگر کی گلیوں کی اداس بنجارن !
وہ ڈوبتے سورج کو سمندر کنارے الوداع کہنے کا عادی تھا ،
اور میں گز بھر کے ٹیرس کے اک کونے میں کھڑی پورے چاند کی دیوانی !
وہ وہ برف زدہ پہاڑوں کا باسی تھا ،
اور میں دھوپ کنارے بیٹھی پاگل لڑکی !
اسے رنگوں سے انسیت تھی ،
اور مجھے فقط سیاہ رنگ بھاتا تھا !
وہ قمیض کی آستینیں چڑھائے رکھتا تھا ،
اور میں لمبے دوپٹوں میں خود کو الجھائے رکھتی تھی !
وہ بولتا تو اسکی بھوری آنکھیں کلام کرتی تھی ،
اور میں اسکے سامنے جیسے بولنا بھول جاتی تھی !
وہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا عادی تھا ،
اور مجھے اسکے سامنے سر جھکائے رکھنا اچھا لگتا تھا !
نہ میں نے اسے بدلنا چاہا نہ اس نے مجھے !
ایک عرصہ ہوا دونوں کو رشتے سے آگے بڑھے
مگر کل ایک دوست آئی تھی ملنے
مجھے ناشتے میں چائے اور پراٹھا کھاتے دیکھ کر خوب ہنسی تھی ،
کمرے میں چلتے فاسٹ میوزک پے وہ ایکدم چونکی تھی !
میں کچھ کہتی کہ میرے ہاتھوں میں کھنکھتی سرخ چوڑیاں اور کانوں میں ہلکورے لیتی بالیاں مجھ سے پہلے بول اٹھی تھی ،
اور سامنے کرسی پہ ادھ کھلی پڑی جون کی کتاب " لیکن " جیسے اسکے سارے سوالوں کے جواب دے گئی تھی !
مگر پھر ڈریسنگ پہ پڑی پنک لپسٹک اور مسکارے کو ہاتھ میں لئے وہ مجھے بتا رہی تھی ،
اسکے بھی سگریٹ کا لائٹر کئی دنوں سے خاموش ہے
کہ وہ اب کافی شانت سا رہنے لگا ہے ۔۔
ہاں لیکن دائیں ہاتھ میں رسٹ واچ پہننا وہ آج بھی نہیں بھولا ہے
زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے
زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے تو ٹاس کر لینا اس لیے نہیں انتخاب میں آسانی ہو جائے گی، بلکہ اس لیے کہ جب سکہ ہوا میں ہوگا تو پتہ چل جائے گا کہ دل کیا چاہتا ہے❣️
لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے
لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے اور وقت نے مجھے بتایا لوگ بدل جاتے ہیں ___
یہ ضروری نہیں جو آج آپ کے ساتھ ہے وہ کل بھی آپ کے ساتھ ہو اس لیے اکیلے چلنا چاہیے کیونکہ اگر وقت اپنا ہے تو لوگ اپنے ہیں ___ ورنہ کوئی نہیں
Friday, September 11, 2020
کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے
🔹〰️ کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے
🔹〰️ وقتـــــ نــکالنـــا پـــڑتـــا ہــے
🔹〰️ اور کچھـــ لوگــــــ ایســے بھــی ہـوتـــے ہیــں
🔹〰️ جنہــیں دل ســے نــکالنــــے کــے لیـــے
🔹〰️ زنـدگـی کــو مصـــروفـــــ کــرنــا پـــڑتـــا ہـــے۔
کتنا آسان ہے ناں موو آن کر جانا
کتنا آسان ہے ناں موو آن کر جانا.....
پینٹنگ کرتے کرتے اچانک کوئی رنگ کہیں اور لگا دینا
پودوں کو پانی ڈالتے ڈالتے، زیادہ پانی ڈال دینا
فاسٹ سونگ سنتے سنتے اچانک ہی کوئی سلو سونگ سننے لگ جانا
کسی بھی شرٹ کے ساتھ کوئی بھی دوپٹہ اوڑھ لینا کہ اب تو آزادی ہے جینے کی
بارش کو بس کھڑکی کے شیشے کے پیچھے سے ہی دیکھنا کہ بارش میں بھیگنے کا جذبہ تو کسی اور سے منسوب تھا
بڑے شوق سے چوڑیاں خریدنا اور پھر انہیں جیولری باکس کی آغوش میں سونپ دینا کیونکہ پہننے کا تو من ہی نہیں کرتا
بات کرتے کرتے بھول جانا
حال میں ڈائری لکھتے لکھتے، ماضی کے پنے کھول لینا
محبت پر لکھی گئی تمام ترحفظ شدہ نظمیں بھول جانا !!!
کتنا آسان ہے ناں موو آن کرنا
(فرنود)
اگر آپ بددّل اور بیزار ہیں اور بددّل اور بیزار نظر بھی آرہے ہیں تو اِس میں عیب کی کیا بات ہے ؟ شاید آپ یہ سمجھتے ہیں کہ معاشرہ آپ کا بددّل اور بیزار نظر آنا پسند نہیں کریگا - یقیناً ایسا ہی ہے تو اِس بے حس اور نا ہنجار معاشرے پر لعنت کیوں نہیں بھیجتے جس نے آپکو ایک اداکار بنا رکھا ہے ؟
یہ ساری حرکتیں محض اِس لیے کیجاتی ہیں کہ آدمی شائستہ و بُردبار نظر آے گویا شائستگی اور بُردباری کا مطلب یہ ہیکہ آدمی ہر لمحہ اپنے آپ سے جھوٹ بولے اور ایسا نظر آے جیسا ہو نہیں - اگر شائستگی یہی ہے تو اسکے ایک انتہائی بیہودہ شے ہونے میں کوئی شُبہ کیا جاسکتا ہے ؟
Subscribe to:
Posts (Atom)