کالی مرچ کی کڑاہی
اجزاء:
چکن-------------------------------- 500گرام
لیموں کا رس------------------------ 2-3کھانے کے چمچے
ہری مرچ---------------------------- 3-5عدد
ہری پیاز کے پتے------------------- 2-3کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا---------------------------- 2کھانے کے چمچے
نان--------------------------------- سرونگ کے لئے
دہی-------------------------------- 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ------------------- 2کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاﺅڈر------------------ 1چائے کا چمچہ
نمک-------------------------------- حسبِ ذوق
کُٹی کالی مرچ----------------------- 1کھانے کا چمچہ
تیل---------------------------------- 2کھانے کے چمچے
مکھن------------------------------- 4کھانے کے چمچے
بھنا کٹا زیرہ------------------------- 1چائے کا چمچہ
کریم--------------------------------- 1/2کپ
کوئلہ--------------------------------- 1ٹکڑا
Kali Mirch Ki Karahi banane ka tarika
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ٹکڑے ڈالیں۔
ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے5سے 6منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں کٹی کالی مرچ، بھنا کٹا زیرہ، نمک اور دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، اتنا کہ پانی خشک ہوجائے۔
اب گرم مصالحہ پاﺅڈر،ہری پیاز ،ہرا دھنیا،لیموں کا رس اور کریم شامل کرکے 2سے 3منٹ تک پکنے دیں۔
ٓآخر میں کوئلے کا دھواں لگائیں۔
سرونگ ڈش میں نکالیں۔اوپر سے کٹی کالی مرچ چھڑکیں اور کریم لگائیں۔
نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔
No comments:
Post a Comment