ہم لوگ ہدایت مانگتے ہیں اللہ سے۔
لیکن ہمارے ہدایت کے کانسیپٹ ہی کلئیر نہیں ہیں۔ ہدایت یہ نہیں کہ بس مل گئی اور زندگی بن گئی۔
ہدایت ایک ساری عمر کی جدوجہد ہے۔ ہر دن کے ہر گھنٹے کے ہر پل میں آپکو کچھ فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
یس اور ناٹ۔ رائٹ اور لیفٹ۔
اور ہدایت یہی ہے کہ ہر لمحے میں اپنے نفس سے لڑ کر اللہ کی رضا کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔
اور ہماری خود سے یہ لڑائی ساری زندگی چلتی رہتی ہے۔
یقین مانیں اللہ آپ سے محبت کرتا ہے تبھی آپکو گراتا ہے۔
وہ دیکھتا ہے کہ آپکا دل گناہوں کی زیادتی کی وجہ سے پتھر کا ہوگیا ہے
سو اسکو اب توڑنا ہوگا۔
یہ بھی اللہ کی رحمت ہوتی ہے کہ
وہ اس طریقے سے انسان کو پلٹنے کا موقع دیتا ہے۔
No comments:
Post a Comment