Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, April 16, 2018

#ماہر_نفسیات_اور_میں💔💔


#ماہر_نفسیات_اور_میں
کیا کرتی ہو؟
•سوچتی ہوں ..
زندگی سے تنگ ہو کیا؟
•نہیں زندگی بہت پیاری ہے ..
تو پهر مایوس کیوں ہو؟
•زخم کریدتی رہتی ہوں ..
کیا چاہتی ہو ؟
•ہار ..
کس سے ہارنا چاہتی ہو ؟زندگی سے؟
•زندگی سے تو کب کی جیت گئ .
سانسوں سے ہارنا ہے ..
ڈپریشن کا شکار کب سے ہو؟
•جب جب چاہوں خود کو اذیت دینا تب تب ..
کوئی ایسی بات یا چیز جو بهول جانا چاہتی ہو اور نا کر پاتی ہو ایسا؟
•اپنا وجود . .
اپنی عمر دیکهی ہے ؟اس عمر میں لڑکیاں حسین خواب دیکهتی ہیں ..اور تم کو دلچسبی نہیں کیا ؟
•ٹوٹے خوابوں کی کرچیاں آنکهوں میں محفوظ ہیں ..
خدا سے دور ہو بہت ...کیسے پاو گی سکون جب اسکے پاس نہیں تم ؟
•دن رات اسکی جانب دیکهتی ہوں وہ شہ رگ سے بهی قریب ہے نا ..
تم پاگل ہوچکی ہو ؟
•اس لئے آپکے پاس آئی ہوں ..
کیا تم چاہتی ہو کہ نارمل ہو جاو ؟اس لئے آئی ہو ؟
•نہیں میں چاہتی ہوں آپ سن لئیں مجهے .
کیا کسی اور کو سنانے کی کوشش نہیں کی ؟
•کرتی ہوں ..جہاں دل مطمئن ہو ..مگر سب کو ہمدردی ہوجاتی ہے ..
مستقبل کے بارے میں کیا سوچتی ہو؟
•میری ذات مکمل منتشر ہوجائے گی ..
نماز قرآن پڑهتی ہو ؟
•ارے لوگو تمهارا کیا ہے میں جانوں میرا خدا جانے ...سنتی ہوں اکثر ..
نفرت کرتی ہو کسی سے؟
•اپنے وجود تک محدود رکهتی ہوں..
کوئی ایسا گناہ جس پہ لگا ہو کہ تم مر جاو گی ...؟
•یہ معاملہ خدا اور میرے تک رہنے دیں ..
تم جانتی ہو تم پاگل نہیں ہو ..پهر بهی تم میرے پاس کیوں آئی؟
•مجهے اک پاگل بن کر سانسوں سے کهیل کهیلنا ہے ..
تم اس وقت مجهے ڈپریشن میں ڈال رہی ہو ...
•اسی وجہ سے ہی آپکے پاس آئی ...کہ آپکے سوا کوئی سنتا ہی نہیں ..اور سن بهی لیں تو اک پاگل کو کون سمجهتا ہے؟
میں اس وقت جانا چاہتا ہوں..چهٹی کر کے جانا چاہتا ہوں .آئیندہ تم میرے پاس مت آنا..
•اس در کو بهی بند کر رہے ہیں آپ ..
اچها خدا نگہبان ..
میں جوں ہی اٹهنے لگی میری نظر اپنے ڈاکڑ پہ پڑی جنکی آنکهوں میں پانی صاف دکهائی دے رہا تها ..
یوں زندگی نے اک اور در بند کردیا .....

No comments:

Post a Comment

')