سنو کبھی تم نے سوچا لفظوں کا کفارہ کیا ہوتا ہے۔۔۔؟
اف تم کو بیٹھے بیٹھے کیا ہوجاتا ہے نا بابا مجھے تو کچھ نہیں پتا اس کے بارے میں اب تم ہی بتا دو۔۔۔یہ لفظ ہوتے ہیں نا بہت گہرائی رکھتے ہیں۔۔۔کسی کو وفادار ٹھہرا دیتے ہیں اور کسی کو بے وفا۔۔۔الفاظ اور ظرف کا رشتہ بہت پرانا ہے۔۔۔یہ ظرف ظرف کی ہی بات ہوتی ہے کوئی اپنا درد کہہ جاتا ہے اور چپ چاپ سہہ جاتا ہے۔۔۔جو زندگی میں پہلی بار چھوڑ کر جا سکتا ہے اس کا بھروسہ مت کرنا۔۔۔کیونکہ دوسری بار بھی وہ یقیناً چھوڑ کر جاسکتا ہے۔۔۔کیونکہ اس کو آپ کی قدر نہیں ہے۔۔۔اس کے لوٹ کر آنے کی وجہ آپ کی قدر نہیں بلکہ اپنی ضرورت ہے جیسے اس کی ضرورت پوری ہوگی وہ لوٹ جائے گا۔۔۔اور رہی بات لفظوں کی تو ان کا کفارہ عمر بھر ادا نہیں ہوسکتا کیونکہ کچھ گھاؤں روح پہ لگتے ہیں۔۔۔۔جن کا کفارہ کبھی کوئی ادا نہیں کر سکتا۔۔۔۔کسی کی ہستی بستی زندگی کو اجاڑ دینا۔۔۔پھر لوٹ آنا اور کہنا کہ غلطی ہوگئی۔۔۔کیسے مداوا ہوسکتا ہے۔۔۔؟ یہی بات ہے حساس لوگ جلد مر جاتے ہیں جن کا جنازہ وقت سے پہلے اٹھ جاتا ہے۔۔۔اور ذمہ دار کوئی ابن آدم اور بنت حوا
ہوتی ہے۔۔۔
No comments:
Post a Comment