Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, April 23, 2018

’جب زندگی سب کچھ چھیننے پہ آ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟



’جب زندگی سب کچھ چھیننے پہ آ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
دعا....
’’دعا کیا کرتی ہے؟‘‘
آنے والی مصیبت کو روکتی ہے۔ اور جو مصیبت اتر چکی ‘ اس کو ہلکا کرتی ہے۔ یہ مومن کا ہتھیار ہے‘ دین کا ستون ہے‘ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔
آپ کی مصیبتیں ٹلتی ہوں گی دعاؤں سے۔ ہماری تو نہیں دور ہوتیں۔
دعا مصیبت سے کمزور ہے تو مصیبت حاوی ہو جائے گی۔ دعا مضبوط ہے تو دعا حاوی ہو گی۔
اور اگر دونوں ہی ایک جتنی مضبوط ہوں ؟ تب؟
تو دعا قیامت تک اس مصیبت سے لڑتی رہے گی۔
یعنی..گر دعا چھوڑ دی ‘ یا شدت کم کر دی تو مصیبت حاوی آ جائے گی؟
شیخ معلم نے اثبات میں سر ہلا دیا۔ 
اور کیا کرتی ہے دعا؟
دعا قدر و قضا کو رد کر سکتی ہے‘ ویسے ہی جیسے نیکی عمر بڑھاتی ہے اور گناہ رزق سے محروم کرتے ہیں۔
مگر.... میری تو دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔
ہر شخص کی دعا قبول ہوتی ہے‘ اگر وہ جلد بازی نہ کرے تو۔
جلد بازی مطلب؟
مطلب یہ ہے کہ تم کہنے لگو ‘ کہ میں نے دعا کی اور بہت دعا کی ‘ مگر میری دعا قبول ہوتی نہیں نظر آ رہی۔ یہ کہنے کے بعد تم لوگ مایوس ہو کر دعا کرنا چھوڑ دیتے ہو۔
 یعنی کہ جب یہ کہا تو دعا قبول نہیں ہو گی، لیکن اگر یہ نہ کہوں تب ہو جائے گی؟؟ 
انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا۔ پیچھے ہوا کے جھونکے سے مشعل دان کاشعلہ پھڑپھڑایا۔رات کی پر اسراریت میں اضافہ ہوا۔ 
اچھا مگر.... کچھ لوگوں کی دعا بہت جلدی قبول ہو جاتی ہے۔ کیا اس لیے کہ وہ بہت نیک ہو تے ہیں؟
’’یہ بھی ہوتا ہے‘ مگر..مگر قبولیتِ دعا کا اصل راز دعا مانگنے والے کا طریقہ ہو تا ہے۔ وہ کیسے مانگتا ہے‘ اور کتنی شدت سے مانگتا ہے۔‘‘
اور اس کے بعد دعائیں قبول ہو جاتی ہیں؟
ہاں‘ سب کی سب دعائیں قبول ہو جاتی ہیں



No comments:

Post a Comment

')