جلیبی
اجزاء:
میدہ--------- آدھ کلو
دودھ ----------آدھ لیٹر
گھی -----------ڈیڑھ پاؤ
چینی---------- دو کلو
زردے کا رنگ -----ایک ماشہ
بیکنگ پاؤڈر------------- ایک تولہ
Jalebi banane ka tarika
ترکیب:
میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر تھوڑے سے دودھ میں گوندھ لیں۔
میدہ سخت ہو جائے تو آٹے کی طرح ہاتھ کو پانی لگا کر گوندھتے جائیں یہاں تک کہ خمیر کی صورت پھول جائے۔
باقی بچا ہوا تقریباً چھ چھٹانک دودھ اس پھوٹے ہوئے میدے میں ڈال دیں تاکہ یہ گاڑھی ہو کر کریم سی بن جائے۔
آدھ لیٹر پانی میں چینی ڈال دیں۔ زردے کا رنگ بھی ملائیں اور جوش آنے دیں جب تین تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیں۔
ہاتھ کی گرفت میں آجانے والا آب خورہ لے لیں اور اس کے پیندے میں چھید کر لیں۔ فرائینگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔
آب خورے کے سوراخ پر انگلی رکھ کر اس میں میدہ ڈالیں اور فرائینگ پین کے اوپر لا کر سوراخ سے انگلی ہٹا لیں۔
آب خورے کو گردش دیتے رہیں اور جلیبی کی شکل بناتے رہیں ہلکی زردی مائل جلیبیاں ہوں تو شیر ے میں ڈال دیں۔
آدھ گھنٹے تک رہنے دیں شیرہ جذب ہو جائے تو نکال لیں۔ ان پرورق بھی لگا لیں۔
گرما گرم جلیبیاں تیار ہیں۔
No comments:
Post a Comment