پتا ہے
جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی
کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دے گی
پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دے گی
اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے
اس میں مسلسل خوبصورت خیالات ڈالیں یہ آپ کو خوبصورت بنا دے گا
اس میں مسلسل اچھی باتیں ڈالیں یہ آپ کو کامیاب انسان میں ڈھال دے گا
اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں
یہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا
اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپ کی زندگی اطمینان سے بھر دے گا
لیکن
اگر آپ اس میں دن بھر غصہ، منافیقت ، ناشکری ، بےزاری دکھوں کے ذکر کا کچرا
ڈالتے رہیں گے
تو یہ بے چارا آپ کو سکون محبت، اطمینان،کیسے لوٹائے گا؟
No comments:
Post a Comment