Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, March 26, 2016

بستی بھی، سمندر بھی،، بیاباں بھی، میرا ہے


بستی بھی، سمندر بھی،، بیاباں بھی، میرا ہے
آنکھیں بھی میری، خوابِ پریشاں بھی میرا ہے
جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری
جو ٹوٹتا جاتا ہے،،،،، وہ پیماں بھی میرا ہے
جو ہاتھ اُٹھے تھے وہ سبھی ہاتھ تھے میرے
جو چاک ہوا ہے،،،،،، وہ گریباں بھی میرا ہے
جس کی کوئی آواز نہ پہچان نہ منزل
وہ قافلہِ بے سر و ساماں بھی میرا ہے
ویرانہ مقتل پہ ہجاب آیا تو،،،،،،،،،، اس بار
خود چیخ پڑا میں کہ یہ عنواں بھی میرا ہے
وارفتگئ صبحِ بشارت کو،،،،،،،، خبر کیا 
اندیشہ ءِ صد شامِ غریباں بھی میرا ہے
میں وارثِ گُل ہوں کہ نہیں ہوں مگر اے جاں
خمیازہءِ توہینِ بہاراں بھی،،،،،،،،، میرا ہے
مٹی کو گواہی سے بڑی،،،،، دل کی گواہی
یوں ہو تو یہ زنجیر یہ زنداں بھی میرا ہے


Thursday, March 24, 2016

بے بدن روح بنے پھرتے رہو گے کب تک


بے بدن روح بنے پھرتے رہو گے کب تک

جائو چپکے سے کسی جسم میں داخل ہو جائو



یہ میری نظر کی بلندیاں تجھے کس مقام پر لے گیئں


یہ میری نظر کی بلندیاں تجھے کس مقام پر لے گیئں

وہ تیرے پاؤں کی دھول تھی مجھے کہکشاں کا گماں ہوا







وقت نے مجھ سے


وقت نے مجھ سے
معذرت کی ہے
میرے سب سے بڑے خسارے پر




Thursday, March 17, 2016

وہ میں نے کچھ پوچھنا تھا آپ سے کہ



وہ میں نے کچھ پوچھنا تھا آپ سے کہ

وہ ہوتا ہے نا کہ کچھ معصوم چہروں میں بھی درندے چھپے ہوتے ہیں۔ اور بظاہر کرخت نظر آنے والے کیا معلوم اندر سے کتنے نرمل، کومل اور نرم خو ہوں؟

میں یہی سوچ رہا تھا کہ چہرے دھوکا دے جاتے ہیں، لہجہ و سخن میں اداکاری کا عنصر شامل ہو سکتا ہے۔ ایک لمحے کو نفرت، بغض و کینہ کو خلوص کا لبادہ اوڑھ کر پیش کیا جاسکتا ہے۔ مگر آنکھوں پہ مکاری کا کوئی چشمہ نہیں لگایا جاسکتا۔ آنکھیں جھوٹ نہیں بولتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا مشاہدہ ہے جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ پتہ نہیں کیوں کچھ بندوں کی آنکھوں سے منفی شعائیں نکلتی نظر آتی ہیں۔ حالانکہ ان سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ بھی نہیں ہوتا اور معلوم نہیں کیوں ان سے نفرت سی ہونے لگتی ہے اور ہم ان سے گریز کرنے لگتے ہیں۔ 

اب میں نے یہ جاننا تھا کہ یہ کیوں ہوتا ہے؟ ایسا لگنا کہیں ہماری منفی سوچ ہے یا واقعی سامنے والے کی نظر کا فطور؟



Tuesday, March 15, 2016

شاید اس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیں


شاید اس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیں
دھوپ میں چلتا رہوں سائے بچھائے جاؤں



میں نے یہ جنگ نہیں چھیڑی اپنے لئے


میں نے یہ جنگ نہیں چھیڑی اپنے لئے 

تخت پر تم کو بٹھاؤں گا چلا جاؤں گا






میری دعاؤں سے ڈرتے رہنا


میری دعاؤں سے ڈرتے رہنا 
یہ لگ بھی جاتی ہیں




چھوٹ گئی ہیں سب بُری عادتیں دل کی


چھوٹ گئی ہیں سب بُری عادتیں دل کی
اب تجھے دیکھ کر بھی محبت نہیں ہو گی مجھے



آنکھیں تمہارے ہاتھ پہ رکھ کر میں چل دیا


آنکھیں تمہارے ہاتھ پہ رکھ کر میں چل دیا

اب تم پہ منحصر ہے کہ کب دیکھتا ہوں میں


')