Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, March 13, 2021

ارے کہا نا صاحبو !

ارے کہا نا صاحبو !

وہ اک عام لڑکی نہیں ہے
وہ خود میں اک الگ دنیا ہے
وہ " حرف متضاد " ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺍﻟﺠﮭﮯ ﺍﻟﺠﮭﮯ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﺟﺐ ﺩﻝ ﺗﻮﮌ ﮐﮯ ﭼﻞ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ

ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺍﻟﺠﮭﮯ ﺍﻟﺠﮭﮯ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﺟﺐ ﺩﻝ ﺗﻮﮌ ﮐﮯ ﭼﻞ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﭘﮕﮉﻧﮉﯼ ﭘﺮ ﭘﯿﻠﮯ ﭘﺘﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺗﻨﮩﺎ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﭘﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﮯ، ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺍ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﺑﮭﯿﻨﯽ ﺑﮭﯿﻨﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮨﻢ ﮐﻮ، ﮨﺮ ﺍﮎ ﮔﺎﻡ ﭘﮑﺎﺭﮮ ﮔﯽ ﮐﺮﮐﮯ ﯾﺦ ﺑﺴﺘﮧ ﺟﺐ ﮨﻢ ﮐﻮ، ﺑﺮﻑ ﺍﺱ ﭘﺎﺭ ﺳﺪﮬﺎﺭﮮ ﮔﯽ ﺩﮬﻮﭖ ﺻﺪﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﮑﮯ
ﺟﺐ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻨﮑﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺑﺎﺭﺵ، ﻣﺴﮑﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻮﺗﯽ، ﭘﺘﮭﺮ ﭘﺮ ﺟﺐ ﭘﮭﻮﮌﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺳﺘﯽ ﺑﻮﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﮬﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﺩﮬﺎﺭﮮ ﺟﻮﮌﮮ ﮔﯽ ﮔﺮﻡ ﮔﺮﻡ، ﺍﻧﮕﺎﺭﻭﮞ ﺟﯿﺴﮯ، ﺁﻧﺴﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﺍﺑﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺍﺭﻣﺎﮞ، ﺍﮎ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﮍﭖ ﮐﺮ ﻧﮑﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﺟﺐ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ، ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮔﮭﻨﮕﮭﺮﻭ ﭼﮭﻨﮑﯿﮟ ﮔﮯ ﺻﺮﻑ ﺧﻤﻮﺷﯽ ﮔﻮﻧﺠﮯ ﮔﯽ ﺗﺐ؟
ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﯽ
ﮐﮭﮍﮐﯽ ﭘﺮ ﺩﺳﺘﮏ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﮔﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺮﯾﻠﯽ ﺭﻡ ﺟﮭﻢ ﮐﯽ
ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﻨﺎﭨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻥ ﭘﺮ
ﻋﮑﺲ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺟﮭﻮﻟﮯ ﮔﺎ
ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﻟﻤﺲ ﭨﭩﻮﻟﮯ ﮔﺎ
ﮔﮭﻮﺭ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﭼُﮭﻮ ﻟﮯ ﮔﺎ
ﺍﻭﻧﭽﯽ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﻢ، ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﻮﺭ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﮔﯿﺖ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺳﻦ ﮐﺮ، ﭨﮭﻨﮉﯼ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ، ﺑﻮﺭ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺍﺱ ﭘﻞ ﺷﺐ ﮐﯽ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ۔۔۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺷﺎﺩ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺑﻮﻟﻮ۔۔۔۔۔ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻭ گے


میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں

میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں

میں نے دیکھا
نم کی کمی 
اور جوان ہونے کی بے چینی میں مبتلا
ننھے پودے کا غم
جو مجھ سے زیادہ دُکھی تھا
ایک غم نے میری بساط پہ جگہ بنا لی

میں نے دیکھے
غیر یقینی کے پرندے ہمہ وقت 
تمہارے کاندھوں پہ بیٹھے ہوۓ
تمہارے چہرے پہ 
پھڑپھڑاتے ہوۓ گمان کو
اور یقین کو پچھلے دروازے سے
باہر جھانکتے ہوۓ 
میں سہم گیا یہ دیکھ کر
ایک غم سرکتے ہوۓ
میرے قریب آ گیا

میں نے تمہارے آنسوؤں کے ذائقے کو یاد کیا 
برف پہ بکھرے نمک پہ 
ننگے پاؤں چلتے ہوۓ
تو میرا دکھ فٹ پاتھ کی برف پہ 
دراز ہو گیا
میں اس مرتبہ 
زیادہ دُکھی ہونے سے بچ گیا

میں دُکھی ہو گیا 
اس پھول کو دیکھ کر
جو باغ کے آخری کونے میں کھلا 
اور جس پہ کسی کا دھیان ہی نہیں گیا
آخر آج صبح احتجاجاً اس نے
اپنی پتیاں گرا دیں

مگر میں زیادہ دُکھی نہیں ہوا 
قلم پکڑنے والے ہاتھوں میں
لرزش دیکھ کر
سواۓ اس وقت کے
جب میرے قرطاسِ دل پہ 
یقین کی انمٹ سرخی سےلکھ دیا گیا
"یہ داغ مستقل ہے"
اور فائل ہمیشہ کے لئے بند کر دی گئی❤️


تمہارا مقصد محبت کی تلاش میں بھٹکنا نہیں ہے



• " تمہارا مقصد محبت کی تلاش میں بھٹکنا نہیں ہے ۔۔! 
تمہیں تو بس ان تمام رکاوٹوں کو کھوجنا ہے، جو تم نے خود اپنے اندر اس محبت  کے خلاف کھڑی کر رکھی ہیں ۔۔


وہ بــــخشتا ہــے گُـناہِ عظیــــم بھی لیـــکن

وہ بــــخشتا ہــے گُـناہِ عظیــــم بھی لیـــکن
ہــماری چھوٹی سی نیکی سنبـھال رکھتا ہے

ہم اُســـے بُھــــول جـــاتے ہیــں روشنی میــں
وہ تاریـــکی میــــں بھی خیــال رکھتـا ہـــے

گھروں میں جِن کـے دئیـے نہیں ہیں اُن کـے لیـے
فِــضا میــــں چـاند ستــارے اُچھـال رکھتــا ہــے

محبت اپنــے بنــدوں ســے کمــال رکھتــا ہــے
وہ ایک اللّٰـہﷻ ہے جو سب کا خیال رکھتا ہے...!!

Friday, March 12, 2021

بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ جہاں محبت ہو وہاں لڑائیاں ہوتی ہیں

• بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ جہاں محبت ہو وہاں لڑائیاں ہوتی ہیں"
یہ دنیا کے بڑے جھوٹوں میں سے ایک جھوٹ ہے"
آئے دن کی ناراضگی قطرہ قطرہ کر کے رشتوں کو چاٹ جاتی ہے، لڑائی جھگڑا محبت کی دلیل قطعاً نہیں ہے..!!


Thursday, March 11, 2021

کچھ خواب پورے ہونے کے لئے نہیں،صرف دل کو خوش کرنے کے لئے ہوتے ہیں



کچھ خواب پورے ہونے کے لئے نہیں،صرف دل کو خوش کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔فینٹسی ذہن میں بنی کہانیاں۔۔ان کو پورا نہیں ہونا چاہیے،ورنہ وہ ٹریجڈی بن جاتی ہیں__


لوگ تعریف کی اینٹیں تھمائیں تو انہیں توڑ دینا

لوگ تعریف کی اینٹیں تھمائیں تو انہیں توڑ دینا ، انہیں جوڑتے ہوئے کوئی دیوار تعمیر مت کرنا ۔۔ 
ورنہ وہی دیوار حائل ہوجاتی ہے ، رب کے اور بندے کے درمیان!


اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،

اپنے تعلقات کچھ بُرا کیے بغیر امن و آشتی کے ساتھ ختم کرو،
ان دنوں کا احترام کرو
جب تمھاری شامیں ایک ساتھ گزرتی تھیں،
پھر ان شاموں کی خوب صورت یادوں کا لحاظ بھی رکھو، اخیر تک نرم اور صلح جو بنو۔


Tuesday, March 9, 2021

جب کبھی کسی کا اصل رنگ ظاہر ہو جائے تو

جب کبھی کسی کا اصل رنگ ظاہر ہو جائے تو اسے واپس مصنوعی رنگ کی طرف لوٹانے کی کوشش مت کیا کرو۔


')