Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, August 11, 2024

راہیں جدا ہو جانے سے مقدر جدا نہیں ہوتے اور



❃◕❃ السَّلَامُ ‏‎عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ❃◕❃

❃◕❃ صـبـــــح بــخیــر زنـدگــی ❃◕❃


راہیں جدا ہو جانے سے مقدر جدا نہیں ہوتے اور جو اس بات کا یقین رکھتے ہیں اللہ ان کیلئے ایسے وسیلے بناتا ہے جو کسی کی بھی نظر سے گزرے نہیں ہوتے حالات سمجھ سے باہر ہو جائیں تو معجزے عقل سے باہر کے ہوتے ہیں.


  اللّٰہ کی طاقتوں کو کبھی کم مت سمجھو اللہ اگر مہینوں کو سالوں میں بدل سکتا ہے تو وہ قبولیت کی لمبی مسافتوں کو لمحوں میں بھی بدل سکتا ہے. 


کیونکہ میرے ربّ کی رحمت کی کوئی حد نہیں وہ تو اندھیروں کو روشنی میں پل بھر میں  بدل دیتا ہے 


🌿 #بیشــکــــــــــ••✮

زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو ہمیشہ Positive باتیں کرتے ہیں۔

 


زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو ہمیشہ Positive باتیں کرتے ہیں۔

ان سے جب بھی بات ہو بندہ ریلیکس فیل کرتا ہے، جیسے کوئی بوجھ ہلکا ہو گیا ہو۔۔

بہت الگ ہوتے ہیں ایسے لوگ جو اپنی چند باتوں سے دوسروں کو بہت خوشی دیتے هیں۔

ان سے کی ہوئی دو منٹ کی بات سے آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ رہتی ہے۔

کیا آپ کے پاس ایسے لوگ میسر ہیں؟؟؟



Sunday, July 21, 2024

جو لوگ ساتھ دینے والے ہوتے ہیں وہ کبھی کسی حال میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتے


 

جو لوگ ساتھ دینے والے ہوتے ہیں وہ کبھی کسی حال میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتے چاہے کتنی ہی بڑی لڑائی کیوں نہ ہو جائے وہ آپ کا ساتھ تب بھی تھامے رکھتے ہیں جب قسمت آپ کو الگ کرنے کے منصوبے بنا چکی ہوتی ہے 

 وہ اللہ کی رضا سے اپنی قسمت خود بناتے ہیں اور جہاں پیار سچا ہو وہاں جدائی ایک پل کے لئے بھی نہیں ٹھہر سکتی یہ سارا کھیل ہی نیت کا ہے۔


 🥀



Thursday, July 18, 2024

ہم مٹی سے تخلیق ہوئے لوگ...؟

 


ہم مٹی سے تخلیق ہوئے لوگ...؟

پھر ہم میں پھول کیوں نہیں کھلتے

...!!!🖤



Monday, July 15, 2024

کسی کو دوست کہہ لینے کے بعد اسے کسی آزمائش سے گزارنا بد دیانتی ہے

 


کسی کو دوست کہہ لینے کے بعد اسے کسی آزمائش سے گزارنا بد دیانتی ہے دوست کے ساتھ ایک سلوک روا ہے 

وہ وفا ہے___ ❤️💜


واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ



Sunday, July 14, 2024

لڑکیاں تتلی کی مانند ہوتی ہیں، محبت اور قدر کرنے والوں

 


لڑکیاں تتلی کی مانند ہوتی ہیں، محبت اور قدر کرنے والوں کے ہاتھ لگیں تو مزید نکھر جاتی ہیں۔ اگر بدقسمتی سے نا قدروں کے ہاتھ لگ جائیں تو سارے رنگ مدہم پڑ جاتے ہیں۔۔




Saturday, July 6, 2024

میں نے بار ہا اس موضوع پر غور کیا کہ “موت“ کیا ہے؟



میں نے بارہار اس موضوع پر غور کیا کہ

“موت“ کیا ہے؟

اس سے زندگی کا کیا رشتہ ہے؟


ایک دفعہ میں نے ایک سمندری جہاز دیکھا، جب وہ ساحل سے دور ہوا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا تو لوگوں نے کہا کہ “چلا گیا“. 

میں نے سوچا دور ایک بندر گاہ ہو گی، وہاں یہی جہاز دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ “آ گیا“

شاید اسی کا نام موت ہے، ایک پرانی زندگی کا خاتمہ اور نئی زندگی کی ابتداء۔۔۔

خلیل جبران❤️



Wednesday, May 22, 2024

ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭼﺮﺍﻍِ ﺷﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ

 


ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭼﺮﺍﻍِ ﺷﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ

ﺍﮔﺮ ﺟﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍِﺗﻨﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮨﻮﮔﯽ

ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺗُﻨﺪ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﻨﻮ

ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﮐﻮ ﭼﻤﮑﮯ ، ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﮐﮭﻮ ﺟﺎﺋﮯ

ﭘﮭﺮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐِﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﮧ ﮐُﭽﮫ ﺳُﺠﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ

ﻧﮧ ﺷﺐ ﮐﭩﮯ ﻧﮧ ﺳُﺮﺍﻍِ ﺳﺤﺮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ


ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭘﺲِ ﻏُﺒﺎﺭِ ﺳﻔﺮ

ﺍﮔﺮ ﭼﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍِﺗﻨﯽ ﺭﺍﮦ ﻃﮯ ﮨﻮﮔﯽ

ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺋﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﺩ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﺶِ ﻗﺪﻡ

ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﮐﻮ ﺍُﺑﮭﺮﮮ ، ﺍُﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻣِﭧ ﺟﺎﺋﮯ

ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﮧ ﻣﻨﺰﻝ ﻧﮧ ﺭﮨﮕﺰﺍﺭ ﻣﻠﮯ

ﺣﺪِ ﻧﮕﺎﮦ ﺗﻠﮏ ﺩﺷﺖِ ﺑﮯ ﮐﻨﺎﺭ ﻣِﻠﮯ


ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺳﻤﺖ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ

ﻗﺒﯿﻠﮧﺀِ ﺩِﻝ ﻭ ﺟﺎﮞ ﺳﮯ ﺑِﭽﮭﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ

ﺑﺲِ ﺑﺴﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺷﮩﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ

ﻣﺜﺎﻝِ ﺧﺎﻧﮧﺀ۔ ﻭﯾﺮﺍﮞ ﺍُﺟﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ

ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﺷﻮﺭ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺭﮨﻨﺎ

ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﮐﮯ ﺧﯿﻤﮯ ﺍُﮐﮭﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ



Friday, May 17, 2024

جب کوئی تم سے زیادتی کرے تو اس سے انتقام مت لو بلکہ

 



جب کوئی تم سے زیادتی کرے تو اس سے انتقام مت لو بلکہ دور سے مشاہدہ کرتے رہو تم دیکھو گے کہ تقدیر عجیب انداز میں اس کے ساتھ حساب بے باق کر دے گی۔

وہ مہلت دیتی ہے نظر انداز نہیں کرتی



*گھر کا سکون* 💯

 


*گھر کا سکون*

💯🌹 

قائم رکھنے کے لئے ہر فرد کو انفرادی طور پر کوشش کرنی پڑتی ہے _، جبکہ سکون برباد کرنے کیلئے صرف ایک ہی شخص کافی ہوتا ہے ۔۔۔


تو بس اتنا ضرور کیجئیے گا کہ 

وہ ایک شخص کم از کم آپ نہ ہوں ۔۔۔



')