Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Saturday, June 11, 2016
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو
کہ بینائی پگھل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
آسماں سے ٹوٹتی اندھی اُلجھتی بجلیوں سے
دوستی کر لو، اور اتنی دوستی کر لو
کہ گھر کا گھر ہی جل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
اک انجانے سفر میں
اک اجنبی کے ہمراہ دُور تک جاؤ
اور اتنی دُور تک جاؤ،کہ وہ رستہ بدل لے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
Subscribe to:
Posts (Atom)