Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Thursday, July 4, 2019
کوشش کرو کہ محبت کر لو
کوشش کرو جہاں تک ممکن ہو سکے کوشش کرو کہ محبت کر لو. محبت ٹھہراؤ لے آتی ہے، بھٹکنے نہیں دیتی ایک جگہ روک لیتی ہے، در در کی ٹھوکریں کھانے نہیں دیتی
تیز ہوا چلے یا موسلا دھار بارش ہو یہ دل کی طاق پر رکھا اُمید کا چراغ بجھنے نہیں دیتی، سو فیصد بھی یقین ہو نہ کہ جانے والا کبھی نہیں آئے گا وصل کی کوئی صورت نہیں نکل سکتی پھر بھی یہ سو سے اوپر ایک اور فیصد لگا لیتی ہے
تمام حساب، تمام کلیے قاعدے تحس نحس کر کے رکھ دیتی ہے. محبت کی حویلی کی سب کھڑکیاں خوش گُمانی کہ اُس چمن میں کھلتی ہیں جہاں رنگ برنگی تتلیاں پھولوں کو سینے سے لگائے بہار میں مست مگن رقص کرتی ہیں اس بات سے بے نیاز کہ خزاں دہلیز پر کھڑی انھیں کس درجہ دُکھ اور ازیت سے دیکھ رہی ہے
!!
یہ وہ آندھی ہے جو سب اُجاڑ کر سب اُکھاڑ کر لے جاتی ہے مگر پھر بھی آس کا ایک بانجھ بادل چھوڑ جاتی ہے
...!!
Subscribe to:
Posts (Atom)