Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, December 24, 2023

شبِ یلدا

 


شبِ یلدا 

زمانہ آج سال کی طویل ترین رات منارہا ہے 

اک شور سا مچا ہوا ہے

کے لوگوں سال کی یہ واحد رات ہے جسنے طوالت اختیار کی ہو 

جو اتنی لمبی ہے جیسے تارکول کی سیاہ سڑک بنا کسی موڑ کے اک اُجلی صبح کی طرف نکلتی ہے


مگر میں اس سیاہ رات کے فسوں میں کھوٸ سوچتی ہوں کے فقط سال میں اک شب، شبِ یلدا تو نہیں میں اس شب یلدا کو پہچانتی ہوں

تمہارے بعد میری زندگی کی ہر شب،  شبِ یلدا ہے 

جسکی طوالت صدیوں پر مشتمل رہی ہے

جسے کاٹتے کاٹتے میں نے خود اونگھتے کبھی گرتے دیکھا ہے  

 اپنی ہتھیلیوں پر زندگی کو سرد پڑھتے دیکھا ہے 

جن ہتھیلیوں پر فرصت کے لمحوں میں زندگی کے حساب کتاب ہوا کرتے تھے۔۔

وہ انگلیاں جو کسی پیشانی پرصراط کھینچتی تھیں۔ تو زندگی بخت کی صورت روشن ہوجایا کرتی تھی

اب وہ انگلیاں شب کی گہراٸ کو کھودتے کھودتے شل ہوچکی ہیں

 اور زندگی کی رمق کھو چکی ہیں

اور اس تاریک شب میں تمہارے لمس کی وہ حرارت جو ہمارے بیچ آنے والی پہلی شب یلدا پر میری انگلیوں کے پُوروں پر آن ٹھہری تھی۔

اب اپنی سُن ہوتی انگلیوں پر کھو چکی ہوں اور یہ تمہارے بعد میری زندگی کا آخری خسارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔



No comments:

Post a Comment

')