Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Saturday, April 18, 2015
Thursday, April 16, 2015
مجھے پاگل سمجھتی ہو
مجھے پاگل سمجھتی ہو
مجھے معلوم ہے تم اب
کہو گی
تم اپنا دھیان رکھنا
وقت پر سونا
کسی کی یاد آئے تو نہ
رونا
آنے والے دن بہت مشکل ہیں
اور تم خرچ کرتے ہو تو آنکھیں بند رکھتے ہو
مجھے معلوم ہے تم اب کہو گی
تیز رفتاری کے موسم میں بھی تم آہستہ چلنا
اگر ممکن ہو تو اب کے سفر بھی کم ہی کرنا
مجھے معلوم ہے تم جو بھی کہتی اور کرتی ہو
مجھے جلدی سلانے کے لیے تم رات بھر سوتی نہیں ہو
مجھے خوش کرتے کرتے تم نے کتنے دکھ اٹھائے ہیں
مرے کل کے لیے تم نے متاعِ زندگی بھی گروی رکھی ہے
مجھے آہستہ کر کے تم نے میری تیز رفتاری
کے سارے سانحے جھیلے
مجھے معلوم ہے تم جو بھی کہتی اور کرتی ہو
مجھے پاگل سمجھتی ہو۔
وہ ایک لڑکی
اداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ گول چہرہ ، وہ کالی آنکھیں
جو کرتی رہتی ہزار باتیں
مزاج سادہ ، ، ، وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی . . .
ساری باتیں وہ دل کی مانے
وہی کرے وہ ، جو دل میں ٹھانے
کوئی نا جانے ، ، کیا اس کی مرضی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ چاہتو کے سراب دیکھے
محبتوں کے وہ خواب دیکھے
وہ خود سمندر مگر ہے پیاسی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ دوستی کے نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ جام چاہت کا پینا چاھے
وہ اپنے مرضی سے جینا چاھے
مگر ہے ڈرتی ، ، ، مگر ہے ڈرتی
وہ ایک لڑکی . . .
محبتوں کا جو فلسفہ ہے
وہ جانتی ہے ، ، ، اسے پتہ ہے
وہ پھر بھی رہتی ڈری ڈری سی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے
وہ کتنی سادی ، ، ، وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی
Wednesday, April 15, 2015
Monday, April 13, 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)