Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, June 4, 2018

میں نے آپ کو ایسے چاہا



میں نے آپ کو ایسے چاہا
جیسے کبھی کسی نے کسی کو نہ چاہا ہو
چاہنے کی وہ وجہ جو کبھی کسی کو نہ بتائی ہو
آپ نے جتنا سوچا نہیں
اس سے کہیں زیادہ چاہا ہے آپ کو
آپ میرے دل میں ایسے بسے ہیں
کہ اگر آپ کو بھولنے کی کوشش کا سوچوں بھی 
تو جاں نکلتی محسوس ہوتی ہے



لوگ بدلتے نہیں ہیں بس صرف اتنا فرق ہوتا ہے۔۔



لوگ بدلتے نہیں ہیں بس صرف اتنا فرق ہوتا ہے۔۔۔یا تو آپ میں اُن کی دلچسپی ختم ہو جاتی ھے۔۔۔یا آپ سے ذیادہ دلچسپ اُن کو کوئی اور مل جاتا ھے۔



کتنی آسانی سے کوئی


کتنی آسانی سے کوئی ۔۔ہماری زندگی عذاب کر کہ۔۔خود خوشی خوشی زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔۔۔۔
!!لیکن وہ یہ بھول جاتا ہے کہ۔۔۔۔دلوں کو توڑنے کا بھی کفارا ادا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



ربِ کریم



ربِ کریم
.!! میری آنکھ سے ٹپکی اور دل سے دھڑکتی وہ اک دعا سن لیں
____________________________________




Sunday, June 3, 2018

انسان کو بزدل نہیں ہونا چاہیے



انسان کو بزدل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔اگر بزدل ہو تو محبت نہیں کرنی چاہیے۔۔پھر بھی محبت ہو جاۓ تو اقرار کبھی نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ کیونکہ بزدل لوگ نہ اپنے لیے کچھ کر سکتے نہ ہی کسی اور کے لیے



تجھے نہیں ہے ابھی فرصتِ کرم نہ سہی



تجھے نہیں ہے ابھی فرصتِ کرم نہ سہی
تھکے نہیں ہیں مرے ہاتھ بھی دعا کرتے.



ہاں اب بھی یاد ہے۔۔۔۔



ہاں اب بھی یاد ہے۔۔۔۔
مجھے میری منتیں۔۔۔۔ میرے واسطے۔۔۔۔۔میرا تڑپنا....لیکن پھر بھی آج تک۔۔۔ میں نے آپ کو بددعا نہیں دی۔۔۔۔
پتا ہے کیوں ؟؟
!!  کیونکہ اگر ایسا کرتی۔۔۔ تو میری محبت کی توہین ہوتی



جب بھی کبھی مسکراٶ,



جب بھی کبھی مسکراٶ, تو مجھے دئیے ہوئے آنسو بھول مت جانا اور یاد رکھنا خدا صرف تمہارا نہیں ، میرا بھی ہے، وہ دیکھ رہا ہے تمہاری بےرُخی بھی اور میری بےبسی بھی



مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟


مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟

میں تو بس خاموش سی لڑکی
الفت، چاہت کے رنگوں سے
دل کی خالی تصویروں میں
کوئی محبت بھر دیتی ہوں
اور کبھی اپنے اشکوں سے
بنجر اس من کی دھرتی پر
کوئی محبت بودیتی ہوں
اور کبھی دیوار سے لگ کر
کوئی محبت رو دیتی ہوں
اور کبھی آنکھوں آنکھوں میں
ساری باتیں کہہ جاتی ہوں
میں اپنے اس پاگل پن میں
کتنی تنہا رہ جاتی ہوں
میں تو اک خاموش سی لڑکی
مجھ کو باتیں کب آ تی ہیں؟
مجھ کو باتیں گر آتیں تو!
کیا تم مجھ کو چھوڑ کے جاتے؟
میرے سپنے توڑ کے جاتے؟
کیا میری آنکھوں میں غم کے
اتنے آنسو دے سکتے تھے؟
میرا کل سرمایہ تھا جو
کیاوہ مجھ سے لے سکتے تھے؟
گر مجھ کو باتیں آتیں تو!
اپنے لفظوں کے جادو سے
میں بھی تم کو خواب دکھاتی
تم سے ڈھیروں پیار جتاتی
تم کو اپنا میت بناتی
میں بھی تم سے وہ سب کہتی
جو تم سننے کی خواہش میں
مجھ کو ایسے چھوڑ گئے ہو
سارے رشتے توڑ گئے ہو
میں ٹہھری خاموش سی لڑکی
مجھ کو باتیں کب آتی ہیں
مجھ کو باتیں گر آتیں تو
تم بھی مجھ کو میت بناتے
میرے سارے خواب سجاتے
یوں نہ تنہا چھوڑ کے جاتے
میں ٹہھری خاموش سی لڑکی

کاش مجھے بھی باتیں آتیں



خوف خداایک ایسا چراغ ہے


خوف خداایک ایسا چراغ ہے۔۔۔جسکی روشنی میں نیکی اور بدی صاف نظر آتی ہے۔۔۔اللہ کو ماننا اصل بات نہیں کیونکہ اللہ اپنی قدرت اور شان سےخود کو منوالیتا ہے، اصل بات تو اللہ کو منا لینے میں ہے۔۔۔



')