Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, August 13, 2018

صرف ایک دن کے لئے


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
صرف ایک دن کے لئے اپنے سب کام آنکھیں بند کرکے ، اندھوں کی طرح کرو ذرا ۔ ۔ 
بنو ذرا ایک دن کے لئے بہرے ۔۔۔ بند کرو اپنے کانوں کو روئی سے ۔ ۔ ۔
چلو ذرا آؤ جاؤ صرف ایک ٹانگ پر لنگڑا کر دن بھر ۔ ۔ چلو وہیل چیئر پر ہی گزارو سارا دن ۔ ۔ ۔
پورا دن بیڈ پر ایک ہی پوزیشن پر لیٹ کر تو گزارو ۔ ۔ 
کرو نا سب کام ذرا ہاتھوں کو استعمال کیے بغیر ۔ ۔ 
بنو ناں ذرا ایک دن کے لئے ہی گونگے اور سمجھاؤ سب کو اشاروں سے ۔ ۔
صرف ایک دن کے لئے بس ۔ ۔یا چلو آدھے دن کے لئے ہی سہی ۔ 
کر کے دیکھو ایسا سب ذرا ۔ ۔ ۔
شاید تب تمہیں احساس ہو کہ تم پر کتنی رحمتیں, کرم اور آسانیاں ہیں ۔ ۔ شاید تب تم سب بھول سکو اپنی ناکامی ، ہار ، کھو دینے کا رونا ، اداسی ، غم ، درد وغیرہ وغیرہ
چپ ہو جاؤ پلیز ۔ ۔ خاموش رہو اب 
بند کرو شکوے ، شکایتیں , خود پر ترس 
بے نیاز بن جاؤ ۔ ۔
ہر حال میں "شکر گزار" بن جاؤ بس 
سمجھ جاؤ گے ۔۔
تو
!!!سنور جاؤ گے۔۔۔۔۔


اے رب


اے رب میں تجھے بہت چاہتی ہوں
تیرے پاس بھی آتی ہوں
دعا میں تیری قربت بھی مانگتی ہوں
ندامت کا احساس لیے کھڑی ہوں
گناہوں کے بوجھ کو اٹھا کے پھرتی ہوں
تیرے حضور ہی تو سجدہ کرتی ہوں
جب اشک بہاتی ہوں بے تحاشا روتی ہوں
وجود کانپتا بھی ہے میرا
محسوس سرورِ عبادت بھی ہوتا ہے
ِیارب تھوڑا سا غرور بھی ہوتا ہے
تجھ سے ہمکلام ہوئی تھی
بہت مسرور ہوئی تھی
پر یہ کیوں ہوتا ہے میرے رب؟
جب طبیعت ہلکی ہوتی ہے
دل شاد ہوتا ہے
پھر دنیا میں مشغول ہوجاتی ہوں
پھر گناہوں سے لبریز ہوتی جاتی ہوں
یہ بوجھ اٹھا کے بہت تھک جاتی ہوں
پھر تیرے ہی پاس آتی ہوں
اشک بہاتی ہو خود کو سمجھاتی ہوں
میں تجھ سے جڑا رہنا چاہتی ہوں
گناہوں سے پاک ہونا چاہتی ہوں
غیبت کر کے مردار بھائی کھاتی ہوں
مجھے خوف کیوں نہیں آتا
جھوٹ بولتی ہوں
دل دکھاتی ہوں
جبکہ جانتی ہوں دل میں تو بستا ہے
پھر بھی گناہ پہ گناہ کرتی ہوں
کیا کروں رب میں ایسا
میں بن جاوُں ایسی
ماں کی کوکھ سے آئی تھی جیسی
چپ رہوں تاکہ غیبت سے محفوظ رہوں
تو احباب پریشان ہوتے ہیں
لب کھولوں تو گناہ بیاں ہوتے
!!یارب ابلیس کو تو قید کر دے نہ 
بلکہ اسے ناپید کردینا
یاکوئی اسباب بنا ایسا
میں دُھل جاوُں زم زم سے
کوئی ایسی نیکی کر جاوُں
تیری منظورِ نظر بن جاوُں
یارب نہیں برداشت اور مجھ میں
تیرا حکم نہیں نہ کہ طالبِ موت ہو جاوُں ؟
!تو پھر یارب 
دیدارِ مصطفٰیؐ عطا ہوجاےُ مجھے یارب
یارب میرا مدفن اب مدینہ بن جائے یارب
جب مجھے موت آئے یارب
اشکبار تیرا آسماں بھی ہوجائے یارب
ایسے اعمال بنا دینا مولا
ِ جنت کے اسباب بنا دینا مولا
گناہوں سے چور ہوں
جانتی ہوں پر
تیرے محبوب کی امتی ہوں
اس بات کا بڑا مان رکھتی ہوں یارب
یہ یقین ہی جینے کا سامان ہے یارب
جب گناہوں سے پاک ہوجاوُں
تو پھر یارب میں مر جاوُں 
آمین یا رب العالمین💟 ‏


کیا کبھی تم نے اللہ سے بڑھ کر کسی کو اپنی طرف متوجہ پایا ؟


کیا کبھی تم نے اللہ سے بڑھ کر کسی کو اپنی طرف متوجہ پایا ؟
!نہیں نا 
بس تو پھر اٌسی کا ذکر کیا کرو ۔
وہی دلوں کے حال سے واقف بھی ہے ۔ 
💞💞💞اور دلوں کی دنیا بدل کر رکھ دینے پر قادر بھی ۔ 


#ملنا اور #بچھڑنا زندگی کا حصّہ ہے


#ملنا اور #بچھڑنا زندگی کا حصّہ ہے
❤!!لیکن بچھڑنے کے بعد ملنا زندگی کی #امید کہلاتا ہے۔۔۔۔۔
فاصلہ کسی رشتے کو جدا نہیں کر سکتا اور وقت کسی نئے رشتے کی تخلیق نہیں کرتا- اگر جذبات سچے ہوں تو رشتے ہمیشہ قائم رہتے ہیں
#محبّت ایک عام سا جذبہ نہیں، یہ ایک ایسا سمندر ہے جس میں اگر کوئی ڈوب جائے تو وہ مدد کے لیے کسی کو نہیں پکارتا کیونکہ وہ یہ خودکشی ایک نئی اور پہلے سے خوبصورت زندگی گزارنے کے لیے کرتا ہے۔۔۔۔۔۔!!💖💖۔



وہ ایک لڑکی


وہ ایک لڑکی ۔۔۔
جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی
اور روندھے گلاب پاے تھے
جس نے اپنی ہی نیکیوں کے سبب۔۔۔
رفتہ رفتہ عذاب پاے تھے ۔۔۔۔

سچ اور حق


ایک ہوتا ہے سچ
ایک ہوتا ہے حق
سچ آگے آگے چل رہا ہوتا ہے
اور کہیں نہ کہیں راستہ روک لیتا ہے
مگر
حق!
حق دبے پاؤں پیچھا کرتا ہے
اور برق بن کر ٹوٹتا ہے
راستہ نہیں روکتا
راستے موڑ دیتا ہے
سچ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے
حق ربِ ذوالجلال کی گرفت کا معاملہ ہے


')