Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Tuesday, August 6, 2019
Saturday, August 3, 2019
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺍﻟﻠﮧ ربُّ العزّت ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯﻣﻄﻤﺌﻦ ﺭھﺘﺎ ھﮯ
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺍﻟﻠﮧ ربُّ العزّت ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯﻣﻄﻤﺌﻦ ﺭھﺘﺎ ھﮯ
ﻭﻩ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﺩﻭلت مند ھے۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ
'' ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ''
ﻓﻄﺮﺕ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺩﻭﻟﺖ ھے۔
ربّ ِ کریم مجھے اورآپ کو اطمینانِ قلب
کی دولت سےمالا مال فرمائے
اور اپنی نعمتیں ھمارے اعمال کے
حساب سے نہیں بلکہ اپنی
رحمتوں کےحساب سے عطا فرمائے۔
آمیـــــــــــــــــــــن ثـــــــــــم آمیـــــــــــــــــــــن
اے چاند
اے چاند
اسے کہنا وہ جو دٌور بہت دٌور بستا ہے
اسے کوئی یاد کرتا ہے
بے حساب کرتا ہے
اسے کہنا
جب وہ کسی اور کے سنگ بستا ہے
تو پھر دور بہت دور کسی کا دل دھڑکتا ہے
اور جب وہ اٌداس ہوتا ہے
پاس اس کے نا کوئی غم شناس ہوتا ہے
تو پھر بہت دور کسی کی آنکھوں
سے لہو برستا ہے
اے چاند
اسے کہنا
جسے وہ چھوڑ آیا تھا
جسے وہ توڑ آیا تھا
وہ آج بھی تیرے آس پاس بستا ہے
تیرے پاس پاس بستا ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)