قدرت آپ کو موقع ضرور دیتی ہے سرخرو ہونے کا حساب برابر کرنے کا,بس اُس دن کا انتظار کرنا پڑتا ہے,اس یقین کے ساتھ کہ وہ دن آئے گا...!!! :)
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Thursday, March 12, 2020
Wednesday, March 4, 2020
کیا تمہیں نہیں لگتا؟
کیا تمہیں نہیں لگتا؟
چاند کی روشنی ہنستی ہے؟
طنز کے چھینٹے ٹھنڈک بن کر چہرے پر تھپکیاں دیتے ہیں!!
ابھی پلکوں پہ تازہ آنسو رکے ہوئے ہیں
کہ جب یہ خشک ہوکر پتھروں کی صورت میں ڈھلنے لگیں گے وہ لوٹ آئے گا!!
جانے والوں کا لوٹ آنا لوٹنے والوں کا چلے جانا رسم ہے اور انہی رسموں کی بھٹی میں سسکتی سسکیاں ، تڑپتی بےبسی اور بکھرتی دعائیں پکتی ہیں!!
لرزتی ہتھیلی نے آنسووں کی بوند چکھی تو شدت درد سے بلبلائی
لبوں پہ ٹوٹتے بکھرتے جڑتے حروف کی بےبس سی خوشبو مسکرائی
محبت کے تپتے سفر میں دل جب اکیلا رہ جاتا ہے تو اسے واپس لانے میں جو اذیت خرچ ہوتی ہے اس کا اندازہ کبھی وہ دل نہیں لگا سکتے جو جلتے بیابانوں میں الجھن کے فنگس کے زیر اثر تنہا چھوڑ جاتے ہیں، محبت کرنا تو چاہتے ہیں مگر محبت نبھا نہیں پاتے!!
آنسووں کا بوجھ دونوں ہتھیلیاں تھام نہیں پاتی ادھر لڑھک کر اپنی توہین کرتے ہیں!!
کیا ضروری تھا تمہارے دل کا بھر جانا؟
Sunday, March 1, 2020
"کن" اور عمل "فیکون"
کچھ بھی برباد کرنے کی طاقت انسان کے ہاتھ میں ہے نہ اختیار میں, حکم "کن" اور عمل "فیکون"رب کی خوبی ہے,اس کے بندوں کی نہیں...!!! :)
Tuesday, February 25, 2020
Wednesday, February 19, 2020
Tuesday, February 18, 2020
آہستہ آہستہ انسان دوسروں کو قائل کرنا چھوڑ دیتا ہے
آہستہ آہستہ انسان دوسروں کو قائل کرنا چھوڑ دیتا ہے -
اٌسے سمجھ آ جاتی ہے - کہ کس کی کتنی پرواہ کرنی ہے - کس سے کتنی اٌمید رکھنی ہے - اور
کس سے کتنا فاصلہ رکھنا ہے - زندگی سب کچھ سکھا دیتی ھے •
ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﮓ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻌﻠﻖ!
ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﮓ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻌﻠﻖ!
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﻣُﺴﮑُﺮﺍﮨﭧ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﻟﮩﺠﮯ ﮐﯽ ﻣﭩﮭﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺳﮑﻮﻥ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺳﺴﮑﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺧﻠﻮﺹِ ﺩﻝ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ،
ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ، ﻏﻠﻄﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺻﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﮐﺮﺏ ﮐﮯ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﮰ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ۔
ﺣﺎﻻﺕ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﺑﺪ ﺻﻮﺭﺕ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪ ﺻﻮﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ۔
ﺧﻮﺍﮦ ﻭﮦ ﻣﺮﺩ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻋﻮﺭﺕ ۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں۔😊❤
Sunday, February 16, 2020
انسانی دل سے سخت اور کوئی شے نہیں
انسانی دل سے سخت اور کوئی شے نہیں. یہ تب بھی دھڑکتا ہے جب اسے مر جانا چاہیے. وہ تمام حادثات سہہ جاتا ہے جس کے تصور پر بھی بری طرح سے لرز جایا کرتا تھا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)