جب بیٹیوں کو رخصت کیا کریں تو انھیں بتایا کریں کہ ہم نے انسان کا بچہ دیکھ کر رشتہ طے کیا ہے اگر جانور نکل آٸے تو واپسی کا دروازہ کھلا ہے اس کو چھوڑ کر واپس آجانا کیونکہ شادی دوبارہ ہو سکتی ہے اور اسلام میں ایسی کوٸی قید نہیں اور نہ ہی گھر کا ٹوٹنا گالی ہے ۔زندگی ایک بار ملتی ہے اسے خود غرضوں اور نفسیاتی مریضوں کے لیے گنوانا جہالت ہے.
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Thursday, August 6, 2020
Wednesday, August 5, 2020
تمہارا تبسم ، تمہاری محبت
تمہارا تبسم ، تمہاری محبت
کسی اجنبی پھول کی خوشبو کی طرح
بہت سادہ ھے
لیکن پھر بھی ، الفاظ کی پہنچ سے دور__🌸
شفق سے دُور ،
شفق سے دُور ،
ستاروں کی شاھراہ سے دُور.
اُداس ھونٹوں پہ ،
جلتے سُلگتے سِینے سے.
تمھارا نام کبھی اِس طرح اُبھرتا ھے
فضا میں جیسے فرشتوں کے نرم پَر کُھل جائیں
دِلوں سے جَیسے پُرانی کدُورتیں دُھل جائیں
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﯽ__؟؟
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﯽ__؟؟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺻﺒﺮ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺮﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ. ﭘﺮﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺻﺒﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺎ ﺍﺟﺮ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﺱ ﺻﺒﺮ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﮯ...
ﺍﻟﻠﮧ ﺑﺲ ﺍﺧﻼﺹ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺁﭖ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﮯ ﺟﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ الجھ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ... ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯﮐﻢ ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ.. ﺗﻮ ﻭﮦ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﺒﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﮞ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻌﯿﺖ ﺩﮮ ﮔﺎ .. ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯽ ﺁﮦ ﮐﮯ ﺿﺒﻂ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﮯ ﮔﻠﮯ ﯾﺎ ﺻﻠﮯ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﺳﮯ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺻﺒﺮ ﮨﯽ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺍن ﮑﮯ ﺗﺸﻨﮧ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﮯ ﺟﺎﻡ ﺳﮯ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ..
ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﻘﺎﻡِ ﺻﺒﺮ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﺮﯼ ﺣﮑﻤﺖ ﺳﮯ ﺁﺷﻨﺎئی ﻟﺌﮯ ﺍﻧﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﺷﮑﺮ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﺐ ﻭﮦ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺣﻤﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﻡ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﮔﮯ .. ﺳﻮ ﺑﺲ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺳﮯ ﯾﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﺳﮯ ﮔِﻠﮯ ﯾﺎ ﺻﻠﮯ ﮐﮯ ﺟﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ .. ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻧﯿﺖ، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺣﻘﯿﻘﺖ، ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻋﻤﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﺻﻞ .. ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﺟﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺻﻠﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﮯ .. ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮐﺴﯽ ﭘﮧ ﺭﺍﺿﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ... ❤️
Tuesday, August 4, 2020
خواب دیکھنے سے پہلےمیں نے
خواب دیکھنے سے پہلےمیں نے خواب میں جینا
اور درخت لگانے سے پہلے ان کی چھاؤں میں بیٹھنا شروع کر دیا تھا
اس جرم کی پاداش میں میری آنکھوں میں ہمیشہ کے لیے دھوپ بھر دی گئی❤️
Sunday, August 2, 2020
مجھے ہمیشہ آستین میں سانپ ہی ملے
مجھے ہمیشہ آستین میں سانپ ہی ملے میری ہر پیاری چیز مجھ سے چھین لی گئی ۔۔۔کبھی کبھی تو مجھے لگتا کہ میں بنائی ہی اس لیے گئی کہ میں پیار سے رشتے سمیٹوں اور کوئی آئے اور مجھ سے سب کچھ چھین کر لے جائے اور میں ایسی پاگل کے دوبارہ نئے سرے سے شروع ہو جاتی ہوں سب سے سخت مار محبت کی ہوتی ہے مجھے بھی محبت دکھا کہ لوٹا گیا نجانے کیسی بیمار ذہنیت ہے لوگوں کی کہ میرے پاس کوئی چیز برداشت ہی نہیں ہوتی۔۔
اسی لیے میں اب اپنے ہر رشتے ہر چاہت سے دست بردار ہو گئی۔۔۔ اب سے ہر ہر چیز تمہاری ہے ہر رشتہِ تمہارا لیکن میرے دل سے تم سب ایسے اتر گئے جیسے مردے قبر میں اترتے ہیں
انا للہ وانا الیہ الرجعون۔
Saturday, August 1, 2020
اگر دنیا میں مجھے کسی کو نصیحت کرنے کا موقع دیا جائے
اگر دنیا میں مجھے کسی کو نصیحت کرنے کا موقع دیا جائے تو میں نصیحت کرنا چاہوں گی کے خود کو ختم کر دینے والے ہزاروں طریقوں میں سے محبّت کو سب سے آخر پر بھی نہ رکھیں. زندہ درگور ہونے کے لئے کسی اور جذبے کا انتخاب کریں.
Subscribe to:
Posts (Atom)