Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, May 22, 2021

تھوڑی سی توجہ چاہی تھی تم سے


 تھوڑی سی توجہ چاہی تھی تم سے 

جبکہ وہ بھی بوجھ تصور کی جانے لگی ہے ۔۔۔۔

مجھے لگتا ہے جیسے محبت کی رسی کس لی ہے میں نے تمھارے گرد اور اپنی باتوں کے گہراو میں تنگ کر رکھا ہے تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے یوں محسوس ہونے لگا ہے جیسے شاید تمہاری حسرتیں بھی اب بدلتے موسموں کے ساتھ اک نئے خود پسند مکان کی متلاشی ہیں۔۔۔

مجھے لگتا ہے میری زہنی بربادی میں تمہارے حقوق کی تلفی کی بد دعائیں شامل ہیں۔۔۔۔

مجھے لگتا پے جیسے اب مجھے دل کا دروازہ کھول دینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے لگتا ہے مجھے یونہی آدھا انسوں آنکھ مین جبکہ ادھا حلق میں چھوڑ کر  قلم چھوڑ دینا چاہیے توڑ دینا چاہیے


آپ کو اپنی زندگی کا ہر دن ایمانداری کیساتھ بسر کرتے ہوئے گزارنا پڑتا ہے


 آپ کو اپنی زندگی کا ہر دن ایمانداری کیساتھ بسر کرتے ہوئے گزارنا پڑتا ہے 

مگر اس ایمانداری میں ، ہم سے کہاں خیانت ہوجاتی ہے ہمیں خبر بھی نہیں ہو پاتی

! 💛



کبھی کسی کی دعاؤں سے نہ نکلیں



کبھی کسی کی دعاؤں سے نہ نکلیں ـ 

جو دعاؤں میں بس کر بھی نکل جاتے ہیں ، انکے نصیب خالی رہ جاتے ہیں

! 💙



خُدا نہ کرے کہ آپ کی نبـــض کسی کی مُٹھـــی میں ہو


خُدا نہ کرے کہ 

آپ کی نبـــض کسی کی مُٹھـــی میں ہو 

اور اسے اس بات سے فـــرق ہی نہ پڑتا ہو 

کہ اسکــی رفتـــار کیا ہے؟؟

مدھـــم ہے، چل رہی ہے، یا بند ہونے کو ہے 

! :")



Friday, May 21, 2021

‏ہوش کا کتنا تناسب ہو؟ بتا دے مُجھ کو



 ‏ہوش کا کتنا تناسب ہو؟ بتا دے مُجھ کو

اور اِس عشق میں درّکار ہے، وحشت کتنی؟


دیکھ یہ ہاتھ میرا اور بتا دَست شنّاس

رِزق کتنا ہے مُقدر میں، محبّت کتنی؟



عورت میں دکھاوا ہے اور مرد میں دیکھنا ہے



 عورت میں دکھاوا ہے اور مرد میں دیکھنا ہے 

اسلام عورت کو دکھاوے سے اور مرد کو دیکھنے سے منع کرتا ہے 

دونوں کا کڑا امتحان ہے 

حیاء بہت بڑی نعمت ہے ، اس کو بہادر دِکھنے کے لئے قربان نہیں کیا جا سکتا

اور عورت کو تو انجانا اور بچپنا زیادہ سوٹ کرتا ہے بجائے کہ بہت ' پتہ ' ہونے کے اور مرد ۔۔ اسے تو بہت خبردار ہونا چاہیے

! 🖤 



تم ایک نشے کے عادی بنا دینے والے شخص ھو



 تم ایک نشے کے عادی بنا دینے والے شخص ھو 

تمھاری آنکھیں دو کہکشائیں ہیں 

تمھاری مسکراہٹ کی کشش سورج کی شعاعوں کو شرماجانے پر مجبور کرتی ہے،

تمھاری دھڑکنیں حسین دھنیں ہیں جنہیں کرہ ارض پر  عشق کے واسطے اتارا گیا ہے

 🤎

تمھارا نام ایک دفعہ پکارنا 

گویا لوح دل پر تا ابد نقش ھوجانا 

کہ مزید کسی نام کو سننے اور پکارنے کی طلب ہی 

،مرجاۓ 

تمھاری طرف ایک دفعہ نظر کا اٹھ جانا 

ساری عمر تمھاری دھلیز پر پڑے رھنے پر اکساسکتا ہے

کہ ایک لمحہ دیدار یار میں ناغہ نہ ھو

 🖤

بالمختصر انت المسکر 🚬م

مختصریہ کہ تم نشہ آور ہو۔


مصیبتـــوں کو چھپانــا بھــی راز کو چھپانـــے جیسا ہـــے


 مصیبتـــوں کو چھپانــا بھــی

راز کو چھپانـــے جیسا ہـــے 


اِس کــے پتہ چلنـــے پر دشمنـــوں کــو خوشی ملتــی ہــے

اور محبتـــ کرنـــے والــوں کو تکلیفــــ



Thursday, May 20, 2021

کوشش کرنے والے کو انکار نہیں کیا جاتا


کوشش کرنے والے کو انکار نہیں کیا جاتا

صبر کرنے والوں کو خالی ہاتھ نہیں رہنے دیا جاتا

دیکھیں آسمان اور اسکی بلندیاں ، کہ فتح کے سب دروازے کھلے ہیں۔

زندگی اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے اس معجزے کو ہر سانس جئیں

اپنی نا امیدیوں کو نئی روشنیاں دیں اور اس حقیقت پر یقین رکھیں کہ 

"جو زمین سے نہیں ہوتا وہ آسمان سے ہوتا ہے، ضرور ہوتا ہے ہر انسان کے لئے ہوتا ہے" 

💙



بچھڑ گئے تو موج اڑانا واپس میرے پاس نہ آنا




 بچھڑ گئے تو موج اڑانا

واپس میرے پاس نہ آنا


جب کوئی جاکر واپس آئے

روئے، تڑپے یا پچھتائے


میں پھر اس کو ملتی نہیں ہوں

ساتھ دوبارہ چلتی نہیں ہوں


گم جاتی ہوں، کھو جاتی ہوں

میں پتھر کی ہو جاتی ہوں



')