Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, August 9, 2023

کیسا ہوتا ہے کسی کو دھیرے دھیرے کھو دینے کا احساس۔۔

 


کیسا ہوتا ہے کسی کو دھیرے دھیرے کھو دینے کا احساس۔۔

کسی کے چھوڑ جانے کا اندیشہ جب ڈستا ہے تو اذیت کی کیا انتہاء ہوتی ہے۔۔ 

رخ بدلتی نگاہوں کو جھیلنا کیسا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ مجھے بتاؤ تو سہی نظر انداز کیئے جانے کا کرب کیسا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ 

بہت کچھ کھو دینے کا بعد خالی ہاتھ رہ جانا کیسا ہوتا ہے۔۔۔۔

کیسا ہوتا لمبی مسافتوں کے بعد منزل نہ ملنے کا احساس ۔۔۔۔۔

 کیسا ہوتا ہر سوال کے جواب میں ایک تکلیف دہ خاموشی کو سننا۔۔۔۔۔




صدیاں ہیں کہ ؛ گزرے ہی چلی ہی جا رہی ہیں

 


صدیاں ہیں کہ ؛

گزرے ہی چلی ہی جا رہی ہیں

لمحے ہیں کہ ؛

اک عمر سے چپ چاپ کھڑے ہیں

🖤



Tuesday, August 8, 2023

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے

 


اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے، تیری عافیت کے ہٹ جانے سے، تیری ناگہانی سزا سے اور تیری ہر طرح کی ناراضی سے۔

آمین 🌹



پھل درخت کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو درخت کاٹ کے دیکھ لیں

 


پھل درخت کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو درخت کاٹ کے دیکھ لیں

لکڑی ہی لکٹری ہے


رزق زمین کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو کھدائی کر کے دیکھ لیں

مٹی ہی مٹی ہے


یہ سب تو اللہ کے حکم سے آتا ہے

 چاہے زمین سے نکالے یا آسماں سے اتارے 



Sunday, August 6, 2023

”تم اتنے فراخدل تو کبھی نہیں تھے کہ ایک عورت کو زندگی میں رکھتے اور دوسری کو دل میں__

 


”تم اتنے فراخدل تو کبھی نہیں تھے کہ ایک عورت کو زندگی میں رکھتے اور دوسری کو دل میں__“ میں نے اُسکی آنکھوں میں جھانکا۔

”محبت فراخدل بنا دیتی ہے_“وہ آنکھیں چُرا گیا۔

”محبت ایسی فراخدلی پر تھوک دیتی ہے__“ طنز نہیں تھا حقیقت تھی۔

”محبت اتنی کم ظرف نہیں ہوتی۔“ حقیقت نہیں تھی طنز تھا _

میں اُسے کہہ نہیں سکی کہ ___

”محبت کم ظرف ہوتی ہے وہ محبوب کو تقسیم ہوتے نہیں دیکھتی اور جو محبوب کا تقسیم ہونا دیکھتی ہے وہ کم از کم محبت نہیں ہوتی_“

”وہ حسین ہے ؟ “ تجسس تھا۔

”تم سا حسین تو کوئی نہیں“ جھوٹ تھا ۔

” کاش مجھ سا حسین کوئی نا ہو۔“ خود ترسی تھی۔

اُس حُسن پہ لعنت تھی جس چاہنے والے کی آنکھ سے محروم کردیا گیا تھا،اور اس قدر بے دردی سے کردیا گیا _

”تم زندگی ہو میری_“ الفاظ کھوکھلے تھے۔

”کاش میں تمھاری موت ہوتی __تمھیں صرف مجھے ہی تسلیم کرنا پڑتا_“ رد ہوجانے والی دعا تھی

”تم تو صبر کرنا جانتی ہو_“ سچ تھا 

”تو تم مجھے صابر ہونے کی سزا دے رہے ہو__؟“ دکھ تھا 

کوئی صبر کرنا جانتا ہو تو ضروری تو نہیں اُسے صبر ہی سونپا جائے

___!


”تم نے تاروں کو حیران کر دیا ہے ایضا جرال



”تم نے تاروں کو حیران کر دیا ہے ایضا جرال۔ ۔ ۔ وہ رک کر تمھاری سمت یوں دیکھ رہے ہیں جیسے ان کو خبر ہو کہ تم محبت کو مٹھی میں دبا کر معجزے کر سکتی ہو 



Saturday, August 5, 2023

‏محبت ہم نبھا نہیں سکتے،نفرت سہہ نہیں سکتے


 ‏محبت ہم نبھا نہیں سکتے،نفرت سہہ نہیں سکتے

احساس زندہ نہیں،احترام معدوم

میل جول سے دور بھاگتے،حسد ہم میں بھرا پڑا

غلطی تسلیم نہیں کرتے،معافی مانگنا بےعزتی سمجھتے

حقیقت اچھی نہیں لگتی،عبادت کی خبر نہیں

موت یاد نہیں پھر ہم کہتے ہیں،سکون جانے کہاں گیا


ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑُـــﺮﯼ ﺧــﻮﺍﮨﺶ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺧــﻮﺵ ﮐــﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐــﺮﻧﮯ ﮐـﯽ ﮨــﮯ

 


ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑُـــﺮﯼ ﺧــﻮﺍﮨﺶ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺧــﻮﺵ ﮐــﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐــﺮﻧﮯ ﮐـﯽ ﮨــﮯ 

 ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳــﺰﺍ ﯾـﮧ ﮨﮯ ﮐــﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﮧ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ اور ﻧﮧ ہی ﺧﻮﺵ

اس لیے اپنی زندگی اور قیمتی وقت لوگوں کو متاثر اور خوش کـرنے میں ضائع نـہ کریں,,,,, اپنے کریم رب کو راضی کر لیں,,,,,,, زندگی کا ہر لمحہ بہت قیمتی ہے

 ....!!!!


ہم کسی سے خوشیاں مانگیں


 ہم کسی سے خوشیاں مانگیں

 یہ ہمیں منظور نہیں 

مانگی ہوئی خوشیوں سے کس کا بھلا ہوتا ہے ⁦

جتنا اپنی قسمت میں لکھا ہو 

وہ ضرور عطا ہوتا ہے ۔۔۔


Tuesday, August 1, 2023

اُسے اب انتظار کرنے کی عادت نہیں رہی تھی اور وہ یہ عادت دوبارہ سیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی

 


اُسے اب انتظار کرنے کی عادت نہیں رہی تھی اور وہ یہ عادت دوبارہ سیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی۔ نہ انتظار، نہ خوش فہم امیدیں، نہ جھوٹے خواب۔ وہ ان میں سے کسی کا بوجھ اٹھانے میں اب دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔

')