Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, November 20, 2023

زندگی کا راز

 


آپ خاموش رہیں.... قدرت جواب دیتی ہے۔

آپ معاف کردیں... قدرت عزت دیتی ہے۔

آپ جھک جائیں.  قدرت آپکو بلند کردیتی ہے۔

آپ چھپ جائیں اپنی تشہیر کروانے سے بچتے پھریں

 قدرت پھر بھی لوگوں کے دلوں میں آپکی

 عزت اور محبت ڈال دیتی ہے۔

یہی ہے راز ،الٹ ہوتا ہے یہاں سب.

آپ بے نیاز ہوجائیں... قدموں میں آگرتی ہے ہر چیز.

بس جلدی نہ مچائیں.

اللہ سے ضد نہ لگائیں....انتظار کرنا سیکھ لیں

اللہ کے کام اپنے ہاتھوں میں نہ لیں

کوشش کریں... اور نتیجے کے پیچھے نہ بھاگیں

 کوشش کرکے چپ چاپ سائیڈ پہ ہوجائیں

 وہ دیکھ رہا ہے آپ کا حصہ آپکو ہی دے گا

بہت سے راز ہیں   اس زندگی میں چھپے ہوئے

یہ چند باتیں اور ایسی ہی کتنی ہی باتیں

 جن کے راز  روز افشاں ہوتے ہیں 

دعا کریں عمل کریں۔

نتیجہ رب  پر چھوڑ دیں۔۔۔۔


إِنَّمَآ أَمْرُهُ ۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ 


82. اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

سورہ یاسین

القرآن



Saturday, November 18, 2023

اظہارِ عشق میں جو تحریر بھیجی ٬ رَد ہوگئی

 



اظہارِ عشق میں جو تحریر بھیجی ٬ رَد ہوگئی

میں پھر بھی اسکی راہ تکوں؟ مطلب حَد ہوگئی


خط اتنے لکھے اُسکو کہ لکھنا بھول گیا

میری ہر زبر زیر پیش بھی پھر شَد ہوگئی


عجیب پتھر دل انسان تھا میرا محبوب بھی

میری ہر نیکی اسکے آگے بَد ہوگئی


میرا خلوص میرے منہ پہ پٹخا اس نے

میری وفاء اسکی انا کی زَد ہوگئی

🌸



Thursday, November 16, 2023

زمین پر کھڑے ہو کر جب میں

 



زمین پر کھڑے ہو کر جب میں 

چاند کو دیکھتا ہوں تو اس کا سچ اور ہے

اور جب میں چاند پر پہنچ جاتا ہوں تو 

چاند کا سچ بدل جاتا ہے

وہ چاند پتھر بن جاتا ہے



Tuesday, November 14, 2023

میں ریاضی میں کمزور ہُوں

 


میں ریاضی میں کمزور ہُوں

لیکن اِتنی بھی نہیں کہ

یہ بھی نہ جان سکُوں کہ کون کب اور کِس وقت

کہاں سے حاصل لے کر میری ساتھ جمع ہُوا

اور کِس وقت مُجھے منفی کر گیا



Friday, November 10, 2023

سُورۃ الناس کے ہالے میں کھڑی ہوں گُم سُم



سُورۃ الناس کے ہالے میں کھڑی ہوں گُم سُم

میرے چاروں طرف شُور مچاتے "شَر" ہیں

🤍



لوگوں کو اتنی ویلیو بھی نا دیں کہ وہ آپ کو بلکل بھی ویلیو نا دیں


لوگوں کو اتنی ویلیو بھی نا دیں کہ وہ آپ کو بلکل بھی ویلیو نا دیں 

آپ کی اپنی بھی کوئی سیلف ریسپیکٹ ہے 

لوگوں کو صرف ایک لیمٹ تک رکھیں ورنہ بعد میں وہ آپ کے جذبات، احساسات کی تذلیل کریں گے اور آپ بعد میں صرف اپنے ہی کیے پر شرمندہ ہوں گے 

اس لیے چاہے آپکی پرسنل لائف ہو یا سوشل میڈیا سب کو صرف ایک حد میں رکھا کریں 

یہ دوستیاں تعلقات صرف ایک چھوٹی سے بات کے محتاج ہوتے ہیں اور ایک کچے دھاگے سے بندھے ہوتے ہیں جو ذرا سی بات پر سب ختم ہوجاتا ہے 

اس لیے آپ صرف اپنے اور اپنی فیملی کے لیے ضروری ہیں لوگوں کے لیے نہیں 



Wednesday, November 8, 2023

کچھ تعلق عزت و احترام کے ہوتے ہیں

 


کچھ تعلق عزت و احترام 

کے ہوتے ہیں 

ہمیشہ ویسے ہی رہتے ہیں 

ایک دوسرے کی بات کا مان رکھتے ہیں یقین جانیے ایسے تعلق باعث 

مسرت ہوتے ہیں 

اُن کیلیے دل کے ایک کونے میں 

خاص مقام ہوتا ہے 

جو ہمیشہ قائم رہتا ہے 

وجہ ان لوگوں کی اچھائی اور خلوص


Monday, November 6, 2023

قرآن مسحور کرتا ہے

 


قرآن مسحور کرتا ہے

کبھی حوصلوں کی ڈور تھما کر 

مجھے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے

کبھی صبر کی تلقین 

تو کبھی شُکر کی نصیحت

میں جب جب اداس ہوجاؤں 

تو یہ آیتیں مُجھ سے

 سرگوشیوں میں کہتی ہیں

وَلَا تَيْاَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّـٰهِ

اور ﷲ کی رحمت سے ناامید نا ہونا

اور جب ﷲ کہتا ہے نا

 لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ

یہ آیت پڑھ کر مجھے رشک آتا ہے خُد پر

بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے


Saturday, November 4, 2023

وقت دریا کی طرح ہے۔ آپ ایک ہی پانی کو دو بار نہیں چھو سکتے،

 


‏ وقت دریا کی طرح ہے۔  آپ ایک ہی پانی کو دو بار نہیں چھو سکتے، کیونکہ جو بہاؤ گزر چکا ہے وہ پھر کبھی نہیں گزرے گا، اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔



Friday, November 3, 2023

کـــوشـــش کــــریں کـــہ اپنـــی زنـــدگــی کـــے ہــــر لمحــــے کــے لیـــے آپــــــ اپنـــے رب کــــے شکـــرگـــــزار ہــــوں



🍃 کـــوشـــش کــــریں کـــہ

اپنـــی زنـــدگــی کـــے ہــــر لمحــــے کــے لیـــے آپــــــ اپنـــے

رب کــــے شکـــرگـــــزار ہــــوں 

کیــــونکــہ دنـــیا میــــں ایســے بہـــت ســـے لـــوگ ہیـــــں، جـــــن کــــی تکلیفـــیں آپ ســـے کـــئی بـــــڑھ کــــر ہیــــں، لیکــن پھـــر بھــی وہ اس پــاک ذاتـــــــ کــــے شکـــر گـــزار بنـــدے ہیــــں



')