•🩷💭•
"آخر میں، مجھے یقین ہوا ہے کہ سب سے خوبصورت اور پیارے دن وہ نہیں ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی حیرت انگیز، شاندار، یا بہت ہی دلچسپ واقعہ پیش آتا ہے، بلکہ صرف وہ دن ہوتے ہیں جو چھوٹی اور سادہ خوشی لاتے ہیں، جو خاموشی سے ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔۔۔
Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.
Looking for something?
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
•🩷💭•
"آخر میں، مجھے یقین ہوا ہے کہ سب سے خوبصورت اور پیارے دن وہ نہیں ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی حیرت انگیز، شاندار، یا بہت ہی دلچسپ واقعہ پیش آتا ہے، بلکہ صرف وہ دن ہوتے ہیں جو چھوٹی اور سادہ خوشی لاتے ہیں، جو خاموشی سے ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔۔۔
ایک فاتحہ
ان گلاب چہروں پہ
جو غموں کے بوجھ سے مرجھا گئے
ایک فاتحہ
ان انسانوں پہ ، جو جیتے جی مر گئے
!♥️
“آپ کسی کو دھوکہ دیں خدا تب بھی دیکھتا ہے اور آپ کسی کے لیے مخلص رہیں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔ آپ کسی کی آنکھوں کے آنسوؤں کا سبب بنیں خدا تب بھی دیکھتا اور آپ کسی کے چہرے کی مسکراہٹ کا سبب بنیں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔ آپ کسی کا دل دکھائیں خدا تب بھی دیکھتا ہے اور آپ کسی کا دل رکھنے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ کریں خدا تب بھی دیکھتا ہے۔
لیکن خدا صرف دیکھتا ہی نہیں بلکہ جزا وسزا بھی دیتا ہے۔ اب آپ سزا کے مستحق ہیں یا جزا کے یہ آپ خود بہتر جانتے ہیں.”
شبِ یلدا
زمانہ آج سال کی طویل ترین رات منارہا ہے
اک شور سا مچا ہوا ہے
کے لوگوں سال کی یہ واحد رات ہے جسنے طوالت اختیار کی ہو
جو اتنی لمبی ہے جیسے تارکول کی سیاہ سڑک بنا کسی موڑ کے اک اُجلی صبح کی طرف نکلتی ہے
مگر میں اس سیاہ رات کے فسوں میں کھوٸ سوچتی ہوں کے فقط سال میں اک شب، شبِ یلدا تو نہیں میں اس شب یلدا کو پہچانتی ہوں
تمہارے بعد میری زندگی کی ہر شب، شبِ یلدا ہے
جسکی طوالت صدیوں پر مشتمل رہی ہے
جسے کاٹتے کاٹتے میں نے خود اونگھتے کبھی گرتے دیکھا ہے
اپنی ہتھیلیوں پر زندگی کو سرد پڑھتے دیکھا ہے
جن ہتھیلیوں پر فرصت کے لمحوں میں زندگی کے حساب کتاب ہوا کرتے تھے۔۔
وہ انگلیاں جو کسی پیشانی پرصراط کھینچتی تھیں۔ تو زندگی بخت کی صورت روشن ہوجایا کرتی تھی
اب وہ انگلیاں شب کی گہراٸ کو کھودتے کھودتے شل ہوچکی ہیں
اور زندگی کی رمق کھو چکی ہیں
اور اس تاریک شب میں تمہارے لمس کی وہ حرارت جو ہمارے بیچ آنے والی پہلی شب یلدا پر میری انگلیوں کے پُوروں پر آن ٹھہری تھی۔
اب اپنی سُن ہوتی انگلیوں پر کھو چکی ہوں اور یہ تمہارے بعد میری زندگی کا آخری خسارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
_*ذہنی طور پر مضبوط بننے کے طریقے*_
1️⃣ : مہینے میں کم از کم ایک بار کوئی مشکل کام کریں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا ذہنی طور پر مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
2️⃣ : کتنا سفر رہ گیا ہے کہ بجائے ۔۔۔ کتنا سفر طے ہو گیا ہے کی خوشی منائیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
3️⃣ : برائی کا جواب اچھائی سے دے دیں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
4️⃣ : دن میں شعوری طور پر کم از کم 15 منٹ خاموش رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
5️⃣ - اپنی زندگی کے اہم لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
6️⃣ : حال میں رہیں ۔۔۔ اپنی طاقت ماضی کے ماتم اور مستقبل کے خوف میں رہنے کی بجائے حال میں رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
7️⃣ : خود پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے ۔۔۔
8️⃣ : جسم صرف وہی کر سکتا ہے جو ذہن اس کو بتاتا ہے کہ تم کر سکتے ہو ۔۔۔ میں کیا نہیں کر سکتا کہ بجائے ۔۔۔ میں کیا کر سکتا ہوں پر غور کرنا شروع کریں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
9️⃣ : حالت اور حالات کی بجائے حل پر توجہ دیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
0️⃣1️⃣ : زندگی میں ذہنی طور پر تکلیف کے لئے تیار رہیں ۔۔۔ کیوں کہ ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے ۔۔۔
دل خوش ہو تو
ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ، اپنے دل کی حفاظت کریں کیونکہ پریشان سوچیں دل کے سکون اور خوشی کو تباہ
کر دیتی ہیں ۔۔۔۔
کُچھ لوگ آدھی رات تک جاگتے تو ہیں
لیکن نہ یہ لوگ کسی سے بات کر رہے ہوں گے
نہ اِن کا کِسی سے بات کرنے کا دل کرے گا
کوئی بات کر لے تو ٹھیک
ورنہ خاموشی کےساتھ اپنے آپ میں مگن رہیں گے
نہ یہ سوئیں گے
بس یہ فیس بک کے پیجز کو اوپر نیچے کرتے رہیں گے اور سکرول کرتے کرتے کب آنکھ لگ جائے کوئی خبر نہیں ہوتی ........
اور بعض اوقات رات کی خاموشی دن کے شور سے زیادہ بلند ہوتی ہے
شکر ہے اداسیاں اللہ سے بانٹی جاسکتی ہیں
دکھ اسے بتائے جاسکتے ہیں
اس کے آگے کھل کر رویا جاسکتا ہے
شکر ہے وہ سنبھال لیتا ہے ورنہ ہم جیسے لوگ شاید جلد مر جاتے
ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز، سوال ،دل دکھانے والے تبصرے ہیں
اگر صرف زبان روک لی جائے تو لوگوں کے دلوں کی تکالیف کم ہو جائیں گی
اور بہت سے دلوں کو سکون مل جائے گا