Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, April 28, 2020

محبت کسی کو چھوڑنے

‏محبت کسی کو چھوڑنے کی ننانوے مضبوط وجوہات رکھتے ہوئے بھی ایک کمزور جواز پر ساتھ رہنے کا نام ہے...♡


*‏جب آپ کے سکــون کا تعلق کسی شخص سے منســلک

_
*‏جب آپ کے سکــون کا تعلق کسی شخص سے منســلک ہو ...
 تو یقین جانیں پھر آپ کبھی بھی ســـکون میـــں نہیــں رہتــے ...... 
تو اپنا تعلق اللّٰہ سے جوڑ لیں تاکہ سکون ہی سکون ہو!!!*


Sunday, April 26, 2020

دلوں سے انسان نکلتے ہیں تو پتا چلتا ہے

دلوں سے انسان نکلتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ ان کی تو ضرورت ہی نہیں تھی۔۔۔
ضرورت تو اللہ تعالی کی ہوتی ہے۔۔۔
جو ہے...اور جو ہمیشہ رہے گا۔۔۔❤️



اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی

اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی یہ انسان کی ذات کا ایک چھپا ہوا پہلو ہوتا ہے .. لوگ کہتے ہیں نکال دینی چاہیے یہ عادت پر مجھے لگتا ہے انسان خود اپنے اصل کو کیسے ختم کرسکتا ہے ؟  یہ کہنا آسان ہوتا ہے تم اداس رہتے ہو تمہارا اور کام ہی کیا ہے پر سامنے والے پر آگہی کے در ایسے کھلیں کہ وہ  چہرے پڑھنا سیکھ جاۓ وہ حساسیت کہ اس درجے پر ہو جہاں وہ مسکراہٹوں میں چھپے درد سمجھ لے, کسی اجنبی کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں پر اسکی اپنی آنکھیں بھیگنے لگیں __اور  کسی کا دکھ ایسے محسوس ہو جیسے وہ اپنا دکھ ہے .. تو پھر ایسے لوگوں کو اپنی مسکراہٹیں کھوکھلی لگنے لگتی ہیں ..اور سکون پھر اپنی ذات اور اس سے جڑے چند رشتوں  تک محدود دائرے میں ہی ملتا ہے
اداسی روح میں رچ بس جاۓ تو بڑا مشکل سا لگتا ہے 
منافق بن کے پھر رہنا اور قہقہے مار کر ہنسنا.


دیکھو انتظار کرو ـ

دیکھو انتظار کرو ـ ہر اس چیز کے لیے جو خدا تمھیں دینا چاہتا ہے ـ کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھارے لیے نہ ہو اور تم اسے ہی پوری کائنات سمجھ بیٹھے ہو ـ ہو سکتا ہے خدا کی کائنات میں اس سے بھی بہترین ہے تمھارے لیے ـ دیکھو صبر کرو اپنی کہانی کے لیے ـ کیا پتہ تمھاری کہانی کے باقی حصے بہترین ہوں اس حصے سے ـ ہو سکتا ہے تمھاری کہانی اوروں سے الگ ہو بلکل الگ ـ دیکھو یقین رکھو ـ خدا کے کُن کہنے تک کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھیں مل جائے اس کے صحیح وقت آنے پر ـ اس چیز کے تمھارے حق میں بہتر ہونے تک ـ دیکھو امید رکھو اپنے خدا کے الرحمن ہونے پر ـ!


کبھی کبھی سوچتی ہوں کتنے تو خوش قسمت ہوتے ہیں

⚫✨کبھی کبھی سوچتی ہوں کتنے تو خوش قسمت ہوتے ہیں ناں وہ لوگ جنکی پہلی محبت اور پہلی پریفرنس ہی اللہ پاک ہوتے ہیں جنکو لوگوں کی  باتوں اور بدلتے رویوںسے  ٹوٹنا نہیں پڑتا جو اپنے نفس اور اپنی خواہشات پیچھے کر کے اللہ کو چن لیتے ہیں اور پھر کچھ ہم جیسے ہوتے زمانے بھر کی خاک سر میں ڈال کر، خود توڑ کر پھر رب کو مانتے ہیں کہ رب تیری محبت جیسی محبت تو کوئی بھی نہیں.. انسان بغیر خاک چھانے رب کی کیوں نہیں مان لیتا.✨⚫




Friday, April 24, 2020

بچھڑ گیا ہے کہیں -در بدر نہ ہوجائے

بچھڑ گیا ہے کہیں -در بدر نہ ہوجائے 
میرے خدا اُسے حفظ و امان میں رکھنا.


Thursday, April 23, 2020

کیا ہیں یہ معملات۔۔۔

کیا ہیں یہ معملات۔۔۔
کسی کو بنا مانگے سب کچھ مل جاتا ہےاور کوئی جائز دعائیں مانگ مانگ کر تھک جاتا ہے کبھی کبھی تو مایوس ہی ہو جاتا ہے۔ کسی کی ہر خوشی پوری ہو جاتی ہے اور کوئی صبر کا دامن پکڑے انتظار کرتا رہتا ہےیہاں تک کہ خوشی بھی مر جاتی ہے۔۔ دعائیں ، صبر انتظار عبادتیں سب کچھ مایوسی میں بدل جاتا ہے اور مایوسی تو گناہ ہے ہوتی ہے۔اگر ایسا سب قسمت میں لکھا ہے تو پھر اللہ صبر کیوں نہیں دیتا؟ ۔۔ ایسا کیوں۔۔؟
یہ شکوہ نہیں ہے لیکن کیا ہے یہ سب۔۔


کیا یہ صرف میں نے محسوس کیا یا واقعی ایسا ھے؟

کیا یہ صرف میں نے محسوس کیا یا واقعی ایسا ھے؟
جب کوئی اپنا قریبی چھوڑ جائے تو انسان بہت ٹوٹ کر نرم ہو جاتا ھے اور جھکنا سیکھ جاتا ھے۔ خوشیاں کم اور سنجیدگی ذیادہ آ جاتی ھے۔ اعتبار کم کرنا اور پھر کسی کے چھوڑ جانے پہ تعجب نہیں ہوتا۔۔۔ 



محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا

محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا۔ ہم کسی کے ساتھ اچھے ہیں تو اپنے مفاد کیلیے۔ کیونکہ یہ دنیا جزا و سزا کا کھیل ہے۔ سب کو جزا کمانی ہے۔ اور اس لیے دوسروں کیساتھ اچھا بننا پڑتا ہے۔


')