" کچھ نیکیاں بھی ہلکے ٹھنڈے میٹھے سے گلابی رنگ کی ہوتی ہیں جو کسی کو بتائی نہیں جاتی بس وہ چہروں پر نور بن کر ٹھہر جاتی ہیں رب کی رحمت کا نور....❤️
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Saturday, October 31, 2020
فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔
فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔
اِک دوجے کو دور دور سے دیکھ دیکھ کر جلتے بُجھتے
اور پھر اِک دن
شاخِ فلک سے گرتے اور تاریک خلاؤں میں کھو جاتے
دریا کے دو دھارے ہوتے
اپنی اپنی موج میں بہتے
اور سمندر تک اس اندھری، وحشی اور منہ زور مسافت
کے جادو میں تنہا رہتے
فرض کرو ہم بھور سمے کے پنچھی ہوتے
اُڑتے اُڑتے اِک دوجے کو چھوتے۔۔۔ اور پھر
کھلے گگن کی گہری اور بے صرفہ آنکھوں میں کھو جاتے!
ابرِ بہار کے جھونکے ہوتے
موسم کے اِک بے نقشہ سے خواب میں ملتے
ملتے اور جُدا ہو جاتے
خشک زمینوں کے ہاتھوں پر سبز لکیریں کندہ کرتے
اور اَن دیکھے سپنے بوتے
اپنے اپنے آنسو رو کر چین سے سوتے
فرض کرو ہم جو کچھ اب ہیں وہ نہ ہوتے
Thursday, October 29, 2020
الفاظ کی جنگ لڑنا چھوڑ دی ہے میں نے
الفاظ کی جنگ لڑنا چھوڑ دی ہے میں نے
اب میں ایک تماشائی کی طرح
لوگوں کے بدلتے ہوئے چہرے دیکھتی ہوں
ان کی حرکات دیکھتی ہوں
وہ کیسے دوسروں کے دلوں سے کھیلتے ہیں
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیں..!
Wednesday, October 28, 2020
ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
اور پھر چیخوں کہ دیکھو ، ایسی حالت ہے میری
ایک نوخیر کلی پاؤں میں پھینکوں ، مسلُوں
اور پھر روؤں کہ سمجھو ، یہ اذیت ہے میری
Monday, October 26, 2020
”چابی “
میں نے تمہاری محبت
وقت کے ریپر میں
لپیٹ کر
الماری میں رکھ چھوڑی ہے
الماری کو قفل لگا کر
چابی میں نے گم کر دی ہے
عقل مصلحت کے مصلے پر
دعا گو ہے
کہ شہر کے سارے کلید ساز
اب چابیاں بنانا بھول جائیں
مگر دل کا وظیفہ ہے
"شہر کے سارے چور سلامت رہیں "
Friday, October 23, 2020
Wednesday, October 21, 2020
میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں
میں آسمان کی بلندیوں سے ٹوٹ کر گرنے والا وہ ستارہ ہوں جسے چمکنے کی خواہش کے ساتھ تمام تر بے حسی سے زمین کی سمت ایسے پٹخ دیا ہو___
جس کی باقیات کرہ ارض پر بسنے والے کسی شفیق انسان کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی خلا میں ریزہ ریزہ بکھر گئیں ___
کہیں نا ملنے کے لیے ___ کبھی نا سمٹنے کے لیے ___
Friday, October 16, 2020
میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں
میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں تمھارا نام بہت نیچے چلا گیا ہے۔
اب کے بورڈ بھی تمھارے نام کا پہلا حرف لکھنے پر پورا نام Suggest نہیں کرتا۔
فیسبک کی Search Listt میں بھی تمھارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہو گیا ہے
اب تمھاری ڈیپی کے ساتھ سبز نشان دیکھ کر میرے دماغ کے Neurons میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ میں تمھارے Inbox میں میسجز کے انبار لگا دوں
تمھارا نام سن کر میری دھڑکنوں کے ادھم میں پہلی سی شدت نہیں رہی
تمھاری بے رُخی، بے اعتنائی، لاپروائی اور بے قدری کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نڈھال ہو کر اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں.
Wednesday, October 14, 2020
محبت کم نہیں ہو گی
محبت ایک موسم ہے
کہ جس میں خواب اگتے ہیں تو
خوابوں کی ہری شاخیں گلابوں کو بلاتی ہیں
انہیں خوشبو بناتی ہیں
یہ خوشبو جب ہماری کهڑکیوں میں دستکیں دے کر گزرتی ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
محبت کم نہیں ہو گی
کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں
کچھ لوگ ایسی عمارتوں کی مانند ہوتے ہیں ـ جنہیں وقت اور حالات کھنڈرات بنا دیتے ہیں ـ اور دیکھنے والے یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ـ " کبھی یہ بہت خوبصورت تھی "ـ!
Subscribe to:
Posts (Atom)