Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, February 9, 2018

تمہیں یاد ہے


تمہیں یاد ہے جب بنچ پہ بیٹھے ہوئے ہم "تکلیف اور درد کی شدت" پہ تبادلہ خیال کر رہے تھے اور تم یہ ماننے کو ہرگز تیار نہیں تھے کہ غصّہ انسان کی عقل کو کھانے کیساتھ ساتھ اسکے دل کو بھی کھا جاتا ہے اور اِسکے نتیجہ میں غصّہ ٹھنڈا ہونے کے بعد جو تکلیف دل سے اٹھتی ہے وہ لاعلاج ہوتی ہے۔ 
لیکن آج جب تم چیخ چیخ کر کہہ رہے ہو کہ تم تکلیف میں ہو تو میں تمہیں اس تکلیف سے رہائی نہیں دلا سکتی۔ کہ میری ذات تمہیں معاف تو کر سکتی ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔پہلی سی محبت میرے اختیار میں نہیں۔ تم لاکھ مجھے منا لو، قسمیں کھاوُ یا خود کو دفنا دو۔ مگر میں تمہیں وہ پہلی سی محبت نہیں دے سکتی احمر! تمہارے غصّے نے اسے کھا لیا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

')