مجھے علم ہے ھم دونوں ایک نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔
مجھے اندازہ ہے آپ اور میں ایک آسمان پر نہیں ہیں
مجھے اس بات کا پتہ ہے آپ کی اور میری زمین بھی ایک نہیں ہے
میں اچھے سے واقف ہوں کہ ہماری سمتیں الگ الگ دیشاؤں کی طرف نکلتی ہیں
لیکن میں اک پل کے لیے آپ کو اپنے آسمان پہ لانا چاہتی ہوں
ایک لمحہ کو آپ کے ساتھ اپنی زمین پہ چلنا چاہتی ہوں
پھر چاہے وہ کوئی خواب و خیال ہو یا پھر حقیقت سے مروی کوئی الگ جہاں ۔۔۔
آپ اسے کچھ بھی سمجھیں دل لگی ،کھیل یا پھر کچھ اور ۔۔۔۔لیکن میں ایک پل کے لیے ایسا ممکن کرنا چاہتی ہوں
فرض کریں اگر ایسا ممکن ہو جائے میرے لیے تو ۔۔۔میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ۔۔۔۔
کیا آپ ایک لمحہ بھر کو سب کچھ بھول کر میرے آسماں پہ آ سکیں گے ؟؟؟
کیا ایک پل کے لیے میری زمیں پہ قدم رکھ کر اسے معتبر بنا سکیں گے ؟؟
صرف اک پل کے لیے
اک لمحے کے لیے میں قسمت سے کچھ چرا لینا چاہتی ہوں
میں آپ کو ایک پل کے لیے اپنی دنیا کا حصہ دیکھنا چاہتی ہوں
میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ آسمان چاند اور تاروں سے بھرا کیسا لگتا ہے
میں دیکھنا چاہتی ہوں مکمل ہونے کا احساس کیسا لگتا ہے
میں اس بات کو محسوس کرنے کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں کہ چیزیں مکمل ہو کے کیسی دکھتی ہیں
ہواؤں میں خوشبوؤں کو محسوس کرنا چاہتی ہوں
فضاؤں میں روشنیاں کیسے بکھرتی ہیں میں یہ دیکھنا چاہتی ہوں
روشنی دیکھے ہوئے بھی عرصہ ہو گیا ہے اور اب تو تاریکی سے بھی دل کی نہیں بنتی ۔۔کیا آپ میری دنیا کی تاریکی کو چند لمحوں کے لیے سمیٹ سکتے ہیں ؟
کیا آپ کچھ پلوں کے لیے میرا ہاتھ پکڑ کر مکمل ہونے کا احساس دلا سکتے ہیں
کیا کچھ گھڑیاں آپ مجھے ان خوشبوؤں کی مہک سے روشناس کروا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟
No comments:
Post a Comment