Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, March 16, 2024

کہتے ہیں اُسے شہر کے سب لوگ مسیحا___!!

 


کہتے ہیں اُسے شہر کے سب لوگ مسیحا___!!

وہ شخص میرے درد سے انجان سا کیوں ہے؟


مَٹّی کا بنا ہے تو پِگھل کیوں نہیں جاتا___

پتھر کا اگر ہے تو پِھر اِنسان سا کیوں ہے__



Thursday, March 14, 2024

ایک انسان آپ کو مل کر خوش ہوتا ہـے_

 


ایک انسان آپ کو مل کر خوش ہوتا ہـے_🌹

دوسرا آپ کو چھوڑ کر خوش ہوتا ہـے_😟

آپ پریشان نہ ہوں اصل نکتہ یہ ہے آپ دونوں کی خوشی کا ذریعہ ہیں___😍

تو جانے والے کو الوداع کریں__🙏

اور آنے والے کو خوش آمدید__😊



زندگی میں اتنی تو اچھائی سے رہو کہ،، جب کوئی آپکو کہے کہ تمہیں


”زندگی میں اتنی تو اچھائی سے رہو کہ،، جب کوئی آپکو کہے کہ تمہیں تمھارے کاموں کا بدلہ ملے،،، تو وہ تمہیں دعا لگے بدّدُعا نہیں...🍁🌼



فرض کرو تم کچھ نہ پاٶ🙃

 


فرض کرو تم کچھ نہ پاٶ🙃

اپنا آپ لٹا کر بھی____!!

فرض کرو کوٸ مکر ہی جاۓ💔

سچی قسم اٹھا کر بھی_____!!



بُرا وقت بُھلایا جاسکتا ہے لیکن بُرے وقت میں

 


بُرا وقت بُھلایا جاسکتا ہے لیکن بُرے وقت میں بُرا سلوک کرنے والے نہیں بُھلائے جاسکتے۔💯



انسان اپنی زندگی کا بہترین وقت ضائع کر چکا ہوتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے زندگی تو بھر پور جینی چاہیے تھی

 


❤️انسان اپنی زندگی کا بہترین وقت ضائع کر چکا ہوتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے زندگی تو بھر پور جینی چاہیے تھی لیکن شاید اس کے اختیار میں نہیں وقت وہ ہی آپ کا جو آپ کے پاس ہے اسے دل کھول کر جی لیں ایک ہی چیز جو آپ کے اختیار میں ہے وہ اللہ رب العزت کی یاد اس سے دوستی اس ڈور کو  پکڑ لیں اس ڈور کو کبھی نہ چھوڑنا ناکامیوں سے اذیتوں سے بھر پور زندگی بھی لاحاصل نہیں لگے گی اللہ تسلی دیتا رہے گا اور  ملتی رہے گی کہ میرے بندے تو میری نظر میں ہے بس اللہ کی بادشاہت میں سجدہ کرتے رہیں اسے مناتے رہیں یہاں نہیں تو وہاں ضرور اس کے پاس ❤️


کوئی خوشی، کوئــی رشتــہ، کوئی جـــذبہ کبھی مســـتقل نہیــں ہوتــا !

 


کوئی خوشی، کوئــی رشتــہ، کوئی جـــذبہ

 کبھی مســـتقل نہیــں ہوتــا !

اُن کے بھی پاؤں ہــوتے ہیں، بس ہــمارا سلــوکــ اور 

رویہ دیکــھ کر کبــھی یہ بھاگــ کر قریبـــ آجاتــے ہیں

 اور کبھی آہســتہ آہــستہ دور چلــے جاتــے ہیں۔۔۔ 🥀🍂



Wednesday, March 13, 2024

ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے

 


ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے

ہر خواب، شکستہ ہونے تک زنجیرِ سحر میں رہتا ہے



Saturday, March 9, 2024

زندگانی کے سفر میں ذرا پیچھے مڑ کر دیکھیئے آج آپ جن کامیابیوں ، ناکامیوں ، خوشیوں اور غموں کو سمیٹے



زندگانی کے سفر میں ذرا پیچھے مڑ کر دیکھیئے آج آپ جن کامیابیوں ، ناکامیوں ، خوشیوں اور غموں کو سمیٹے ہوئے ہیں اسکا آپ نے کبھی گمان تک نہ کیا تھا لہذا اپنے مستقبل کے بارے بلاوجہ سوچ کر پریشان نہ ہو کیونکہ آپ آج بھی کل جتنے ہی بےخبر ہیں۔




Thursday, March 7, 2024

اک خاص اور یونیک قسم کے لوگ ہیں ۔۔۔ جو گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے اور وہ صرف اپنے کمروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں ۔۔

 


اک خاص اور یونیک قسم کے لوگ ہیں ۔۔۔ جو گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے اور وہ صرف اپنے کمروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں ۔۔۔جب وہ کہیں چلے جاتے ہیں تو وہ اپنی تنہائی کو یاد کرتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں ۔۔۔جن کے ایک یا دو قریبی دوست ہیں اور مزید کسی سے رابطہ نہیں کرتے ۔۔۔۔۔

یہ وہی لوگ ہیں جو کسی کا انتظار نہیں کرتے بلکہ کسی کے کچھ پوچھنے ، بات کرنے اور گھلنے ملنے سے پریشان ہوتے ہیں۔۔۔۔یہ وہی ہیں جو ہر روز کسی سے بات کیے بغیر سوشل میڈیا ایپس کھولتے ہیں وہ اپنے جزبات میں منتخب ہوتے ہیں۔۔۔۔ 

یہ وہی لوگ جو کتابوں سمندر ، صحرا، آبشاروں کی شور ، سردیوں ، چاۓ اور سکون سے محبت کرتے ہیں اور اندھیرا ، تنہائی نشہ آور ہوتی ہیں۔۔۔ یہ وہی ہیں جو ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں اور اپنے تصور میں گھومتے رہتے ہیں کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ۔۔۔۔۔

میں ان میں سے ایک ہوں اور ہم بہت کم ہیں ہم میں سے صرف وہی لوگ ہیں جو ہمیں سمجھتے ہیں۔



Sunday, March 3, 2024

‏چاہتوں کے سلسلے __!!

 


‏چاہتوں کے سلسلے __!!

اور بے خودی ذرا ذرا __!!

وہ مختصر سی خواہشیں __!!

اور چاہ ذرا ذرا __!!


کس ادا سے مانگ لوں __!!

کہ مل جائے تو مجھے __!!

اک دعا،منتظرِ لب __!!

اورعاجزی ذرا ذرا __!!


اے دل کانچ کے یہ خواب ھیں __!!

پلکیں کھلی تو کچھ نہیں __!!

بڑی حسرتیں ھیں جینےکی __!!

اور زندگی ذرا ذرا ___!!



Saturday, March 2, 2024

‏میں دوبارہ کِھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کرونگا کہ

 


‏- أزهِرْ من جديد، أثبِتْ لهُم أنّ الذّبولَ خُرافة♡"


"‏میں دوبارہ کِھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کرونگا کہ مُرجھانا محض ایک فضول کہانی ہوتی ہے..........."



کبھی کبھی زندگی وہاں لے آتی ہے جہاں آپ نہ چاہتے ہوئے بھی خوشی کا دکھاوا کرتے ہیں

 


کبھی کبھی زندگی وہاں لے آتی ہے جہاں آپ نہ چاہتے ہوئے بھی خوشی کا دکھاوا کرتے ہیں

اس لئے نہیں کہ لوگ آپ کو افسردہ سمجھیں

بلکہ اس لئے کہ آپ کسی کے سامنے کمزور نہ نظر آئیں

کچھ رشتے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں کہ بنائے تو خوشی سے جاتے ہیں

لیکن نبھائے نہیں جاتے۔۔۔۔ 

کبھی بھی کہیں بھی ختم کر دئیے جاتے ہیں 

یہ سوچے بغیر کہ کوئی کتنا مخلص تھا آپ کے ساتھ ۔۔۔۔!



Friday, March 1, 2024

مجھ سے وہ شخص کھو گیا ہے۔

 


مجھ سے وہ شخص کھو گیا ہے۔

جسے میں نے بہت سچاٸی سے محبت کی ہے۔

اب نہ وہ رہا میرے پاس 

نہ میں اس کو واپس لا سکی ۔

محبت بھی اپنے اختیار میں کہاں ہوتی ہے۔

بس ہو جاتی ہے کب کس سے اور کیسے یہ 

ہمارے بس میں کہاں ہوتا ہے۔



')