Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Thursday, July 24, 2014
Tuesday, July 22, 2014
Monday, July 21, 2014
Saturday, July 19, 2014
Tuesday, July 15, 2014
رونے میں کوئی برائی نہیں ھے۔
رونے میں کوئی برائی نہیں ھے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی
نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ھے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ھے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا.
بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی ھے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا ھے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔
نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں
نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں،بچھڑجاتی ہیں تو اپنے
پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں
دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگارہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہماراپھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں
جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جو اس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟
اگر تم تنہاہو اور وقت کے دل شکن لمحات تمھارے محسوسات کو پامال کررہے ہیں تو کیاہوا
تم اس دنیا میں اکیلے آئے تھے، اکیلے ہی جاؤ گے، جب قدرت نے تمھیں اکیلا ہی تخلیق کیا تھا تو پھر تنہائی سے کیا گھبرانا
Subscribe to:
Posts (Atom)