Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, October 7, 2019

انسان خود كچھ نهيں ہوتا




انسان خود كچھ نهيں ہوتا .. اس سے جڑ ے لوگ اسے معتبر بناديتے ہيں




جو لوگ آپ سے بغض اور حسد رکھتے ہیں




جو لوگ آپ سے بغض اور حسد رکھتے ہیں ان سے نفرت نہ کریں
کیونکہ یہی اصل لوگ ہیں جو آپ کے چاہنے والے ہیں جنہیں مکمل یقین ہے کہ آپ ان سے بہتر ہیں




یادوں کی گُونج دشتِ محبت میں اب بھی ہے




یادوں کی گُونج دشتِ محبت میں اب بھی ہے
یہ دل گئے دنوں کی رفاقت میں اب بھی ہے
۔
اِک یاد ہے جو نقش__________ ہے لوحِ دماغ پر
اِک زخم ہے جو دل کی حِفاظت میں اب بھی ہے
۔
رُکتے نہیں ہیں آنکھ میں آنسُو کِسی طرح
یہ کاروانِ شوق ، مُسافت میں اب بھی ہے
۔
ترکِ تعلقات کو اِک عمر ہو چکی
دل ہے کہ بے قرار محبت میں اب بھی ہے
۔
سب دوست مصلحت کی دُکانوں پہ بِک گئے
دشمن تو پُرخلوص عداوت میں اب بھی ہے
۔
آثارِ حشر سارے نمُودار ہو چکے
کہتے ہیں لوگ دیر قیامت میں اب بھی ہے
۔
مجبُوریوں نے برف بنا دی اَنا، مگر
شعلہ سا ایک اپنی طبیعت میں اب بھی ہے
۔
جس نے کیا تھا جرم وہ کب کا بَری ہوا
جو بےقصُور ہے، وہ عدالت میں اب بھی ہے
۔
برسوں ہوئے جو زخمِ شناسائی سے ملا
وہ درد میری، اُس کی شراکت میں اب بھی ہے
۔
مل جائے وہ کہیں تو اُسے کہنا اے ہوا
باقی ترا غموں کی حراست میں اب بھی ہے



راستوں کی مرضی ہے



راستوں کی مرضی ہے
بے زمین لوگوں کو
بے قرار آنکھوں کو
بد نصیب قدموں کو
جس طرف بھی لے جائیں
راستوں کی مرضی ہے
بے نشاں جزیروں پر
بد گمان شہروں میں
بے زبان مسافر کو
جس طرف بھی بھٹکائیں
راستوں کی مرضی ہے
روک لیں یا بڑھنے دیں
تھام لیں یا گرنے دیں
وصل کی لکیروں کو
توڑ دیں یا ملنے دیں
راستوں کی مرضی ہے
اجنبی کوئی لا کر
ہمسفر بنا ڈالیں
ساتھ چلنے والوں کی
راکھ بھی اُڑا ڈالیں
یا مسافتیں ساری
خاک میں ملا ڈالیں
راستوں کی مرضی ہے
.....!!




Thursday, October 3, 2019

The Zionist




The Zionist occupation soldier was pointing his gun at the child Khaled Murad Shtaiwi and immediately this man run and made of his body a shield trying to save the child, even this could made him lose his life, but that didn't stop him from doing it, both of them were shot in their thighs that moment...

This photo was taken in Kufr Qaddom Village in the 4th of March 2016.
#YanDal



بات حالات کی نہیں تھی



بات حالات کی نہیں تھی 
وہ تو بدل بھی سکتے تھے۔

لہجہ دیکھا تھا اپنا ۔۔۔۔؟؟؟
اس کے بعد بھی 
رکنا____ بنتا تھا میرا ؟




جب کوٸ شخص آپ کو ظاہری طور پہ مکمل نظر انداز کر رہا ہوتا ہے



جب کوٸ شخص آپ کو ظاہری طور پہ مکمل نظر انداز کر رہا ہوتا ہے تو یقین مانیں ۔۔۔ باطنی طور پہ آپ سب سے زیادہ اسی شخص کی نظر میں ہوتے ہیں ۔۔۔ اس کے ذہن میں حاوی اور اعصاب پہ سوار ہوتے ہیں،چاہے مثبت یا منفی کسی بھی جذبے سے ہی سہی لیکن وہ سوچ ضرور رہا ہوتا ہے آپ کے بارے میں




ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯﺍﭼﮭﺎ ﺩﻭﺳﺖ


ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯﺍﭼﮭﺎ ﺩﻭﺳﺖ
ﺍﺳﮑﺎ ﺿﻤﯿﺮ ہے ﺟﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ
ﺷﺎﺑﺎشی ﺍﻭﺭ ﺑﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﻣﻼﻣﺖ کرتا ہے
...!



حاصل اور لاحاصل


حاصل اور لاحاصل
کہ دائروں میں
سب گھوم رہے ہیں
حاصل کی نا قدری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاحاصل کی حسرت
ختم ہی نہیں ہوتی
...!!



🌿 ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ


🌿 ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 🌿
🌿 صـبـــح بـــخـیـــر 🌿

🌿💕 آج کی صبح کـا آغاز اسں خوبصـورت دعـا کے ساتـھ
🌿💕 "الـلـه" رب کائنـات آپـکو اتـنا عــطـا فــرمـاۓ
🌿💕 جتنی اسـں کی شـان هـے.
🌿💕 "اتنی خطائیں مـعاف فرماۓ جـتـنا 'وہ' رحمان هـے,
🌿💕 اور آزمـائـشـوں سـے اتـنا مــحفــوظ رکهـے
🌿💕 جـتنـا 'وه' مـہـربـان هـے
🌿💕 آمیـــن یا ربــــ الــعـالـمــین 💕🌿




')