Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, August 11, 2020

پتا ہے جب اپنے وجود کو خود گھسیٹ کر چلنا پڑے

پتا ہے جب اپنے وجود کو خود گھسیٹ کر چلنا پڑے 
قدم قدم پر انسان ہار مان لیتا ہے 
کیوں کہ وہ شاید پوری دنیا کو سنمبھال سکتا ہے چلا سکتا ہے گھسیٹ سکتا ہے اُٹھ کر چلنے پر منا سکتا ہے
سواۓ خود کے ... آپ غور کریں تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ کی کمزوری یہ دنیا نہیں آپ خود ہیں ... 
آپ خود ایک ایسی آگ میں جل رہے ہوتے ہیں جو آپ کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیتی مگر پھر بھی آپ خود اس آگ کو اپنی روح اپنے وجود پر سے مٹانے کی روکنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ... 
کیوں کہ جب آپ کے اندر تباہی ہوتی ہے تو آپ یہ مان چُکے ہوتے ہیں کہ اب خود کے لئیے کوئی بھی کوشش کرنا بیکار ہے ... دراصل ایسا نہیں ہوتا  خود پر غور کریں جس بھی آگ میں جل رہے ہیں اُسے روکنے کی کوشش کریں 
آپ کی ایک معمولی سی کوشش آپ کے لئیے کتنی بہتر ثابت ہو سکتی ہے یہ آپ کبھی نہیں جانتے ہوتے ... 
آپ کو پتا بھی نہیں ہوتا آپ خود
 اپنی ایک کوشش کے منتظر ہیں ... 
بس ایک کوشش ... مگر خود کے لئیے .


میرے چاروں سمت اندھیرا ہے۔۔۔۔۔

میرے چاروں سمت اندھیرا ہے۔۔۔۔۔
اور اپنے لیے اس اندھیرے میں اپنا جگنو آپ ہوں       🦋🥀
کیونکہ میں جانتی ہوں،
باہر کی روشنیاں فریب ہیں!!
فریب کی روشنی میں گلنے سڑنے سے بہتر ہے
میں اپنے اندھیرے میں راج کر لوں!!
اندھیرا میری ریاست ہے    🦋🖤
اور میں اسکی اکلوتی شہزادی    .

میں نے کبھی خود کو اتنا سمجھدار نہیں

میں نے کبھی خود کو اتنا سمجھدار نہیں سمجھا کہ باقی سب مجھے بے وقوف نظر آئیں۔
میں نے کبھی خود کو اتنا نیک نہیں سمجھا کہ باقی سب مجھے گناہ گار نظر آئیں.


اپنے الفاظ کی ذمہ داری تو ہم لے سکتے ہیں

اپنے الفاظ کی ذمہ داری تو ہم لے سکتے ہیں 🙂
لیکن سمجھنے والے کی سوچ کی ذمہ داری کسی طور پر نہیں لی جا سکتی. 
کالی عینک لگا کر دنیا کو کالا کہنا اکثر لوگوں کی تربیت میں شامل ہوتا ہے... 🙂

Monday, August 10, 2020

شام کے بین مجھےتوڑ کے رکھ دیتے ہیں

شام کے بین مجھےتوڑ کے رکھ دیتے ہیں
ڈھلتا سورج مرے اعصاب پہ چھاجاتا ہے...

محبت,اہمیت,قدر, خیالات,پسندیدگی


محبت,اہمیت,قدر, خیالات,پسندیدگی سب یکطرفہ ہیں"واحد عزت ہے, جو دو طرفہ ہوتی ہے اور دو طرفہ ہی ہونی چاہیے۔

Sunday, August 9, 2020

مجھے پسند ہے تمہاری چٹیا کے بل

مجھے پسند ہے تمہاری چٹیا کے بل
تمہارے گلے کی چین میں جھولتا وہ لاکٹ جو تمہاری شوخ ادا میں اٹھتے ہر قدم پر جھول جاتا ہے
تمہارا زیب تن سیاہ لباس، جو تمہیں ہر طرح کی نظر محفوظ رکھتا ہے
تمہارے ہونٹوں پر سجایا گیا سرخ رنگ جو کھلتے گلاب کی کلیوں سی تازگی لیے ہوئے ہے
اور ہاں
میری پسند جاننے پر تمہاری آنکھوں کے ایک ہی لمحے میں بدلتے حیرت،حیا اور شرارت کے رنگ
مجھے پسند ہیں۔


ڈیلیٹ جتنا تیزی سے ہوتا ہے ڈاؤنلوڈ

ڈیلیٹ جتنا تیزی سے ہوتا ہے ڈاؤنلوڈ اتنا تیزی سے نہیں ہوتا. کیونکہ وقت بنانے میں لگتا ہے بگاڑنے میں نہیں پھر چاہے وہ ایپلیکیشن ہو یا رشتے۔

رات آنکھوں میں اتری سپنے بھیگ گئے🥀

رات آنکھوں میں اتری سپنے بھیگ گئے🥀 
بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ گئے🥀

بارش کی بوچھاڑ تو اندر تک آئی 🥀
خشک تنوں کے سب اندازے بھیگ گئے🥀

کاغذ کے پھولوں جیسے تھے خواب اپنے🥀
تیرا رستہ تکتے تکتے بھیگ گئے🥀

ہم بادل کے ساتھ  سکول سے نکلے تھے 🥀
گھر تک آتے آتے بستے بھیگ گئے🥀

رات ستارے آنگن اور اداس آنکھیں 🥀
تیری باتیں کرتے کرتے بھیگ گئے ___🥀🌸


وحشتِ جاں! مِری حسرت کے یوں ریشے نہ اُدھیڑ

🌸وحشتِ جاں! مِری حسرت کے یوں ریشے نہ اُدھیڑ 
🌸یوں مِرے خوابوں کی لاشوں میں سے رستہ نہ بنا



🌺زندگی! دیکھ تِرے دیدہ تمَسخر کی قسم 
🌺ہم تجھے چھوڑنے والے ہیں تماشا نہ بنا! 

')