پتا ہے جب اپنے وجود کو خود گھسیٹ کر چلنا پڑے
قدم قدم پر انسان ہار مان لیتا ہے
کیوں کہ وہ شاید پوری دنیا کو سنمبھال سکتا ہے چلا سکتا ہے گھسیٹ سکتا ہے اُٹھ کر چلنے پر منا سکتا ہے
سواۓ خود کے ... آپ غور کریں تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ کی کمزوری یہ دنیا نہیں آپ خود ہیں ...
آپ خود ایک ایسی آگ میں جل رہے ہوتے ہیں جو آپ کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیتی مگر پھر بھی آپ خود اس آگ کو اپنی روح اپنے وجود پر سے مٹانے کی روکنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ...
کیوں کہ جب آپ کے اندر تباہی ہوتی ہے تو آپ یہ مان چُکے ہوتے ہیں کہ اب خود کے لئیے کوئی بھی کوشش کرنا بیکار ہے ... دراصل ایسا نہیں ہوتا خود پر غور کریں جس بھی آگ میں جل رہے ہیں اُسے روکنے کی کوشش کریں
آپ کی ایک معمولی سی کوشش آپ کے لئیے کتنی بہتر ثابت ہو سکتی ہے یہ آپ کبھی نہیں جانتے ہوتے ...
آپ کو پتا بھی نہیں ہوتا آپ خود
اپنی ایک کوشش کے منتظر ہیں ...
بس ایک کوشش ... مگر خود کے لئیے .
No comments:
Post a Comment