Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, August 16, 2020

گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ

گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ 
پیچھے پیچھے دل سودائی، آگے ایک ستارہ 

کم کم بولنے والے لب ہیں، جم جم بولتی آنکھیں
اور ان کو دم سادھ کے سننے والا دل بیچارہ!!

اجلے چاند کی چھاؤں تلے، روشن تاروں کے نیچے
گھپ خاموشی، دو آوازیں، چائے، نہر کنارا! 

سمجھانے والو! کیوں اپنا وقت اجاڑ رہے ہو؟ 
کس کے کہنے میں آتا ہے دل سا آپ مہارا؟ 

گھور اندھیری رات جب اپنے پر پھیلاتی جائے
دھیان کے ویرانے میں گونجنے لگتا ہے اکتارہ

ایک ہی منظر دیکھ دیکھ کر آنکھ تو تھک جاتی ہے
لیکن اک آواز سے کب جی بھر پاتا ہے، یارا!

لفظوں کے بازار میں کیا کیا سودا دیکھا ہم نے
بیوپاری کے اک مصرعے پر کسی نے جیون ہارا

جاؤ! کھیل لو، جتنا جی چاہے، جیسے جی چاہے
لیکن جس دن ٹکرائے گا تم سے عکس تمہارا !!!

دل اب گم صم رہتا ہے، لب چاہے ہنستے جائیں
جانے کس کم بخت گھڑی میں تھم گیا اس کا دھارا



No comments:

Post a Comment

')