بف پیسٹری
اجزاء:
بف پیسٹری ..........250گرام
بھنا.......... قیمہ 2کپ
اُبلے انڈے ......... 4عدد
ہرادھنیا .......... 1کھانے کا چمچہ
کٹی ہری مرچ .........2عدد
گرم مصالحہ ........1/2چائے کا چمچہ
وائٹ سوس کے اجزا
مکھن........ 1اونس
مید ہ .......... 1کھانے کا چمچہ
دودھ ..........1کپ
نمک .........1/2چائے کا چمچہ
کالی مرچ ...........1/2چائے کا چمچہ
رائی ........1/2چائے کا چمچہ
Beef Pastry banane ka tarika
ترکیب:
پہلے 250گرام پف پیسٹری کو دوحصوں میں بیل کر ایک حصہ پائی ڈش پر پھیلائیں ۔
اب چٹ پٹا قیمہ بنانے کے لیے وائٹ سوس میں 2کپ بھنا قیمہ ڈال کر 4عدد ابلے انڈے ، 2عدد کٹی ہری مرچ ، 1کھانے کا چمچہ ہرادھنیا اور 1/2چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں ۔
پھر اسے بیلی ہو ئی پیسٹری پر ڈال دیں ۔ اب بچاہو اپیسٹری کاڈو اوپر سے پھیلا کر انڈے سے برش کریں۔
اس کے بعد گرم اوون میں 200پر بیک کر لیں ۔
No comments:
Post a Comment