سیف الملوک کی پریاں، کرومبرجھیل پہ جھکتا چاند، چاغی کے نیلم و زمرد، رانی کوٹ کی دیوار، سکیسر کا ساون اور قراقرم کی دلہن شاہگوری
میرا پاکستان 💓
بےمثل آموں اور کنوؤں کا دیس، کائنات کے ہر موسم سے سجا، تھر کی چاندنی، صنوبر پہ گرتی برف، سون کی دھوپ اور گل لالہ کے کالے پھول
میرا پاکستان 💓
دیوسائی کا میدان، سکردو کا صحرا، شیلاباغ کا برف میں لپٹا ریلوے سٹیشن، حسن ابدال کے گلاب، کیلاش کا اسرار اور لاہور کی مال روڈ
میرا پاکستان 💓
سنہرے کھلیان اور گہرے پانی، بالتورو اور آنسو جھیل، کنکورڈیا اور راکاپوشی، استور اور خنجراب، چولستان اور وادی یسین، تم اور میں
میرا پاکستان 💓
No comments:
Post a Comment