Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, November 20, 2020

دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں



‏دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں۔ لیکن دھیان رہے کہ بعض دعائیں بہرصورت قبول نہیں ہوتیں۔ اور جس شخص نے جتنی شدت سے مانگا ہو، اُسے اسی شدت سے مایوسی کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ بڑے بڑے یقین والوں کے ہاتھ دعا کے لیے اُٹھنا بند ہو جاتے ہیں۔
یہی امتحان ہے یقین والوں کا۔ ‏خدا سے محبت کی بنیاد شدت نہیں، تسلسل ہے۔ تھکا دینے والا، روٹین جیسا تسلسل ہی اصل امتحان ہے۔ 
عبادات، مناجات سب تسلسل ہیں۔
‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ 
(۲:۱۵۳)


Thursday, November 19, 2020

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں.
جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ.
اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں.
جو اُنھیں اللہ نے عطا کی ہیں__!!
"اور ایک بات یاد رکھیں"
آپ سب لوگوں کو خوش نہیــں رکھ سکتے. 
حتی کہ اگر آپ لوگوں کی خاطر.
زمین پر لیٹ بھی جائیں.
اور لوگ آپ کے اُوپر سے چلنے لگیں.
 پھر بھی وہ شکایت کریں گے کہ.
آپ ہموار نہیـں لیٹے ہوئے __.!!!
سو اپنی زندگی جینا شروع کیجئے.
جس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو__!!


مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں کہ

‏مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں کہ 

جب انسان کسی رنج اور مصیبت میں اللہ سے شکوہ کرتا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ اس مصیبت کا شکوہ بے جا ہے یہ مصیبت تو تجھے میری طرف متوجہ کررہی ہے، تجھے شکوہ تو میری اس نعمت سے ہونا چاہیے جو تجھے مجھ سے بے نیاز بناتی ہے۔


آپ کـا اصـل سـاتھی اور آپ کـا صحــیح تشـخُـص

آپ کـا اصـل سـاتھی اور آپ کـا صحــیح تشـخُـص آپ کـے اندر کـا اِنسـان ہـے ۔ اُسـی نـے عبـادت کـرنا ہـے اور اُسـی نـے بغـاوت. اُسـی کـے اندر کـے اِنسـان نے آپ کـو جـزا اور سـزا کا مُسـتحق بنـانا ہے ۔۔ فیـصلہ آپ کـے ہـاتھ میـں ہـے۔ آپ کا باطِن ھی آپ کا بہتـرین دوست اور وھی بد تـرین دشـمن ہـے۔ آپ خُود ہـی اپنـے لئے دشـورای سفـر ہو اور خُود ہـی شـادابی سفـر ۔۔۔ بـاطـِن محفـوظ ہـو گیــا تـو ظـاہـر بھی محفُـوظ ہــوگا.

کامیابی کی کہانیاں مت پڑھیں __

" کامیابی کی کہانیاں مت پڑھیں __ ان سے آپکو محض ایک پیغام میسر آئیگا... ناکامیوں کو پڑھا کریں جن سے آپ کامیاب ہونے کا راز پا لیں گے! " 
  

ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔُﻼﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔُﻼﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺍِﻧﮑﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍِﺭﺩﮔﺮﺩ ﺧُﻮﺷﺒﻮ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔﮭﭩﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻮ ﺩُﻭﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺍِﺳﻄﺮﺡ ﺑﺮﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺯِﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺨﺖ ﺩُﮬﻮﭖ
ﻧﺮﻡ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺳِﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻮ ﺩُﻭﺭ ﺳﮯ ﭼﻤﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
"ﻭﮦ ﭼﺎﮨﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻭﺭھی ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ ﺩِﻝ ﺍُﻧﮑﯽ ﺭُﻭﺡ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﭧ
ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺧﻄﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺩِﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺩِﻝ ﭼﺎﮬﺘﺎﮨﮯ ﮐﮧ
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺭﮨﯿﮟ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻧﮕﺎﮦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﻭﮦ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣِﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ"
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
کچھ نۓ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھماری زندگی میں پُرانےلوگوں کی قدر بڑھانے کے لۓ آتے ہیں !!!


Wednesday, November 18, 2020

جنت میں بہترین درخت لگانے والی تسبیح

جنت میں بہترین درخت لگانے والی تسبیح یہ ہے آئیں ہم بھی لگائیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک دردخت لگا رہے تھے کہ اتنے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے ، 
پوچھا !

،، اے ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) ! کس کے لئے درخت لگا رہے ہو ؟
  میں نے عرض کیا 
 اپنے لئے 
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
کیا میں تجھے اس سے بہتر درخت نہ بتاؤں ؟ 
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا 
کیوں نہیں ،
 یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ضرور بتائیں) 
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 

کہو سبحان اللہ ، والحمد للہ ، ولااله الا اللہ واللہ اکبر یہ کہنے پر ہر کلمہ کے بدلہ تمھارے لئے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا .

سنن ابن ماجہ ، ابو اب الا دب ، باب فضل التسبیح ، سند صحیح


ساڑھ_ستی

#ساڑھ_ستی کا ذکر سنا ہے آپ نے.....؟
ہاں وہی جس میں زحل اپنی چال سے ہر اک کو،
اپنی ذات کے وبال سے،
جیسے وہ نجومی بتاتا ہے،
نحوست میں لے لے گا زحل،
فلاں فلاں سیارے کے
فلاں فلاں فرد کو،
مجھے علم نہیں کہ اس مرکز میں،
اس دائرہ یاسیت کے چاک میں
میری عمر کے اس حصے کو
کیسے کیسے گھمایا ہے،
کہ یہ چکر، 
اس سے اگلا چکر 
اور ہر اگلا چکر،
اک نئے امتحان میں ڈالتا ہے،
چند برسوں کا یہ ساڑھ ستی،
میری عمر دراز پہ محیط ہے.....!!🔥


Saturday, November 14, 2020

دعا کی قبولیت آپ کے اندر ہوتی ہے,

_ " ‏دعا کی قبولیت آپ کے اندر ہوتی ہے, جب آپ کا اخلاص ، آپ کی نیت,، آپ کی کارگردگی اور اضطراب ایک فریکوینسی پر جمع ہو جائیں تو دعا کی قبولیت یقینی ہے 💯


Friday, November 13, 2020

لوگ چھوڑ کر نہیں جاتے

لوگ چھوڑ کر نہیں جاتے
 لوگ دھتکار کر جاتے ہیں
 اہم یہ نہیں ہے
وہ اب آپ کی کتنی تذلیل کریں گے!!!! 
اہم یہ ہے
 اب آپ اور کتنا ذلیل ہونا چاہتے ہیں..... !!


')