Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, January 18, 2021

اور ایک دن ہر وہ چیز تم سے گم ہو جائے گی

اور ایک دن ہر وہ چیز تم سے گم ہو جائے گی جس سے تم محبت کرتی ہو، 
لیکن بالآخر تمھیں کسی اور شکل و صورت میں ہی سہی، لیکن محبت ضرور ملے گی!!!


Saturday, January 16, 2021

اسکا مصروف ہے کہیں نمبر

"اسکا مصروف ہے کہیں نمبر ، کال ملا کے میں اذیت میں ہوں." 💘
"Uska Masroof hai Kahin Number, Call Mila Ker Aziyat Main Hun. 💘



اتنے مخلص نہ بنو تم کہ کسی دن تم سے

اتنے مخلص نہ بنو تم کہ کسی دن تم سے ،
میں یہ چاہوں کہ مرے ساتھ جیو ، ساتھ مَرو 💞
Itnay Mukhlis na bano tum ke kisi din tumse
Main yeh chahun ke Mere Sath Jeo, Sath Maro 💕✨
.


میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا" حضرت علی رضی اللہ عنہ

"میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا" حضرت علی رضی اللہ عنہ
••~انسان بھی عجیب مخلوق ہے، کھجور کی گھٹلی پر موجود باریک سی جھلی جتنا اختیار نہ رکھنے کے باوجود بھی لمبے لمبے منصوبے بناتا ہے، خدا اگر اس کی رسی کو دراز کرے تو شکر گزاری کے بجائے مزید کی طلب میں لگ جاتا ہے، اپنی منصوبہ بندی میں یہ بھول جاتا ہے کہ اس سے بڑا منصوبہ ساز بھی موجود ہے، جب کسی کو بنا کچھ مانگے، بغیر کسی کوشش کے سب کچھ مل جاتا ہے تو وہ اسے خدا کی عطا سمجھنے کے بجائے اپنی ذات اور شخصیت کے مرہونِ منت سمجھنے لگتا ہے، اور پھر ایک موقع ایسا بھی آتا ہے کہ جب یہی انسان کسی چیز کے لیے ایڑھیاں رگڑتا ہے مگر وہ اسے نہیں دی جاتی، یہی آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے، جو یہاں بغاوت کر گیا اس کا باقی سب بھی چھین لیا جاتا ہے اور جو یہاں سر کو جھکا گیا تو پھر وہ ذات اسے ڈھانپ لیتی ہے. تسلیم و رضا کی اس معراج پر جب انسان رات کے پچھلے پہر سجدے میں سر رکھ کہ گڑگڑاتا ہے اور آسمان کی طرف منہ کر کے کہتا ہے کہ: 
"مالک جیسے تُو راضی" 
تو آسمان و دنیا پر موجود ہستی فرشتوں کی جانب دیکھ کر فخر کرتی ہے کہ میں نہ کہتا تھا جو میں جانتا ہو وہ تم نہیں جانتے. 
پس کوشش کریں کے "باغی" نہ بنیں "بندے" بنیں. زندگی میں اپنی بھر پور کوشش کے باوجود خواہش کے برخلاف کچھ ہو تو جھک جائیں، نم آنکھوں کے ساتھ آسمان کی طرف دیکھیں اور کہیں کہ "مالک تو نے سب کچھ بنا مانگے دیا میں ہی شکر ادا نہ کر سکا، اس کے لیے معاف کر دے اور اپنی رضا میں راضی ہونے کی توفیق عطا فرما." آمین ❤️


ﯾﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺸﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﮯ

ﺍﻟﺴـــــﻼﻡ ﻋﻠﻴــــکم

ﯾﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺸﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﮯ ، ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻟﮯ
ﮐﺮ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺗﺤﺎﺷﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ
ﮨﯽ ﺗﻮ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﺑﺲ ﮐﮩﯿﮟ ﺻﺒﺮ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺷﮑﺮ ﮐﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﮨﮯ
ﻣﮕﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺻﺒﺮ ﻭ ﺷﮑﺮ ﻻﺯﻡ ﻭ ﻣﻠﺰﻭﻡ ﮨﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﺷﮑﺮ ﮨﻮ ﻭﮨﯿﮟ ﺻﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ
ﺟﮩﺎﮞ ﺻﺒﺮ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺷﮑﺮ ﺑﮭﯽ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
! ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺻﺒﺮ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺻﺒﺮ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﺮ ﮐﯽ
ﺟﮕﮧ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎء ﻓﺮﻣﺎ
ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ
ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ
 ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ
ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﮯ ﻟیے ﺧﯿﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ
ﭘﺮﻳﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺳﺨﺘﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ
ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺩﻭﺭ ﮐﺮ ﺩﮮ. ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﮯ لیے ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭ ﺳﮯ
ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﭘﯿﺪﺍ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﮐﮭﻼ ﺭﺯﻕ ﺣﻼﻝ
 ﻋﻄﺎء ﻓﺮﻣﺎ۔۔۔۔۔۔
 ﺁﻣﯿـــــــــــــﻦ ﺛﻢ ﺁﻣﯿـــــــــــــﻦ ﯾﺎﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ
صبح،ﺑﺨﯿﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭩﯿﮟ، ﺭﺣﻤﺘﯿﮟ، ﺑﻠﻨﺪﯾﺎﮞ نصیب ہوں آمین آمین آمین


اور کیا انہوں نے اپنے اُوپر پرندوں کو پر کھولتے اور سکیڑتے ہوئے نہیں دیکھا،


اور کیا انہوں نے اپنے اُوپر پرندوں کو پر کھولتے اور سکیڑتے ہوئے نہیں دیکھا، جنہیں رحمان کے سوا کوئی نہیں تھام رہا، بے شک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے...!!! 💕
سورۃ الملک آیت نمبر 19


Monday, January 11, 2021

دیکھنے والے بھی سب کچھ نہیں دیکھتے

دیکھنے والے بھی سب کچھ نہیں دیکھتے ، بس وہی کچھ دیکھتے ہیں جس میں ان کا اپنا فائدہ ہو _ دنیا فقط نظریہ ضرورت پر چلتی ہے ، اسی لیے اس کے کسی معاملے میں دوام نہیں ۔جہاں ضرورت بدلی وہیں ترجیحات بدل گئیں اور ساتھ ہی احساس بھی بدل گیا اور رشتے ناطے بھی۔


جس سے محبت ہو نہ اس کے لئے اپنا دل بہت صاف رکھتے ہیں

جس سے محبت ہو نہ اس کے لئے اپنا دل بہت صاف رکھتے ہیں ، اس سے بدگمان نہیں ہوا کرتے ، 
محبت سے تو زبان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی زبان کا استعمال محبت میں کیا جاتا ہے ،
بلکہ اس میں عزت کرتے ہیں اور کرواتے بھی ہیں ، جگہ جگہ اسکا تماشا نہیں بنا دیا کرتے کہ پھر وہ انسان تمہاری طرف دیکھنا تک گوارا نہ سمجھے ، 
ہاں ٹھیک ہے عزت نہیں کرسکتے تو پھر محبت پر بھی تمہارا حق کبھی بھی نہیں ہوسکتا ،
کیونکہ عزتیں گروی رکھ کر بھی اگر تم محبت محبت کا راگ الاپتے پھرتے ہو تو پھر میرے پیارے مجھے افسوس ہے دنیا کے اولین بیوقوفوں میں سے ایک تم بھی ہو 


Sunday, January 10, 2021

جیسے مرد بارعب ، سنجیدہ ، ذمے دار اور حقیقت پسند اچھا لگتا ہے ،

جیسے مرد بارعب ، سنجیدہ ، ذمے دار اور حقیقت پسند اچھا لگتا ہے ، 
عورت سجتی ، سنورتی ، شرماتی لجاتی ، اور خواب دیکھتی دلکش لگتی ہے ،
مگر اس دلکشی میں کشش تب گھٹ جاتی ہے جب یہ نادانی میں اپنے خواب کسی بھیڑیے نما مرد سے وابستہ کرلیں 🖤
یہی انکی زندگی ایک بدصورت منزل کی طرف گامزن ھوجاتی ہے ، اس منزل تک پہنچتے پہنچتے سرشاری انکے انگ انگ سے پھوٹتی دکھائ دیتی ہے 
وہ سرشاری دراصل ایک سحر ھوتا ہے جو انکے ارد گرد باندھا جاچکا ھوتا ہے ،
اس سحر کی مثال بے ھوشی کی مانند ھوتی ہے 
یا تو غنودگی تک رھتی ہے ، 
یا ایک طویل کومے میں بدل جاتی ہے ،
جس سے نکل آنا انتھائی مشکل ھوتا ہے ،،،،،
مگر جب ھلکا سا ھوش آنے لگے ، 
دنیا ان نادانوں پر تنگ پڑجاتی ہے 
ھر طرف سے پتھر برستے ہیں 
عورت کا خواب چھیننے والا ھوتا ہے "مرد" 
عورت پر پتھر برسانے والوں میں بھی آپ کو وھی ذات دکھائ دیتی ہے 
میں یہ نہیں کہتی کہ غلط ہے تو صرف مرد ،
عورت اپنی حدود میں تجاوز نہ کرتی تو مرد کو موقع ہی نہ ملتا ان خوابوں کو توڑ کر کرچیاں اسکے منہ پہ ماردینے کا ، 
اسکی ذات کو لہو لہان کر دینے کا ،
میری بس ایک ہی گذارش ہے کہ خدارا آپ جو معاشرے کے عظیم ترین مرد ہیں ،،
خدارا آپ کسی کو وہ خواب ہی نہ دکھائیں جسے حقیقت میں بدلنے کی استطاعت آپ نہ رکھتے ہوں ، 
آپ عورت کی دلکشی کو برقرار رھنے دیں
آپ عورت کو خواب دیکھنے دیں ،
انکو زندگی کی رعنائیاں محسوس کرنے دیں🤎
انہیں مرد اور عورت کے مابین ایک حسین اور پاکیزہ رشتے سے متنفر مت کیجیے ✌🏽🤎



Sunday, January 3, 2021

کچھ لوگ آپ کی زندگی میں

کچھ لوگ آپ کی زندگی میں 
*تاروں کی طرح ہوتے ہیں...!!*
بہت ہی مدھم____ 
مگر ٹھنڈک اور سکون.... 
بخشنے والے______!! 

جو آپ کےساتھ بہت خاموشی سے سفر کرتے رہتے ہیں...!! 
آپ کو احساس بھی نہیں ہونے دیتے نا_____ 
*وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں...*
اور_____ 
*نا ہی آپ کوکسی بات پہ مجبور کرتے ہیں...!!* 
وہ تو بس_____ 
*آپ کی راہ کو روشن کر رہے ہوتے ہیں....!!*


')