Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, January 16, 2021

میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا" حضرت علی رضی اللہ عنہ

"میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا" حضرت علی رضی اللہ عنہ
••~انسان بھی عجیب مخلوق ہے، کھجور کی گھٹلی پر موجود باریک سی جھلی جتنا اختیار نہ رکھنے کے باوجود بھی لمبے لمبے منصوبے بناتا ہے، خدا اگر اس کی رسی کو دراز کرے تو شکر گزاری کے بجائے مزید کی طلب میں لگ جاتا ہے، اپنی منصوبہ بندی میں یہ بھول جاتا ہے کہ اس سے بڑا منصوبہ ساز بھی موجود ہے، جب کسی کو بنا کچھ مانگے، بغیر کسی کوشش کے سب کچھ مل جاتا ہے تو وہ اسے خدا کی عطا سمجھنے کے بجائے اپنی ذات اور شخصیت کے مرہونِ منت سمجھنے لگتا ہے، اور پھر ایک موقع ایسا بھی آتا ہے کہ جب یہی انسان کسی چیز کے لیے ایڑھیاں رگڑتا ہے مگر وہ اسے نہیں دی جاتی، یہی آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے، جو یہاں بغاوت کر گیا اس کا باقی سب بھی چھین لیا جاتا ہے اور جو یہاں سر کو جھکا گیا تو پھر وہ ذات اسے ڈھانپ لیتی ہے. تسلیم و رضا کی اس معراج پر جب انسان رات کے پچھلے پہر سجدے میں سر رکھ کہ گڑگڑاتا ہے اور آسمان کی طرف منہ کر کے کہتا ہے کہ: 
"مالک جیسے تُو راضی" 
تو آسمان و دنیا پر موجود ہستی فرشتوں کی جانب دیکھ کر فخر کرتی ہے کہ میں نہ کہتا تھا جو میں جانتا ہو وہ تم نہیں جانتے. 
پس کوشش کریں کے "باغی" نہ بنیں "بندے" بنیں. زندگی میں اپنی بھر پور کوشش کے باوجود خواہش کے برخلاف کچھ ہو تو جھک جائیں، نم آنکھوں کے ساتھ آسمان کی طرف دیکھیں اور کہیں کہ "مالک تو نے سب کچھ بنا مانگے دیا میں ہی شکر ادا نہ کر سکا، اس کے لیے معاف کر دے اور اپنی رضا میں راضی ہونے کی توفیق عطا فرما." آمین ❤️


No comments:

Post a Comment

')